8فروری کو پورا ملک بند ہوگا، علیمہ خان
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے بانی چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پورا ملک بند ہوگا پورا ملک احتجاج کریگا، جن کا ووٹ چوری ہوا وہ احتجاج کریں گے،عوام اپنا چوری شدہ ووٹ واپس مانگ رہے ہیں،عمران خان کا نام لو ان کی حالت بری ہوجاتی ہے۔
عدالت پیشی بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کل رات اڈیالہ باہر چھوٹے بچے نے عمران خان نام لیا اسے پکڑا گیا،ولیس اہلکار بار بار ہمیں کہتے ہیں ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
لاہور میں 219 ٹریفک حادثات؛ 250 افراد زخمی
پولیس والے خاتون اپنی پولیس آفیسر سے ڈرتے ہیں عمران خان 25 کروڑ عوام کی نمائیندگی کر رہا ہے اڈیالہ سے اسلام آباد جانب مارچ کیا تو پولیس ڈر گئی تشدد کرنے لگی،عوام کو انصاف اور حق ملے گا تو امن ہو جائیگا،جنہوں نے 8 فروری ہمیں ووٹ دیا 8 فروری وہ چوری شدہ ووٹ واپس مانگے گے،گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر ہماری ریلی کو روکا گیا۔
چار سو پولیس اہلکار کھڑے تھے،میرے کہنے پر نجم نامی بچے نے بانی کی رہائی کا نعرہ لگایا،پولیس کی جانب سے بدترین تشدد لاٹھی چارج کیا گیا۔کارکنوں کو مارا گیا گرفتاریاں کی گئیں۔
سٹوڈنٹس ہوشیار ،حاضری کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن جعلی
بانی پی ٹی آئی کا نام لینے پر انکی حالتیں بری ہو جاتی ہیں،بانی کا نام لینے پر لاٹھی چارج تشدد اور گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم نے تو صرف اسلام اباد جانے کا اعلان کیا تھا۔گزشتہ روز اڈیالہ روڈ پر خواتین کے ساتھ کھینچا تانی کی گئی۔ ایک ایس ایچ او جنون میں کارکنوں کو مار رہا تھاکچھ بھی کر لیں ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔