کے۔الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری، نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں غیرقانونی نیٹ ورکس کا خاتمہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کے۔الیکٹرک نے بجلی چوری کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں میٹر ٹیمپرنگ کے متعدد واقعات کی نشاندہی کی۔ کے۔الیکٹرک کے ڈیٹا مانیٹرنگ یونٹ کے مطابق بجلی چوری کے ان واقعات کے باعث سالانہ تقریباً 8 لاکھ یونٹس تک کی بجلی چوری کی جاسکتی تھی۔
گزشتہ تین ماہ کے دوران علاقے میں میٹر ٹیمپرنگ کے 10 کیسز سامنے آئے، جبکہ کے۔الیکٹرک کے نیٹ ورک سے 22 ہزار 400 کلوگرام غیرقانونی کنڈا کنکشنز بھی ہٹا دیے گئے۔ علاقے میں کنڈا ریموول ڈرائیوز کے دوران بجلی چوری کے نت نئے طریقے سامنے آئے۔ ایک موقع پر انٹرنیٹ باکس کے مشابہ کور میں چھپائی گئی کیبلز کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی، جبکہ ایک اور کیس میں نکاسی آب کے نالے کے اندر سے گزرنے والا غیرقانونی زیرِ زمین کیبل نیٹ ورک دریافت ہوا۔
کے۔الیکٹرک کے ترجمان عمران رانا نے کہا کہ “شرپسند عناصر لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ صنعتی فیڈرز کا فائدہ اٹھا کر بڑی مقدار میں بجلی چوری کرتے ہیں۔ تاہم کے۔الیکٹرک غیرقانونی کنکشنز کے خاتمے اور علاقے کے لاس پروفائل میں بہتری کے لیے پرعزم ہے تاکہ صارفین کو قابلِ اعتماد اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ انہوں نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ کے۔الیکٹرک کی جانب سے نصب شدہ قانونی اور میٹرڈ کنکشنز استعمال کریں اور بروقت بلوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی مستحکم فراہمی برقرار رہے۔
کمیونٹی رہنماؤں اور رہائشیوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بقایاجات کی ادائیگی میں تعاون کریں اور بجلی چوری کی اطلاع کے۔الیکٹرک کے ڈیجیٹل چینلز یا speakup@ke.
بجلی چوری میں کمی اور بروقت بلوں کی ادائیگی سے ریکوریز میں بہتری اور نقصانات میں کمی آتی ہے، جو کسی بھی علاقے میں لوڈشیڈنگ کم کرنے اور بجلی کی مستحکم فراہمی کے لیے اہم ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے الیکٹرک کے بجلی چوری کے
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم