Daily Sub News:
2026-07-24@01:59:55 GMT

فوزیہ ناز مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

فوزیہ ناز مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر

فوزیہ ناز مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سینئر نائب صدر چوہدری سالک حسین اور صدر خواتین ونگ مسز فرخ خان کی مشاورت سے فوزیہ ناز کو پاکستان مسلم لیگ خواتین ونگ کی جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔

اس تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق حسن اور چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد امجد کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔فوزیہ ناز نے اس موقع پر پارٹی قیادت کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گی اور خواتین ونگ کو مزید منظم، فعال اور مؤثر بنانے کے لیے دن رات محنت کریں گی۔پارٹی قیادت اور کارکنان کی جانب سے فوزیہ ناز کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی جا رہی ہے، جبکہ ان کی تقرری کو خواتین ونگ کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردفاعی اداروں میں اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا جائے ، اکرم گل دفاعی اداروں میں اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا جائے ، اکرم گل چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت الیکٹرک ٹرام اور ای بس منصوبے کے حوالے سے اجلاس وادی تیرہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہورہی ہیں، طلال چوہدری پولیو کے مکمل خاتمے تک اقدامات جاری رکھیں گے ، وزیراعظم خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لا افسران کے جوڈیشل الاونسز روکنے کے احکامات معطل بنگلہ دیش کی ایسٹ ایشین-شیل دیولوپمنٹ پاکستان کے لئے اہم سبق پیش کرتی ہے: ماہر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خواتین ونگ فوزیہ ناز مسلم لیگ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار