data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران مبینہ پولیس مقابلوں کے سلسلے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ تھانے کی حدود میں فیڈرل بی ایریا بلاک 4، طارق گراؤنڈ کے قریب مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، زخمی ملزم کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کا ساتھی پرویز ولد نامعلوم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

دوسرا مقابلہ عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال بلاک 10، ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں پولیس کی گرفت میں آگئے۔

پولیسنے بتایا کہ زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے چھیپا کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت نثار اور سجاد کے ناموں سے کی گئی۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے دو پستول، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں، جبکہ ملزمان کے سابقہ جرائم سے متعلق ریکارڈ بھی کھنگالا جا رہا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکو زخمی حالت میں

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا