لاہور(نوائے وقت رپورٹ) پنجاب کے 51 شہروں میں ''مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘ پراجیکٹس پر کام شروع کر دیا گیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’مریم نوازکا سوہنا پنجاب‘‘ کی پہلے فیز کی جون 2026ء تک تکمیل کا حکم دے دیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہر میں سیوریج سمیت دیگر بنیادی پراجیکٹس کی جلد تکمیل کا حکم دیاہے-پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا -وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پراجیکٹس کی تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کی براہ راست نگرانی کا حکم دیاہے- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خودپنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی براہِ راست مانیٹرنگ سنبھال لی ہے- گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکج مل گیا-ہر گلی،محلے تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لئے 42 ارب 62 کروڑ کا تاریخی پنجاب ڈویلپمنٹ پلان دیا گیاہے -گوجرانوالہ شہرمیں 131 کلومیٹر سیوریج اور 2 کلومیٹر ڈرینج لائن بچھائی جائے گی -گوجرانوالہ میں ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور 16 مشینری یونٹ بھی مہیا کیے جائیں گے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا- اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے ہر منصوبے میں شفافیت اور بروقت تکمیل کی ہدایت کی-ملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی- ڈپٹی کمشنر ز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی پیشرفت کے بارے میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو براہِ راست رپورٹس پیش کیں -پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج اور 181 ڈرینج لائنیں تعمیر کی جائیں گی- آمدورفت میں آسانی یقینی بنانے کے لئے’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘ کے تحت 100 کلومیٹر طویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی - ہر محلہ، ہر گلی میں ’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘ کے تحت 100 کلومیٹر سڑکیں اور گلیاں بنائی جائیں گی- اجلاس کوبریفنگ کے دوران بتایاگیاکہ ’’مریم نواز کا سوہنا پنجاب‘‘کے تحت 100 کلومیٹرطویل سڑکیں اور گلیاں پختہ کی جائیں گی۔پنجاب میں مین ہول کے 33ہزار سے زائد نئے ڈھکن/کور مہیا کیے جائیں گے۔ پنجاب میں سیوریج کے لئے ’’ہائی ڈینسٹی پولی تھائی لین پائپ‘‘ کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایاگیاکہ ملتان میں 232کلو میٹر سیوریج لائن، 81 پمپ، 51 جنریٹر اور 64 کلو میٹر اربن روڈز بنیں گی۔ بوسن روڈ، خانیوال روڈ، شجاع آباد روڈاور نشتر روڈ کی تعمیر و توسیع اور بیوٹیفکیشن کی جائے گی۔ ڈیرہ غازی خان میں سوا 12 ارب روپے سے سیوریج اور ڈرینج سسٹم بنایا جائے گا۔ ڈی جی خان میں سیوریج اور ڈرینج سسٹم کو دو زون میں مکمل کیا جائے گا۔ مانیکا کینال کو ڈسپوزل کی بجائے زرعی نہر میں تبدیل کیا جائے گا۔ڈیرہ غازی خان میں 140 کلو میٹر سیوریج لائن کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔ بھکر میں 42انچ قطرکی سیوریج لائن اور 100نئے مین ہول، سولر ڈسپوزل سٹیشن قائم ہوں گے۔ بھکر میں عوام کے لئے پارک، واک وئے اور واش روم بھی بنائے جائیں گے۔ بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیاکہ وہاڑی میں 6ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے پراجیکٹ مکمل کیے جائیں گے۔ شیخوپورہ میں 95کلومیٹر طویل سیوریج لائن بچھائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وہاڑی اور شیخوپورہ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شیخوپورہ میں صفائی اور دیگر امور میں بہتری لانے کی بھی ہدایت کی-ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کی ری ویمپنگ پر ڈپٹی کمشنر کو شاباش دی-قصور میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی اورپتوکی میں سیوریج سسٹم کی جلد از جلد بحالی کے لئے اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈسکہ میں کار کے ٹرالی سے ٹکرانے سے بچوں سمیت پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیاہے۔ سپر سی ایم مریم نوازشریف کی سپر ٹیم کا سپر کارنامہ،مری میں متواتر 30گھنٹے برفباری سے روڈز پر دو دو فٹ برف جم گئی- مری میں برف باری کے بعد185-کلو میٹر چھوٹی بڑی48-سڑکیں صاف کر دی گئیں -برف صاف، روڈز کلیئر،مری کی رونقیں لوٹ آئیں -مری کے بیشتر حصوں میں ٹریفک کی آمد و رفت بحال ہوگئی- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر برف ہٹانے کے لئے جدید ترین مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے- برف توڑنے اور ہٹانے کے لئے مکینیکل سنو سوئیپر سڑکوں پر لگا دئیے گئے۔ برف باری پر پھسلن سے بچاؤ کے لئے مری کی سڑکوں پر مسلسل نمک پاشی جاری ہے۔گورنر ہاؤس، ابوظہبی روڈ، پنڈی پوائنٹ،کشمیر پوائنٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بھی برف ہٹانے کے بعد کھول دئیے گئے -راولپنڈی مری کشمیر روڈ کو گھوڑا گلی، سنی بینک، کلڈانہ،جھیکا گلی، لوئر ٹوپا تا لوئر دیوار تک 33کلو میٹر طویل تمام راستے مکمل کلیئرکر کے ٹریفک کے لئے بحال کر دئیے گئے- لوئر ٹوپا تا پتریا ٹہ تک 15کلو میٹر سڑک کھول دی گئی -کوہالہ بریج تا جھیکا گلی اپر دیوار تک ٹریفک بحال کردی گئی-کلڈانہ تاباڑیاں، بانتھرا تا لارنس کالج، ڈی چوک، سی ایم ایچ چوک تا جھیکا گلی کی بر ف ہٹانے کے بعد ٹریفک بحال ہوگئی ہے-جی پی او کلڈانہ روڈ سے بھی برف ہٹا دی گئی -مال روڈ، ہال روڈ، بنک روڈ، امتیاز شہید روڈ، مثیاری لنک روڈ، کارٹ روڈ بھی کلیئر کر دی گئی۔ مین جناح روڈ، جیسیس میری روڈ، موچی منڈی روڈ، گھوڑا گلی روڈ، موہڑ شریف روڈ، خالد روڈ، سنی بنک پر بھی ٹریفک بحال کردی گئی۔ ہل ڈوھلوں روڈ، خانی تک روڈ گہیل ڈھانڈا روڈ، سراسی روڈ، کشمیری بازار سے برف ہٹا دی گئی۔ کوٹلہ ستیاں اور مضافاتی علاقے بھی کلیرکر دئیے گئے، برف ہٹا کر روڈز صاف کر دی گئیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز کا سوہنا پنجاب پنجاب ڈویلپمنٹ پلان مریم نواز شریف نے سیوریج لائن میں سیوریج سیوریج اور میٹر طویل جائیں گی ہٹانے کے کی ہدایت دئیے گئے جائیں گے ہدایت کی جائے گی کے لئے کا حکم

پڑھیں:

آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف

تصویر سوشل میڈیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔ 

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔  

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ 

اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ 

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔  

وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔ 

بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف