خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لا افسران کے جوڈیشل الاونسز روکنے کے احکامات معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں، ٹربیونلز اور لا افسران کے جوڈیشل الاونسز کی ادائیگی روکنے کے احکامات معطل کرتے ہوئے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاونٹس اور اکانٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ملازمین کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے الاونسز روکنے کے اکاونٹنٹ جنرل آفس اور وزارت خزانہ کے احکامات معطل کر دیے، عدالت نے قرار دیا کہ 5 اور 15 ستمبر 2025 کے آرڈرز کے خطوط معطل کیے جاتے ہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاق اور وزارت خزانہ، کنٹرولر جنرل اکاونٹس اور اکاونٹنٹ جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں پیراوائز کمنٹس جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکیل کے مطابق وزارت خزانہ اور اکاونٹنٹ جنرل آفس نے ملازمین کے الاونسز روک دیے ہیں۔وکیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے ملتان اور بہاولپور بینچز نے احکامات پہلے ہی معطل کر رکھے ہیں ،بعدِ ازاں کیس کی آئندہ سماعت 9 فروری کو ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ اور سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ پریمیئر لاء کالج گوجرانوالہ اور سائنٹا وژن سکول اینڈ کالج اسلام آباد کے طلبہ کا پارلیمنٹ ہاؤس کا مطالعاتی دورہ سونے کی قیمت میں آج یکدم 21 ہزار کا ہوش ربا اضافہ؛ نرخ نئی بلندیوں پر پہنچ گئے سانحہ گل پلازہ سے متعلق حتمی تحقیقاتی رپورٹ تیار؛ اہم تفصیلات سامنے آگئیں بنگلہ دیش کی ایسٹ ایشین-شیل دیولوپمنٹ پاکستان کے لئے اہم سبق پیش کرتی ہے: ماہر اسلام آباد میں مزید اسٹیمپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخ کیوں ہوئی؟ تحریری فیصلے میں وجہ بتا دی گئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے احکامات معطل اسلام آباد روکنے کے

پڑھیں:

ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی

امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازع سے امریکی افواج واپس بلانے کی ہدایت دینے والی وار پاورز قرارداد دوبارہ منظور کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کی رکنِ کانگریس پرامیلا جے پال کی جانب سے پیش کی گئی جس کے حق میں 214 جب کہ مخالفت میں 208 ووٹ پڑے۔

رائے شماری میں اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹ کے تمام اراکین نے قرارداد کی حمایت کی جب کہ حکمراں جماعت ریپبلکن کے 5 ارکان نے بھی پارٹی پالیسی کے برعکس ووٹ دیتے ہوئے قرارداد کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے اسی نوعیت کی قرارداد منظور کی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی ایوان نے ایسی ہی ایک قرارداد منظور کی تھی جسے بعد میں سینیٹ نے بھی منظور کر لیا تھا۔

اگرچہ قرارداد کی منظوری سیاسی لحاظ سے اہم سمجھی جا رہی ہے تاہم اس کی قانونی حیثیت محدود ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس قسم کی وار پاورز قراردادیں آئین سے مطابقت نہیں رکھتیں اور صدر بطور کمانڈر اِن چیف قومی سلامتی کے معاملات میں فوجی فیصلے کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ووٹنگ سے قبل ہونے والی بحث میں ایوانِ خارجہ امور کمیٹی کے سرکردہ ڈیموکریٹ رکن گریگ میکس نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کانگریس کی پیشگی منظوری کے بغیر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کر کے امریکی قانون اور آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ قرارداد ایسے وقت منظور ہوئی جب یمن کے حوثیوں کے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ