ٹرمپ کو دھمکیوں کا جواب؛ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے معطل
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2026 GMT
ٹرمپ کو دھمکیوں کا جواب؛ یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2026 سب نیوز
برسلز(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل ٹیرف دھمکیوں اور جبری طور پر گرین لینڈ کی ملکیت حاصل کرنے کے اصرار پر یورپی پارلیمان نے اہم فیصلہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمان نے یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے پر کام کو معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
اس بات کا فیصلہ کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے معاہدے پر تحفظات ظاہر کیا کہ یہ غیر متوازن معاہدہ ہے جس میں سراسر ہمارا نقصان اور امریکا کا فائدہ ہے۔ارکان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے یورپی یونین کو اپنے زیادہ تر درآمدی اشیا پر محصولات کم کرنا پڑے گا جب کہ امریکا اپنے 15 فیصد ٹیکس میں کوئی کمی نہیں لائے گا۔
اگرچہ اس سے قبل یورپی پارلیمان کے ان ہی ارکان نے مشروط طور پر معاہدے کو قبول کرنے کی تیاری ظاہر کی تھی۔ان شرائط میں 18 ماہ کی اختتامی مدت اور امریکی درآمدات میں ممکنہ اضافے کے جواب میں حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔
یورپی پارلیمان کی تجارتی کمیٹی کا ارادہ تھا کہ وہ اپنے موقف پر 26 اور 27 جنوری کو ووٹ کرے گا لیکن اب یہ عمل مخر کر دیا گیا ہے۔برنڈ لانگے نے کہا کہ نئی محصولات کی دھمکیوں نے پہلے سے طے شدہ معاہدے کو متاثر کیا ہے اور اس وجہ سے اس عمل کو مزید نوٹس تک معطل کر دیا گیا۔
تاہم اس معاہدے کو روکنے سے ٹرمپ کی ناراضگی کا خطرہ ہے جس کے نتیجے میں امریکا کی جانب سے یورپی درآمدات پر محصولات بڑھائے جا سکتے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ شراب یا اسٹیل پر محصولات کم کرنے جیسی رعایتیں صرف اس وقت ممکن ہوں گی جب معاہدہ حتمی طور پر نافذ ہو جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفچ کی پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری، ریکوری ریٹنگ بھی مقرر فچ کی پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری، ریکوری ریٹنگ بھی مقرر پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک نے غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی نے بنگلادیش کے تحفظات مسترد کردیے سپریم کورٹ کا سزائے موت کی زیر التوا اپیلیں 45 دنوں میں نمٹانے کا فیصلہ ورلڈ اکنامک فورم:وزیراعظم سے ایم ڈی آئی ایم ایف اور فلسطینی وزیراعظم کی ملاقات امریکا پوری دنیا کا معاشی انجن، یورپی ممالک اصلاحات پر توجہ دیں: ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یورپی یونین اور امریکا
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
نیویارک (آئی پی اس )امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے متنبہ کیا کہ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کے ساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے منیلا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ ڈیل کی پاسداری کی، ایران اس وقت امریکا کے ساتھ ڈیل کے لیے تیار نہیں، ممکن ہے کہ اگلے چند دنوں میں اپنا مقف تبدیل کر لے، انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ صورتحال برقرار رہی تو ایران کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
مارکو روبیو کا کہنا تھا جب بھی ایران امریکا ڈیل ہوتی ہے اسے ایران کو چلانے والے لوگ خراب کردیتے ہیں، انہوں نے دعوی کیا کہ ایران اب بھی ڈیل کے لیے براہِ راست اور بالواسطہ درخواستیں کر رہا ہے، ایران چاہے تو مشرق وسطی کا امیر ترین ملک بن سکتا ہے لیکن اسے چلانے والے انتہا پسند مذہبی رہنماں کو معاشی معاملات کا علم ہی نہیں، انہیں دلچسپی حزب اللہ، حماس، حوثیوں اور دیگر ملیشیاں کو رقومات دینے میں ہے جن کی سرپرستی میں دہشت گردی ہوتی ہے ۔
مارکو روبیو کا حوثیوں کے حوالے سیکہنا تھا کہ ایران نے حوثیوں کو اس تنازع میں شامل کردیا ہے، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، امید ہیحوثی حملے روک دیں گے۔مارکو روبیو نے سعودی عرب کو امریکا کا اہم اسٹریٹجک شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا قابل فہم ہے، مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر امن سول جوہری پروگرام چاہتا ہے، سعودی عرب یا دیگر ممالک کے ساتھ کسی بھی سول جوہری معاہدے میں حفاظتی اقدامات شامل ہوں گے، سول جوہری معاہدے کانگریس کی منظوری سے ہوں گے۔
مارکوروبیو کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی فوجداری عدالت میں پاگل اورجنونی لوگ ہیں، امریکا اس کا حصہ نہیں بنے گا، اگر اگر لوگ اس احمق تنظیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے اور وہ امریکی شہریوں پر اپنے دائرہ اختیار کا اطلاق نہیں کر سکیں گے۔ یوکرین روس جنگ سے متعلق امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ میں بہت خونریزی ہوئی، یوکرین نے اس کی بہت بھاری قیمت اداکی ہے، امریکا یوکرین جنگ کے خاتمیکے لیے تعمیری کردارادا کرنیکے لیے تیار ہے۔ چین کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے مارکوروبیو کا کہنا تھا کہ چین کیساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا اگلی خبرپاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم