کراچی، عازمین حج کے تربیتی مرحلے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
کراچی:
حج ڈائریکٹوریٹ کراچی میں عارمین حج کے پہلےتربیتی مرحلےکا آغاز ہوگیا ہے اور رواں سال سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔
حج ڈائریکٹوریٹ کراچی (حاجی کیمپ سلطان آباد) میں رواں برس (2026) کے حج کے سلسلے میں عازمین حج کے تربیتی مراحل کا آغاز ہوگیا ہے، اس دوران انہیں حج کے مختلف امور سےآگاہ کیا گیا اور اس سلسلے کا دوسرا مرحلہ رمضان المبارک کے بعد شروع ہوگا۔
ڈائریکٹر حج امتیازشاہ نے بتایا کہ عازمین حج کی سہولیات کے لیے وزیراعظم پاکستان کی خصوصی ہدایات دی ہیں اور وفاقی وزیر حج ومذہبی امور نے تربیت کو لازمی قرار دیا ہے۔
امتیازشاہ نے بتایا کہ سندھ بھر سے 30 ہزار عازمین حج اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے، روڈ ٹومکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن سعودی حکام کراچی کے ہوائی اڈے پرہی کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عازمین حج کی سعودی عرب روانگی سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عازمین حج کی کریں گے
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔