راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے جی ایچ کیو حملہ  سمیت 9 مئی تمام کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے وڈیو لنک ٹرائل  نوٹیفیکیشن کے خلاف دائر پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لی.

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے اور خود بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا  ہے جبکہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

‎لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس طاہر محمود باجوہ نے پٹیشن  کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ اور فیصل ملک ایڈووکیٹ   پیش ہوئے۔

ندا یاسر کا نیا ہیئر سٹائل وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے

 وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ وڈیو لنک کے ذریعے اتنے اہم کیس کا فیئر ٹرائل ممکن نہیں، وکلاء کے مطابق دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوتے ہیں جبکہ عمران خان  کو صرف وڈیو لنک پر پیش کیا جا رہا ہے، یہ نوٹیفیکیشن شفاف ٹرائل کا حق دینے والے آئین کے آرٹیکل 10 اے کے خلاف  ورزی اور اس سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی وکیل اپنے کلائنٹ سے مشاورت نہیں کرے گا تو کیس کی پیروی کیسے کر سکتا ہے۔ قانون کے مطابق کلائنٹ کا اپنے وکلاء سے ملاقات مشاورت ضروری ہے۔ یہ سیاسی انتقامی کارروائی ہے اور استدعا کی وڈیو لنک ٹرائل نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

نومولود بیٹی کو قتل کرنے پر جوڑے کو 17، 17 سال قید کی سزا

ہائی کورٹ نے پٹیشن سماعت کیلئے منظور کر لی اور پٹیشن کی فوری سماعت کی تاریخ مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آفس بروقت اسے سماعت کے لئے مقرر کر دے گا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وڈیو لنک سماعت کی

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج
  • سہیل آفریدی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • فلک جاوید اور صنم جاوید کےخلاف ٹویٹ کیس کی سماعت ملتوی
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن