data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پورا ملک بند ہوگا پورا ملک احتجاج کریگا، جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عوام اپنا چوری شدہ ووٹ واپس مانگ رہے ہیں،عمران خان کا نام لو ان کی حالت بری ہوجاتی ہے۔یہ بات انہو ں نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 25 کروڑ عوام کی نمائیندگی کر رہا ہے اڈیالہ سے اسلام آباد جانب مارچ کیا تو پولیس ڈر گئی تشدد کرنے لگی،عوام کو انصاف اور حق ملے گا تو امن ہو جائیگا،جنہوں نے 8 فروری ہمیں ووٹ دیا 8 فروری وہ چوری شدہ ووٹ واپس مانگے گے،گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر ہماری ریلی کو روکا گیا۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام لینے پر انکی حالتیں بری ہو جاتی ہیں،بانی کا نام لینے پر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم نے تو صرف اسلام آباد جانے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر خواتین کے ساتھ کھینچا تانی کی گئی۔ ایک ایس ایچ او جنون میں کارکنوں کو مار رہا تھاکچھ بھی کر لیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علیمہ خان

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل