وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (NHA) کے اہم منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ خیبر پختونخوا میں این ایچ اے کے مکمل ہونے والے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، جنہیں وزیر اعظم جلد افتتاح کریں گے۔ اس میں کوہاٹ جھنڈ، پنڈی گھیپ اور اولڈ بنوں روڈ کی شاہراہیں شامل ہیں۔

وزیر مواصلات کو بتایا گیا کہ انڈس ہائی وے (N-55) کوہاٹ سیکشن اور پشاور ناردرن بائی پاس جون 2026 تک مکمل ہو جائیں گے، جبکہ شاہراہِ این-140 (چترال-شندور اور شندور-گلگت) دسمبر 2026 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:عبدالعلیم خان اور سینیٹر پلوشہ کے درمیان تلخ کلامی، وفاقی وزیر سے ایوان میں آکر معافی مانگنے کا مطالبہ

اجلاس میں کہا گیا کہ شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کی ادائیگیاں چیئرمین این ایچ اے کے سائٹ وزٹ کے بعد کی جائیں گی، جبکہ وفاقی وزیر نے غیر ضروری ادائیگیوں پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی۔

وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان کی زیر صدارت این ایچ اے کے اہم منصوبوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس
انڈس ہائی وے (N-55) کوہاٹ سیکشن اور پشاور ناردرن بائی پاس جون 2026 تک مکمل ہو جائیں گی۔ بریفنگ۔
شاہراہِ این-140 (چترال-شندور اور شندور-گلگت) کی دسمبر 2026 میں تکمیل ہو گی۔@KulAalam pic.

twitter.com/wvzSHGHCId

— Media Talk (@mediatalk922) January 28, 2026

وفاقی وزیر نے خیبر پختونخوا میں کوہاٹ کی شاہراہ (N-55) پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور جاری منصوبوں کے معائنے کے لیے قریباً دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ منصوبوں کی تاخیر لاگت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے، مگر معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

مزید ہدایت میں کہا گیا کہ چیئرمین این ایچ اے فوری طور پر کیش فلو کی ضرورت والے منصوبوں کی فہرست فراہم کریں اور این ایچ اے خیبر پختونخواہ حکومت کے ساتھ زیر التواء امور کو فوری “ٹیک اپ” کرے۔ تمام ممبران این ایچ اے بورڈ سے ترقیاتی امور کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔ اجلاس میں فارن فنڈز منصوبوں کے لیے بہتر حکمت عملی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

NHA عبد العلیم خان وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عبد العلیم خان وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان عبد العلیم خان وزیر مواصلات وفاقی وزیر ایچ اے تک مکمل ہو

پڑھیں:

پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔

PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus

Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026

اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات

پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال