پولیس اور ہائیکورٹ بار کا تنازع حل، اسلام آباد پولیس حکام نے نامناسب رویے پر معذرت کرلی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
تصویر بشکریہ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، فیس بک
اسلام آباد پولیس اور ہائیکورٹ بار کے درمیان تنازع حل ہوگیا، پولیس حکام نے نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی گرفتاری اور پیشی کے وقت وکلاء کے ساتھ پولیس کے نامناسب رویے پر شروع ہونے والا تنازع حل ہوگیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران ڈی آئی جی جواد طارق، ڈی آئی جی سیکیورٹی عتیق و دیگر پر مشتمل وفد اسلام آباد ہائیکورٹ بار پہنچا اور صدر اور سیکریٹری بار سے نامناسب رویے پر معذرت کرلی۔
اس موقع پر ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ اور اسلا م آباد کونسل کے نمائندے بھی موجود تھے۔
عدالت عالیہ اسلام آباد کی بار نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے معاملے پر وکلا ء کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جوڑے کے کیسز ہائیکورٹ میں فکس کیے جائیں۔
بار نے اعلان کیا کہ کل سے ہائیکورٹ بار، ڈسٹرکٹ اور اسلام آباد بار کونسل کی ہڑتال نہیں ہوگی۔
اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی، پولیس کے معافی مانگنے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔
بار ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی وکیل کو غیر قانونی طور پر گرفتار نہیں کیا جائے گا، کالے کوٹ کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ بار بار ایسوسی ایشن نامناسب رویے پر
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :