2025-10-05@05:39:05 GMT
تلاش کی گنتی: 230

«صیہونی طیاروں»:

(نئی خبر)
    اسلام ٹائمز: صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ دورہ امریکہ میں غزہ کے فلسطینیوں کو جبری طور پر خطے کے دیگر ممالک نقل مکانی پر مجبور کر دینے کا عجیب موقف پیش کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے انسانی ہمدردی کے بیہودہ اظہار کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں یہ موقف پیش کیا۔ درحقیقت امریکی صدر فلسطینیوں کو ان کی آبائی سرزمین سے جبری طور پر جلاوطن کر کے صیہونی ریاست کی تشکیل کو قانونی حیثیت عطا کرنے کے درپے ہے جو 1948ء میں صیہونیوں کی فلسطین کی جانب مہاجرت کے نتیجے میں تشکیل پائی تھی۔ اسی طرح وہ فلسطین نامی مفہوم کو بھی صفحہ روزگار سے محو کر دینا چاہتا ہے۔ امریکی صدر نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) جمعرات کے روز آسٹریلیا کی پارلیمنٹ نے نفرت پر مبنی جرائم کے تدارک کے لیے بنائے گئے قوانین میں ایک ترمیم کی ہے۔ اس کا مقصد بعض نسلی گروہوں کے لیے ریاستی تحفظ کو مزید بہتر بنانا بتایا گیا ہے۔ اس ترمیم کے تحت دہشت گردی کے جرائم اور نازی سواستیکا جیسی نفرت انگیز علامتوں کی نمائش کے پر بھی لازمی قید کی سزائیں شامل کر لی گئی ہیں۔ نفرت انگیز جرائم، جیسے کہ عوامی مقامات پر نازی سلیوٹ پر کم از کم بارہ ماہ کی سزا سنائی جا سکے گی۔ کچھ جرائم کے لیے ان سزاؤں کی حد بڑھا کر چھ سال بھی کر دی گئی ہے۔ آسٹریلیا...
    لاہو ر: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع...
    لاہو ر : امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صیہونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیت،تسلیم کئے بغیردنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تحریک آزادی کشمیر کو از سر نو منظم کرنے...
    ہیومن رائٹس واچ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان ملاقات کے موقع پر خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل کو بدستور اسلحہ اور فوجی امداد فراہم کرنا جاری رکھتا ہے تو گویا وہ غزہ میں اسرائیلی مجرمانہ اقدامات میں شریک جرم ہونے کو جاری رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد غزہ پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کے دوران امریکہ نے بہت وسیع حد تک صیہونی رژیم کو سیکورٹی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلحہ اور فوجی سازوسامان فراہم کیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ صیہونی...
    اگر کوئی اسرائیل میں اترتا ہے تو وہ لازماً ملک کے واحد بین الاقوامی بن گوریان ایرپورٹ پر ہی اترے گا۔ کہتے ہیں کہ ہرزل نہ ہوتا تو صیہونیت کی موجودہ نظریاتی شکل نہ ہوتی۔وائزمین نہ ہوتا تو شاید بالفور ڈیکلریشن نہ جاری ہوتا۔مگر بن گوریان نہ ہوتا تو شاید اسرائیلی ریاست ہی نہ ہوتی۔بیسویں صدی کی سو بااثر ترین عالمی شخصیات کی ٹائم میگزین لسٹ میں بن گوریان بھی شامل ہیں۔ بن گوریان اکتوبر اٹھارہ سو چھیاسی میں ایک پولش یہودی خاندان میں پیدا ہوئے۔ان کے والد ایویگڈور گرون کٹر صیہونی تھے۔یوں بن گوریان کی گھٹی میں ہی صیہونیت تھی۔دیگر صیہونی رہنماؤں کے برعکس بن گوریان کی رسمی تعلیم اسکول تک ہی محدود رہی۔ البتہ انھوں نے عبرانی زبان...
    اسلام ٹائمز: واشنگٹن کے سیاسی اداروں کی راہداریوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطین اتھارٹی کو استعمال کرنے کی حمایت کی جا رہی ہے اور حمایت کرنے والوں میں مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو ویٹکاف، قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور ٹرمپ کا داماد جرڈ کشنر شامل ہیں۔ دوسرے الفاظ میں وائٹ ہاوس، واشنگٹن کے زیر اثر فلسطین اتھارٹی کو غزہ پر قابض کر کے فلسطین کی اسلامی مزاحمت ختم کرنے کے درپے ہے۔ مشرق وسطی خطے میں امریکہ کی حکمت عملی غاصب صیہونی رژیم کی سربراہی میں ایک مشترکہ سیاسی سیکورٹی بلاک تشکیل دینے پر مبنی ہے جس کا سیاسی پہلو خیانت آمیز "ابراہیم معاہدہ" اور اس کا اقتصادی پہلو "آئیمک راہداری" جانا...
    اسلام ٹائمز: ڈونلڈ ٹرمپ اس نعرے کے ساتھ وائٹ ہاوس واپس آیا ہے کہ وہ مشرق وسطی میں امریکہ کی فضول جنگوں کا خاتمہ کرے گا اور اپنی پوری توجہ چین سے مقابلے پر مرکوز کر دے گا۔ خبررساں ادارے ایگزیاس کی رپورٹ کے مطابق امریکی جرنیلوں نے اسرائیلی فوجی اور سیکورٹی ذمہ داران کو اطلاع دے دی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ عنقریب شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی بہت حد تک کم کر دے گا۔ درحقیقت امریکی حکمران شام کی سرپرستی اسرائیل کی غاصب صیہونی رژیم کے سپرد کر دینا چاہتے ہیں۔ اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ غاصب صیہونی فوج نے بدستور شام کے جنوبی مغربی علاقوں پر فوجی قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ دوسری طرف...
    اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو روک دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے سامنے آنے والی مختلف رپورٹس میں اس کی وجہ خان یونس میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے حوالے سے سامنے آنے والے افراتفری کے مناظر بتائی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حماس نے سات مزید قیدیوں کو رہا کر دیا ہے تاہم اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کو روک دیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا سے سامنے آنے والی مختلف رپورٹس میں اس کی وجہ خان یونس میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے حوالے سے سامنے آنے والے افراتفری کے...
    قابض فوج نے بدھ کے روز طولکرم میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ شروع کیا جس میں کئی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے کو مسمار کردیا گیا اور شہریوں کی جبری نقل مکانی شروع کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے بعد طولکرم کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق نے قابض فوج نے بدھ کے روز طولکرم میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ شروع کیا جس میں کئی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ بنیادی ڈھانچے کو مسمار کردیا گیا اور شہریوں کی جبری نقل مکانی شروع کی گئی ہے۔ ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض فوج نے طولکرم شہر کے...
    اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ برسلز سے موصول ہونیوالے ایک "پیغام" کے بعد غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے ڈائیاسپورہ امور نے بیلجیئم کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے کیونکہ اس پیغام میں کہا گیا تھا کہ اس صیہونی وزیر کو "سزا سے استثنی" حاصل نہیں! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے وزیر برائے ڈائیاسپورہ امور عمیخائی چیکلی (Amichai Chikli - Minister of Diaspora Affairs) نے گرفتاری کے خوف سے بلجیئم کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ برسلز سے ایک "پیغام" موصول ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس صیہونی وزیر کو "سزا سے استثنی" حاصل نہیں! اسرائیلی ریڈیو ٹیلیویژن تنظیم نے بیلجیئم ذرائع...
    غزہ: اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی اور حماس کی جانب سے رہا کی گئی صیہونی فوجی خواتین خوشی کا اظہار کررہی ہیں غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں)حماس نے 4 اسرائیلی خواتین فوجی، اسرائیل نے200 فلسطینی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل نے زیر حراست 200 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کردیا۔رپورٹس کے مطابق ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ...
    غزہ: اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینی اور حماس کی جانب سے رہا کی گئی صیہونی فوجی خواتین خوشی کا اظہار کررہی ہیں غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک،خبر ایجنسیاں)حماس نے 4 اسرائیلی خواتین فوجی، اسرائیل نے200 فلسطینی یرغمالیوں کو رہا کردیا۔تفصیلات کے مطابق حماس نے مزید 4 اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کردیا جب کہ اسرائیل نے زیر حراست 200 فلسطینی شہریوں کو رہا کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو حلال احمر کے حوالے کردیا۔رپورٹس کے مطابق ہلال احمر کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کی جانب روانہ ہوگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رہا کی گئیں فوجی یرغمالی خواتین کے نام کارینا اریئیو، ڈینیئلا گلبوہ، نعما لیوی، اور لیری الباگ ہیں اور یہ...
    ٹنڈو آدم (پ ر) اسرائیل یہودی ملک ہے اور یہودی کبھی اسلام اور مسلمانوں کے ہمدرد نہیں ہو سکتے،جنگ بندی کے معاہدے کو اسرائیل نے توڑا ہے جس پر عالم اسلام کو احتجاج کرنا ہوگا،مسلمان توہین صحابہ کسی صورت میں برداشت نہیں کر سکتے صحابہ اور اہل بیت اسلام کے دوستون ہیں، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کی اپیل پر جمعہ کو ملک بھر میں یوم یوم وفات امیر معاویہ اور یکجہتی فلسطین منایا گیا، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مفتی محمد طاہر مکی، حافظ عبدالرحمن الحذیفی، محافظین ختم نبوت پاکستان کے مولانا جہانزیب بیہن،شبان ختم نبوت سندھ کے محمد محرم علی راجپوت،پاسبان ختم نبوت کے ذوالفقار نقشبندی، سیدبدرشاہ، حافظ میر اسامہ سموںاور دیگر نے ملک کی...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ خطے میں عدم استحکام کو ہوا دینے والی قابض صیہونی رژیم کی پالیسیوں کو روکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جس میں واشنگٹن نے یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کو دہشت گرد قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ انصار الله نے صیہونی بربریت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کا شاندار ساتھ دیا جس پر اسے امریکی انتقام کا سامنا ہے۔ حماس نے ان خیالات کا اظہار آج شام اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے اس فیصلے سے خطے میں امن و استحکام کو خطرہ ہی لاحق...
    شامی صحافی کی 20 جنوری کو شیئر کی گئی ڈرون تصاویر میں اس مقام پر ٹرک، کھدائی کرنے والی مشینیں، اور بلڈوزر بھی دیکھے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں سیٹیلائٹ سے موصول تصاویر سے یہ بات علم میں آئی ہے کہ اسرائیلی ڈیفینس فورسز نے اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان کی پہاڑیوں کو شام سے جدا کرنے والے بفرزون (محفوظ علاقے) میں تعمیرات کی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ تعمیرات 600 میٹر سے زیادہ رقبے پر اس علاقے میں ہو رہی ہیں جسے ایریا آف سیپریشن( علیحدہ کرنے والے علاقے) متعین کیا گیا ہے۔1974ء کے اسرائیل اور شام کے جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی افواج کو یہاں کے مغربی علاقے پر موجود حد کو عبور...
    اپنی ایک رپورٹ میں المنار کا کہنا تھا کہ قابض فورسز نے ایک بار پھر لبنان کے علاقے "الطیبہ" پر حملہ کر دیا اور اس علاقے میں موجود بعض گھروں کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ تل ابیب نے ٹرامپ انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہماری فورسز کو جنوبی لبنان میں غیر معینہ مدت تک باقی رہنے دیا جائے۔ یہ خبر اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے اپنے ذرائع سے بریک کی۔ جس میں مذکورہ چینل نے بتایا کہ اسرائیل، جنوبی لبنان کے 5 اسٹریٹجک مقامات پر موجود رہنا چاہتا ہے۔ اس خبر کا انکشاف اس وقت ہوا جب آج دوپہر کو المنار نے اپنی ایک ویڈیو رپورٹ میں بتایا کہ قابض...
    اپنے ایک بیان میں مستعفی صیہونی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے جو ناقابل تصور تھے۔ میں نے صیہونی آباد کاروں کو 200 اسلحہ لائسنس جاری کئے۔ اسلام ٹائمز۔ آج Otzma Yehudit نامی پارٹی کے 3 اراکان نے اپنے دفاتر خالی کرتے ہوئے صیہونی کابینہ سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا۔ ان میں اسرائیلی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر"، "اسحاق واسرلاف" اور "عامیحای الیاهو" شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ وزراء نے دو روز قبل غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر تنقید کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ خیال رہے کہ اسرائیلی وزارت داخلہ کی عمارت سے نکلتے ہوئے ایتمار بن گویر نے کہا کہ میں نے وہ کام انجام دئیے...
    کراچی میں جناح اسپتال کے 3 گارڈز نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیہوش خاتون کی قیمتی اشیا اور بھاری رقم لوٹا دی۔ جناح اسپتال میں چند روز قبل گائنی وارڈ کے باہر ایک خاتون بے ہوشی کی حالت میں پائی گئیں۔ اسپتال کے 3 گارڈز نے فوری طور پر خاتون کو ریسکیو کیا اور طبی امداد کے لیے ڈاکٹرز تک پہنچایا۔خاتون کے پاس سے 27 لاکھ روپے نقد، پانچ لاکھ کے بانڈز، ساڑھے تین تولے سونا، مکان کے دستاویزات اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا۔ گارڈز نے یہ تمام اشیاء ایمانداری کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کے حوالے کیں تاکہ خاتون کو واپس کی جا سکیں۔اس قابلِ تعریف اقدام پر جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر، پروفیسر شاہد رسول نے تینوں...
    غاصب صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر برائے اندرونی سلامتی نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ حماس فتحیاب ہوئی ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر نیتن یاہو کابینہ سے مستعفی ہونے والے اسرائیلی وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے اعتراف کیا ہے کہ حماس نے صیہونی رژیم پر جنگ بندی معاہدہ مسلط کر کے واضح فتح حاصل کر لی ہے۔ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ نیتن یاہو انتہائی دائیں بازو کی انتہا پسند اقدار کو اہمیت دیتے ہوئے غزہ پر ایک مرتبہ پھر جنگ مسلط کرے، اتمار بن گویر نے اعلان کیا کہ جنگ بندی کے اس معاہدے سے حماس مکمل طور پر فتحیاب ہو گئی ہے۔ اپنے...
    یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو نے اعلان کیا ہے کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یمن، مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنے آپریشن دوبارہ شروع کر دیگا! اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے رکن سیاسی بیورو محمد البخیتی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیونیوں کے خلاف جاری ہماری مزاحمتی کارروائیوں کا تعلق غزہ کے خلاف جارحیت کو روکنے اور اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد سے ہے کہ جس پر اتفاق کیا گیا ہے۔ محمد البخیتی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر غاصب صیہونی رژیم نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو یمن بھی مزاحمتی محاذ کے ہمراہ اپنے آپریشن دوبارہ سے...
    اس بارغزہ پر اسرائیلی جارحیت مسلسل پندرہ ماہ تک جاری رہی، جس میں پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کی شہادت ہوئی، غزہ کو ملبے کا ڈھیر بنانے میں امریکا نے اسرائیل کی ہر ممکن مدد کی،کئی دوسری طاقتیں بھی اس سفاکیت اور غیر انسانی سلوک میں معاون تھیں، معصوم فلسطینیوں کی شہادت اور وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر جس نے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا۔  ایک زخمی معصوم فلسطینی بچی کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں اس نے کہا تھا کہ وہ اللہ کے پاس جاکر ان ظالموں کی شکایت کرے گی۔ فلسطینیوں کے گھر بار تباہ وبرباد ہوگئے، اسرائیل نے سنگدلی اور ظلم کی انتہا کردی، اسپتالوں، اسکولوں اور دوسرے مقامات پر بمباری کی ہر چیز تباہ...
    اسلام ٹائمز: دوسرا اہم نکتہ جنگ بندی کے بعد مقبوضہ فلسطین کی اندرونی صورتحال کے بارے میں ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بن غفیر اور اسموتریچ جیسے انتہاپسند صیہونی سیاست دان جنگ بندی کے شدید مخالف ہیں اور عنقریب مستعفی ہونے کا اعلان بھی کر چکے ہیں۔ ان کے مستعفی ہونے کا نتیجہ موجودہ حکومت کے خاتمے کی صورت میں ظاہر ہو گا۔ یوں مڈ ٹرم الیکشن کا انعقاد ہو گا اور موجودہ اتحاد کی دوبارہ کامیابی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔ لہذا نئی حکومت تشکیل پائے گی۔ حقیقت یہ ہے کہ اس وقت صیہونی فوج، موساد اور حکومتی کابینہ کے درمیان طاقت کی شدید رسہ کشی جاری ہے۔ غزہ میں جاری جنگ نے بہت حد تک...
    جنگ بندی کو فلسطینی مزاحمت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے سپاہ پاسدارن نے کہا ہے کہ غزہ کی حمایت کے لئے خطے میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے دیگر بازووں لبنان میں حزب اللہ، یمن میں انصار اللہ اور عراقی مزاحمت کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور صیہونیت کی جانب سے معاہدے کی ممکنہ خلاف ورزی کے خلاف انہیں نئی جنگوں اور جرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے میدان میں تیاری کیساتھ خبردار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رجیم کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی شرائط پر جنگ بندی کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اپنے بیان میں صیہونی رجیم کے لئے ذلت آمیز شکست قرار دیتے ہوئے فلسطین کے لئے فتح مبین...
    غزہ میں جنگ بندے کے اعلان پر جاری ہونیوالے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امید ہے کہ نئی پیشرفت کی روشنی اور بین الاقوامی برادری کی مدد و ذمہ دار بین الاقوامی فریقوں کے موثر کردار سے طے شدہ معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مشاہدہ کیا جائیگا، ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ہم اسرائیلی مجرموں کی فی الفور گرفتاری، ٹرائل اور سزا پر تاکید کرتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے اعلان پر ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کا متن درج ذیل ہے: بسم‌ الله الرحمن الرحیم فَاصْبِرْ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ ۖ وَلَا يَسْتَخِفَّنَّكَ الَّذِينَ لَا يُوقِنُونَ (پس (اے نبیؐ)...
    حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلیوں کے اہل خانہ نے کہا کہ ہم غیر یقینی صورتحال کے عالم میں 33 یرغمالیوں کی واپسی اور باقیوں کی رہائی کو قبول نہیں کرتے، کوئی بھی ہمارے لیے کام نہیں کر رہا اور کوئی ہماری طرف سے بات نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مختلف ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ غزہ میں قریبی وقت میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے، لیکن اسرائیل میں بہت سے افراد اس معاہدے سے خوش نہیں ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کرنے والے تمام فریقین، خواہ وہ مغربی ممالک ہوں یا حماس اور قطر، اس بات پر غیر معمولی خوشبینی ظاہر کر رہے ہیں؛...
    اپنے ایک جاری بیان میں غزہ کے سرکاری دفتر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اس وحشیانہ اور گھناؤنے جرم کا مکمل ذمے دار اسرائیل، امریکہ اور غزہ میں جاری نسل کشی میں شامل صیہونی رژیم کے حامیوں برطانیہ، فرانس و جرمنی کو سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج غزہ کی پٹی میں قائم دفتر اطلاعات نے اعلان کیا کہ صفاء نیوز ایجنسی کے ایڈیٹر "محمد بشیر تلمس" صیہونی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ یہ بمباری غزہ کے محلے "شیخ رضوان" میں کی گئی۔ واضح رہے کہ کہ محمد بشیر تلمس کی شہادت کے بعد غزہ پر مسلط شدہ جنگ کے 466ویں دن 204 صحافی اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔...
    غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کیخلاف لیبیا کے کئی ایک بڑے شہروں میں وسیع عوامی احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے ہیں اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات کی استواری کیخلاف تاجوراء، بنی ولید اور الزاویہ سمیت لیبیا کے متعدد بڑے شہروں میں وسیع عوامی احتجاجات ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عوامی احتجاجی مظاہروں کا یہ سلسلہ گذشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس تک بھی پھیل گیا جہاں احتجاجی مظاہرین نے طرابلس کو مشرقی علاقوں کے ساتھ جوڑنے والی اہم البیفی ہائی وے کو بھی بند کر دیا۔ اس دوران احتجاجی مظاہرین نے اس ہائی وے پر ٹائر جلا کر رکاوٹیں کھڑی کر دیں جس سے ٹریفک مکمل طور پر...
    غزہ میں صیہونی فورسز کی رہائشی علاقوں پر بمباری، مزید 22 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز غزہ:غزہ میں صیہونی دہشت گردی جاری ہے،خان یونس،شجاعیہ اور البریج کیمپ پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی،24گھنٹےمیں 22 فلسطینی شہید،شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار 6 ہوگئی۔ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پربھی بمباری کی، حوثیوں کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، لبنان میں صیہونی فوج نےایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی،صورشہر پر بمباری سے پانچ شہری شہید ہوگئےاسرائیلی قیدی کی ماں نےٹرمپ کو نیتن یاہو کی شکایت لگا دی،ویڈیو بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ڈیل کی ہرکوشش کو سبوتاژ کرتا ہے۔
    ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قابض صیہونی فوج کیخلاف 22 مزاحمتی کارروائیاں کی گئیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق طوفان الاقصیٰ آپریشن کے تسلسل کے طور پر انجام دی جانے والی ان کارروائیوں میں 3 شوٹنگ آپریشنز، ایک مسلح تصادم، 6 بارودی مواد کے ذریعے کی جانے والی کارروائیاں، صیہونی آبادکاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے تین آپریشن شامل تھے۔ دوسری جانب صیہونی میڈیا نے غزہ کی پٹی میں...