حیسکو کے شہید و مرحوم ملازمین کے ورثا میں چیک تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ملازمین کے مسائل حل کرانا اور انکی جائز مراعات کیلئے جدوجہد کرنا یونین کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ہماری کوششوں اور کاوشوں کے باعث ملازمین کے مسائل مسلسل حل ہورہے ہیں لیکن ساتھ ہی دیگر اور نئے مسائل بھی جنم لیکر پائپ لائن میں آجاتے ہیں جسکے باعث یونین شب و روز اپنے کام کی انجام دہی میں مصروف ہے مگر اسوقت یونین کو ادارے کی نجکاری کاسامنا ہے جسکے خلاف یونین مسلسل برسرپیکار ہے آج ہمارا نوابشاہ سرکل آفس میں آنا اور ایس ای فرمان علی ڈاہری سے ملازمین کے مسائل بابت میٹنگ کرنا اور ان کو حل کرانا ہم سب کی کاوشوں کے باعث ممکن ہوا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے آپریشن سرکل حیسکو نوابشاہ کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے ایس ای نوابشاہ فرمان علی ڈاہری سے ایجنڈا میٹنگ کے انعقاد کے موقع پر کیا۔ جبکہ یونین کے صوبائی جنرل سیکرٹری اقبال احمد خان معاونت فرمارہے تھے۔ اس موقع پر یونین کے صوبائی، ژونل، ڈویژن نمائندگان اعظم خان، محمد حنیف خان، گل محمد نظامانی، الادین قائمخانی، نور احمد نظامانی کے علاوہ نوابشاہ سرکل کے ژونل ایڈوائزر شیر محمد نظامانی، ژونل چیئرمین انور حسین چانڈیو، خان عمرانی، نور حسن بگھیو، علی اصغر خاصخیلی، اختر حسین کلوئی، مولا بخش خاصخیلی، سہیل احمد، علی اصغر ملاح، اقبال راجپوت، محمد شکیل، رحمان علی زرداری، عبدالرحیم انصاری، سہیل احمداور احسان سومرو بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے نکات صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے پیش کئے جن میںملازمین کی ترقیاں، اپ گریڈیشن، ڈسپینسری کو اپ گریڈ کرکے اسپتال کی سہولت، ٹریننگ، ماہانہ سیفٹی میٹنگ کا انعقاد، سول ورکس، کمپیوٹر اور اسٹیشنری کی فراہمی، فلیڈ میں گاڑیوں کی فراہمی، کیمروں کی تنصیب، خاکروب کی بھرتیاں اس کے علاوہ انفرادی کاموں پر موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔ میٹنگ سے قبل تین خواتین کو 50 لاکھ روپے فی کس جبکہ ایک خاتون مبلغ12 لاکھ روپے کے چیک شہید ومرحوم ملازمین کے اہل خانہ میں تقسیم کئے گئے جو پی ایم پیکیج کے تحت یونین اور حیسکو انتظامیہ کے مابین معاہدے کی روشنی میں شامل تھے۔ اس موقع پر قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے مزید کہا کہ ان چیک کی تقسیم اور انکی ادائیگیوں کو بڑا شفاف بنایا گیا ہے اور کمیشن مافیا کو اس نظام سے دور رکھا ہوا ہے جسکی یونین باقاعدہ سائل سے تحقیقات بھی کرتی ہے اگر کہیں کوئی شخص اس میں ذمہ دار ثابت ہوا تو اسکے خلاف یونین انکوائری کرکے سزا دلاتی ہے تاکہ حقدار کو اس کا پورا حق مل سکے۔ قبل ازیں نوابشاہ جاتے ہوئے ان کا بھٹ شاہ میں آپریشن ڈویژن حیسکو ٹنڈو آدم، مٹیاری ڈویژنوں کے سینکڑوں ملازمین نے جبکہ سکرنڈ بائی پاس، زیرو پوائنٹ نوابشاہ، سوسائٹی گرڈ اسٹیشن، ٹریننگ سینٹر، کنسٹرکشن ڈویژن اور سرکل آفس کے باہر قائدین کا والہانہ اور شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں جی ایس او، آپریشن، ٹی سی سی، کنسٹرکشن، اسٹور، کمپیوٹر کے ملازمین اور یونین نمائندگان نے انہیں پھولوں کی مالا، اجرکیں اور لونگی کے تحائف پیش کیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملازمین کے مسائل
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ