Express News:
2026-06-02@22:16:54 GMT

نیوزی لینڈ نے بھارت کو 50 رنز سے ہرا دیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں زبردست مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کو 50 رنز سے ہرا دیا۔

ویشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ کے دوران نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 215 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 62 رنز بنائے جبکہ ڈیون کونوے نے 44 رنز قیمتی اننگز میں شامل کیے۔

بھارت کے بولرز میں ارشدپ سنگھ اور کلدیپ یادیو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں

انڈر 19 ورلڈکپ سپر سکسز: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

ابھیشیک شرما کی برق رفتار ففٹی، نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

جواب میں بھارتی ٹیم بیٹنگ میں دباؤ کا شکار رہی اور 18.

4 اوورز میں صرف 165 رنز بنا پائی جس کے نتیجے میں وہ آؤٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی بولنگ میں مچل سینٹنر نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایش سودھی اور جیکب ڈفی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ

پڑھیں:

لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی

لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔

ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔

شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر پہلے روز کتنے چالان ہوئے؟
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی