اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر برائے پاور ڈویڑن سردار اویس احمد خان لغاری نے پی پی ایم سی کی جانب سے نیٹ میٹرنگ صارفین کے یونٹس کریڈٹ نہ کرنے سے متعلق جاری ہدایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ان پر نظرِ ثانی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کچھ نیٹ میٹرنگ صارفین نے اپنے منظور شدہ لائسنس کے تحت اجازت یافتہ صلاحیت سے زائد نیٹ میٹرنگ سسٹمز نصب کر رکھے ہیں۔ گزشتہ ماہ ایسے بعض صارفین کو نیشنل گرڈ کو فروخت کی گئی بجلی کے یونٹس کا کوئی کریڈٹ فراہم نہیں کیا گیا، جو کہ درست طریقہ کار نہیں تھا۔ نظر ثانی شدہ ہدایات کے تحت اب صرف وہی یونٹس کریڈٹ نہیں کیے جائیں گے جو منظور شدہ صلاحیت سے زائد ہوں گے، جبکہ منظور شدہ صلاحیت کے مطابق نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی بجلی کے تمام یونٹس کا مکمل کریڈٹ صارفین کو دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بجلی صارفین کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان

مزمل حسین ہالیپوٹو کی نااہلی کے باعث کراچی کا بنیادی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار
پی ای سی ایچ ایس بلاک 2میں رہائشی پلاٹ پر کمرشل یونٹس تعمیر، آصف شیخ ملوث

شہر قائد میں رہائشی علاقوں میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے ، جس کے باعث شہر کا بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہو رہا ہے ۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مزمل حسین ہالیپوٹو کی ناقص نگرانی اور انتظامی کمزوریوں کے سبب رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن اور یونٹس کی تعمیرات میں مسلسل دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ۔تازہ معاملہ پی ای سی ایچ ایس بلاک 2کے پلاٹ نمبر 40-K/40Mکا سامنے آیا ہے ، جہاں مقامی ذرائع کے مطابق رہائشی حیثیت رکھنے والی اراضی پر کمرشل سرگرمیوں اور یونٹس کے قیام کے ذریعے مبینہ طور پر قبضے کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ تمام سرگرمیاں آصف شیخ کی سربراہی میں انجام دی جا رہی ہیں، جبکہ متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، ذمہ دار افسران کا احتساب کیا جائے اور کراچی کے متاثرہ انفراسٹرکچر کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور