اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے  اہم اور فیصلہ کن اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔ ’ایکس‘ پر خصوصی پیغام میں وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے اثاثوں اور جائیدادوں پر کسی قسم کا غیر قانونی قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی اوورسیز پاکستانی اپنی جائیداد پر غیر قانونی قبضے کی اطلاع دیتا ہے تو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد اس معاملے کا ہر صورت 7 روز کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہوں گے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی  جائیدادوں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جائے گا اور کسی کو بھی ان کی محنت کی کمائی پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت (آئی سی ٹی) میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو ایک محفوظ اور ’انویسٹر فرینڈلی‘ ماحول فراہم کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سمندر پار پاکستانیوں وزیر داخلہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی