data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کراچی انسٹیٹیوٹ آف ریڈیوتھراپی اینڈ نیوکلیئر میڈیسن (KIRAN)، جو پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن (PAEC) کے زیرِ انتظام ملک کا سب سے بڑا سرکاری شعبے کا کینسر ہسپتال ہے، نے جدید ترین دوسرےہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کا افتتاح کر دیا ہے، جس سے کینسر کے مریضوں کے لیے جدید ریڈیوتھراپی سہولت میں خاطر خواہ اضافہ ہو گیا ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ کرن ہسپتال اس وقت چار لینیئر ایکسلریٹر آپریٹ کر رہا ہے جن میں دو ہیلسیون سسٹم ہیں۔

جدید Halcyon مشین آئی ایم آر ٹی( IMRT) اور وی ایم اے ٹی (VMAT) تکنیکوں کے ذریعے کینسر کا انتہائی درست علاج فراہم کرتی ہے جس سے علاج کی درستگی اور مریض کی دیکھ بھال بہتر ہوتی ہے۔

کرن ہسپتال اس وقت روزانہ تقریباً 250 کینسر مریضوں کو ریڈیوتھراپی فراہم کرتا ہے، جو ملک میں کسی بھی کینسر ہسپتال کے لیے مریضوں کی سب سے زیادہ یومیہ تعداد ہے۔دوسری ہیلسیون لینیئر ایکسلریٹر کےافتتاح کے بعد روزانہ علاج کی صلاحیت بڑھ کر تقریباً 400 مریض یومیہ تک پہنچ جائے گی، جس سے کینسر کے مریضوں کا ریڈیوتھراپی کے لیے انتظار کا وقت نمایاں طور پر کم ہو جائے گا۔

دوسری ہیلسیون مشین کی شمولیت ،کرن ہسپتال کےکراچی میں ریڈیو تھراپی کے سب سے بڑے مرکز ہونے کے کردار کو مزید مضبوط کرتی ہے اور کرن ہسپتال کے مزید خاندانوں کے لیے کینسر کے علاج کے لیے جدید علاج تک رسائی بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اس بات کی مثال ہے کہ ہسپتال، کمیونٹی ادارے اور ٹیکنالوجی پارٹنرز مل کر کیسے کام کریں جس سے جدید کینسر کیئر زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کے لیے، ان کی مالی حیثیت سے قطع نظر، قابلِ حصول ہو سکے۔

یہ اہم اضافہ کرن پیشنٹس ویلفیئر سوسائٹی (KPWS) اور اسٹریٹیجک پلانز ڈویژن (SPD) کی فراخدلانہ معاونت سے ممکن ہوا ہے جس سے تمام مستحق کینسر مریضوں کو اس مشین پر مفت علاج فراہم کیا جائے گا۔

ہیلسیون سسٹم کو جدید امیج گائیڈنس (Image guidance) کے ذریعے انتہائی درست ریڈیوتھراپی کو علاج کے ہر سیشن میں کےفراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ جس سے مریض کی پوزیشن ہر بار یکساں رکھنے اور تمام ٹیومر سائٹس پر درست ڈلیوری میں مدد ملتی ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک کمپیکٹ اور مریض دوست (Patient-centred) ورک فلو کے تحت ہر قسم کے ٹیومرز کے علاج کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ کلینیکل ٹیموں کے لیے سیشنز کو مؤثر اور کم وقت میں مکمل رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

مریضوں کے آرام کو بھی خاص اہمیت دی گئی ہے۔ اس میں ایک ایسا کاؤچ (Couch) نصب ہے جو اوپر نیچے ہو سکتا ہے تاکہ مریض کو آسانی سے درست پوزیشن میں رکھا جا سکے، جبکہ سیٹ اَپ کے دوران مشین نسبتاً کم شور کرتی ہے۔ کاؤچ پر نصب کیمرہ اور اِنٹرکام کے ذریعے مریض اور تھیراپسٹ کے درمیان ہر وقت رابطہ بحال رہتا ہے۔

حفاظتی فیچرز میں کولژن ڈیٹیکشن (Collision detection)، چھ نکاتی حفاظتی طریقۂ کار (Six-point safety approach) اور روزانہ کی کارکردگی کی جانچ شامل ہے، جو تقریباً پانچ منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ مشین میں نئی اپ گریڈز مریضوں کی درست پوزیشننگ اور ورک فلو کو مزید ہموار بنانے میں معاون ہیں۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لینیئر ایکسلریٹر کرن ہسپتال کینسر کے کرتی ہے کے لیے

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ

پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔

محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔

جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔

یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔

اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔

خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار