پنشن فنڈ میں کروڑوں کی خردبرد، تین ملزمان گرفتار ، مکمل تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسٹیٹ انجینئرنگ کارپوریشن مینجمنٹ پنشن فنڈ (SECMFP) سے 4 کروڑ 61 لاکھ 65 ہزار 330 روپے کی مبینہ خردبرد کے کیس میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے تین ملزمان محمد متین، ارشد محمود اور حماد بشارت کو گرفتار کر لیا ہے۔


ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی پری اریسٹ ضمانتیں اسپیشل جج سینٹرل (SJC-II) اسلام آباد سے خارج ہونے کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریاں ایف آئی آر نمبر 92/2025 مورخہ 27 اکتوبر 2025 کے تحت عمل میں لائی گئیں، جو ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں درج ہے۔


ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے باہمی ملی بھگت سے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (FWBL)، بلیو ایریا برانچ اسلام آباد میں قائم SECMFP کے پنشن بینک اکاؤنٹ سے 10 جعلی/بوگس بینک چیکس کے ذریعے بھاری رقم خردبرد کی۔ ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 34، 109، 420، 468، 471 اور پریوینشن آف کرپشن ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2)/47 کے تحت کارروائی جاری ہے۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد میں مزید اسٹیمپ پیپرز جاری کرنے کا سلسلہ ختم فیض حمید کے بھائی کی ضمانت منسوخ کیوں ہوئی؟ تحریری فیصلے میں وجہ بتا دی گئی بھارت میں طیارہ گر کر تباہ، نائب وزیراعلیٰ مہاراشٹرا سمیت 6 افراد ہلاک امریکی بحری بیڑے کی آمد کے بعد ایران سے معاہدے کی امید ہے، ٹرمپ سعودی سرزمین اور فضائی حدود ایران کے خلاف استعمال نہیں ہو گی، محمد بن سلمان ایران نے حملہ کیا تو ایسا جواب دیں گے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا: نیتن یاہو کی وارننگ امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا؛ 22 کروڑ افراد خون جما دینے والی سردی کا شکار TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سب نیوز

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک