اسلام آباد:

ہائی کورٹ نے عمران خان کا ایکس  اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  نے بانی پی ٹی آئی سے وکیل سلمان اکرم راجا کی ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست پر جواب مانگتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد آفس تحریری جواب جمع کرا دے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ آپ دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے ۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی شہری غلام مرتضیٰ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں انہوں نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام ، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کو جواب آچکا ہے۔ عدالت نے پی ٹی اے کے جواب کو غیر تسلی   بخش قرار دے دیا۔

دوران سماعت سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے اس کیس متعلق مشاورت کی ملاقات نہیں ہو سکی۔ جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کی ملاقات ہو گئی تو 24 فروری کو حتمی دلائل ہوں گے ، عدالت نے سلمان اکرم راجا سے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت درخواست میں  تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملاقاتوں والے کیسز سننے والا لارجر بینچ ہے ،جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں جب تک ملاقات  نہیں ہو گی یہ کیس کیسے آگے بڑھے گا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ انہوں نے کیس کیا ہوا ہے لیکن مجھے میرے کلائنٹ سے ملنے کی اجازت نہیں ، یہ کیس فائل ہونے کے بعد میری بانی سے ملاقات نہیں ہوئی ۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آپ نے جو بھی کہنا ہے وہ تحریری طور پر دے دیں۔

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ملاقات کرنے کا آپ کا آرڈر 4 نومبر کا ہے، 2 ماہ سے عمل نہیں ہو رہا ، کیا میں وہاں جیل میں آج ملاقات کے لیے جاؤں، جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر جاری کر دیں گے ، اگر ان کو ملاقات کی اجازت دیں گے تو یہ کیس آگے چلے گا ۔

بعد ازاں عدالت نے 24 فروری تک کیس کی مزید  سماعت ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجا اکاؤنٹ بند کرنے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نے کہا کہ غیر تسلی عدالت نے پی ٹی اے کا ایکس نہیں ہو

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم