2026-07-24@12:10:33 GMT
تلاش کی گنتی: 56627

«نے کہا»:

(نئی خبر)
    *پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو میں علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے اسپتال میں لوگوں کا مفت علاج ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی آنکھ کے علاج کے لئے ان کو اسپتال لے جایا جائے، لیڈر کی آنکھ سے قوم اپنا مستقل دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کچھ خاص چیز نہیں مانگ رہے، سپریم کورٹ نے فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا، کیا رپورٹ خالی داخل دفتر کرنے کے لئے تھی۔ علی محمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو آزاد رکھنے کے لئے بانی چیئرمین نے تحریک چلائی، ہماری مانگ ہے کہ بانی کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو، کوئی بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے؟ سیاست دانوں نے تو میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن ان کے لیڈر نے چھ سات سال زور لگا کر کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی صحت کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا گیا ہے، ڈاکٹرز نے معائنہ کیا، گوہر خان کو شرکت کی درخواست کی گئی مگر انہوں نے انکار کر دیا، سپریم کورٹ میں مزید ڈیمانڈ...
    ہم مذاکرات چاہتے ہیں مگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو تو پھر کیا کرسکتے ہیں، رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر کوئی ہٹ دھرمی پر اڑا ہو، کوئی بات ماننے کو تیار نہ ہو تو پھر کیا کیا جاسکتا ہے؟ سیاست دانوں نے تو میثاق جمہوریت کیا تھا لیکن ان کے لیڈر نے چھ سات سال زور لگا کر کہا کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان کی صحت کے معاملے پر رانا ثنا نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق ڈاکٹر ندیم قریشی کو ان کے مطالبے پر شامل کیا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کو بارہا سرحد پار دراندازی کے ثبوت دیے مگر افغان حکومت نے کوئی مثبت ردعمل نہیں دیا، ہم لاشیں اٹھانے کے لیے نہیں ہیں، ہمیں ردعمل دینا آتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں کی گئی پاکستان کی فضائی کارروائی پر حکومت کا باضابطہ موقف پیش کیا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں ہوئی حالیہ کارروائیاں انٹیلی جنس بیسڈ تھیں، ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا، پاکستان نے افغانستان کے تین صوبوں میں مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا یہ...
    تقریب سے خطاب میں کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی سازشوں کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان اور عوام مل کر ہر قسم کی دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک کے موقع پر "امیدِ رمضان" کے عنوان سے چوتھے افطار و ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ریحان حنیف، کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر، سیکریٹری جنرل منظر نقوی اور دیگر اراکین، گرین وچ یونیورسٹی کی وائس...
    چیئرمین نظام مصطفی پارٹی نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں بلکہ خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرے کا باعث بن سکتے ہیں، فلسطین یا کسی بھی عرب سرزمین پر اسرائیل کا کوئی حق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نظام مصطفی پارٹی سابق وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر حاجی حنیف طیب، پارٹی صدر میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبار قریشی، چیف آرگنائزر انجینئر عبدالرشیدار نے اسرائیل میں امریکہ کے سفیر مائیک ہکابی کی جانب سے اسرائیل کے مشرق وسطیٰ کے ایک بڑے حصے پر قبضے کرنے کے...
    بھارت(ویب ڈیسک) کی وزارتِ خارجہ نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کے باعث بھارتی شہریوں کو ایران چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر جو بھارتی شہری اس وقت ایران میں موجود ہیں، وہ دستیاب ذرائع بشمول کمرشل پروازوں کے ذریعے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے اندازے کے مطابق ایران میں عموماً تقریباً 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا...
    وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بُننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طارق فضل چوہدری نے ایکس پرپیغام جاری کیا جس میں کہا کہ یہ سرزمین کمزور نہیں، یہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معصوم جانوں کا بدلہ جو دہشتگردی کی آگ میں جھونک دی گئیں، یہ صرف ایک آپریشن نہیں، یہ ہر اُس ماں کے آنسوؤں کا جواب تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن اس ماں کے آنسووں کا جواب جس نے...
    مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق تھی، پارلیمانی نظام میں قرارداد ایوان کی رائے کی عکاس ہوتی ہے اور ایوان میں اجتماعی رائے کا اظہار ہر رکن کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض وفاقی وزرا انتشار اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کراچی سندھ کا شہر ہے اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کی...
    جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں: رانا ثناء اللّٰہ - فوٹو: فائل وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ جو آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں آپ ان سے مذاکرات نہیں کرتے، جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے آپ نے ان کو درخواستیں دی ہوئی ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ ہم معاملات کو جمہوری انداز سے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈلاک سے نہیں۔وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور نے کہا کہ آپ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ہمارا ساتھ دیں، آپ سیاسی عمل کا حصہ بننے سے مسلسل انکاری ہیں۔ آپ بھی اس کمیٹی کا حصہ...
    سندھ کو متنازع کردینا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے، شیری رحمان - فوٹو: فائل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ ہماری طرف سے ایک اٹوٹ حیثیت رکھتا ہے، جو اس کو توڑنے کی بات کرے وہ جمہوریت کے دشمن ہے۔ سندھ کو متنازع کردینا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے۔ سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 21 فروری کو سندھ اسمبلی سے اہم قرارداد منظور کی گئی۔ سندھ کی وحدت کے حوالے سے بات کی گئی۔ ہم سندھ کی عظیم حیثیت کی بات کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے سندھ کی وحدت پر اٹھتے سوال اور سندھ اسمبلی کا بھرپور جواب بانی پی پی نے...
    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ سنجیدہ مذاکرات کے خواہاں ہیں، ان سے بات نہیں کی جارہی، جبکہ جو مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، ان کو درخواستیں دی جا رہی ہیں۔ سینیٹ آف پاکستان کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ  نے کہا کہ حکومت جمہوری انداز میں معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے کیونکہ جمہوریت کا راستہ مذاکرات سے ہوکر گزرتا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ میثاق جمہوریت کی مضبوطی کے لیے حکومت کا ساتھ دے اور سیاسی عمل کا فعال حصہ بنے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا چاہتی ہے،...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم ہم نوالہ ہم پیالہ رہے ہیں، وسائل، اختیارات اور اداروں پر بھی قبضہ ہے، ایس بی سی اے بنایا گیا تو یہی لوگ شامل تھے، کراچی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو جب بند کیا گیا تو ایم کیو ایم کے وزیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس بار شہر میں حادثات کا سلسلہ جاری ہے، گل پلازا کے بعد متعدد واقعات ہوئے، حکومت کی نا اہلی ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحۂ گل پلازا کو 1 ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا، تعین نہیں کیا گیا کہ اس میں کتنے لوگ جاں...
    العہد سے گفتگو میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ دنیا نے ان عظیم شہداء کی تشییع کے مناظر میں جو کچھ دیکھا، وہ لبنانی عوام کی زندگی میں مزاحمت کی گہری جڑوں کو ظاہر کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید سید حسن نصرالله اور رہبرِ انقلاب امام خامنه‌ای کے درمیان گہرے عشق اور باہمی ارادت کی طرف اشارہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج مزاحمت کے عظیم رہنماؤں، شہید سید حسن نصرالله اور شہید سید هاشم صفی‌الدین کی تشییعِ جنازہ کی پہلی برسی کے موقع پر کہا کہ امتِ اسلامی کے سید الشہداء، شہید...
    حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں، جن کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسلام آباد اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوئے لہٰذا دہشت...
    واٹس ایپ گروپ میںایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی دباؤ ہے ان خواتین کو اس عمرمیں گھر پر پوتے پوتیوں کے ساتھ ہوناچاہیے،رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے انٹرویو پر تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات شدت پکڑتے جارہے ہیں، حال ہی میں علیمہ خان نے ایک انٹرویو دیا جس پر ایم این اے شاندانہ گلزار نے پارلیمانی پارٹی واٹس ایپ گروپ میں اپنا سخت ردعمل دیا۔شاندانہ گلزارنے واٹس ایپ گروپ میں بغیر نام لیے کہا کہ ایسے بیانات دیکھ رہے ہیں جن کا سبب صدمہ، بڑھاپا اور شدید ذہنی...
    پاکستان نے مائیک ہکابی کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرناک قراردے دیا اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا دیگر عرب خطوں پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں، دفتر خارجہ پاکستان اور 13 دیگر ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو بائبل سے جوڑتے ہوئے یہ رائے دی۔اتوار کو جاری مشترکہ...
    قومی کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے فائنل سمیت بھارت سے تین میچز میں شکست کے بعد اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھی شکست کھاچکی ہے۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ کا اہم ستون سمجھے جانے والے بابر اعظم ایشیا کپ میں تو شامل نہیں تھے تاہم ورلڈکپ میں ابھی تک وہ کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے ہیں۔ ان کی ناقص کارکردگی کے باعث سابق کرکٹرز سمیت شائقین کرکٹ بھی مسلسل انہیں ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ ایسے ہی ایک تنگ آئے ہوئے مداح نے ایکسپریس نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں لائیو کال کرکے مولانا آزاد جمیل سے بابر اعظم کو ٹیم سے نکالنے کا وظیفہ پوچھ لیا۔ کالر کے سوال پر میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبے کی ناکامی پر ردعمل سامنے آگیا۔ اپنے بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کا 40 ارب روپے کا سوشل میڈیا فائر وال منصوبہ ناکام ہو چکا ہے، ایک طرف قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا دوسری جانب عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے بے حال ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ فائر وال کی وجہ سے آئی ٹی سیکٹر، فری لانسرز اور آن لائن بزنس شدید متاثر رہے اور لاکھوں نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فائر وال منصوبہ...
     پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سبزواری نے کہا ہے کہ مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ تقریب کے موقع پر سی ای او فرخ سبزواری نے کہا کہ شرح سود میں کمی اور سیاسی صورتحال مارکیٹ پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کی صورتحال اور کمپنیوں کے مالی نتائج بھی مارکیٹ کی سمت پر اثر ڈال رہے ہیں اور مارکیٹ جنوری میں اپنی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔فرخ سبزواری نے کہاکہ ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کیا رخ اختیار کریں گی، فی الحال یہ بھی ایک معمہ ہے۔
    علامہ راجہ ناصر عباس---فائل فوٹو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بانی پی ٹی آئی سے معاملات ٹھیک کریں، وعدہ کرتا ہوں آپ کی حکومت گرانے نہیں دیں گے۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران علامہ راجہ ناصر عباس  نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ توبہ کرنے کا ہے، بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معاملہ زیرِ بحث رہا ہے ہمیں تشویش تھی، ہم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا دیا،  پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے تالے لگا کر بند کر دیے گئے۔ پارلیمنٹ میں دیا گیا دھرنا ختم کرنے جا رہے ہیں: علامہ ناصر عباسسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ...
    کانفرنس میں حکومت اور انتظامیہ سے امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بصورت دیگر آل پارٹیز کانفرنس احتجاجی تحریک کا آغاز کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین جیکب آباد میں ضلع کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں پر مشتمل ایک اہم آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں شہر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، چوری، ڈکیتی، منشیات فروشی اور قبائلی جھگڑوں کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس سے جیکب آباد شہری اتحاد کے جنرل سیکرٹری اور جمعیت علمائے اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر عبدالغنی انصاری، پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماء ندیم قریشی، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام حسین کھوسو،...
    آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اعلان کیا ہے کہ 10 مارچ سے 5 جی سروسز کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، جسے انہوں نے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور 5 جی ٹیکنالوجی کے ذریعے آزاد کشمیر تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید تعلیم، ای ہیلتھ، ای گورننس اور ڈیجیٹل معیشت کے نئے دور میں داخل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں5جی سروسز کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہ خوشخبری دیتے ہوئے انہیں خوشی محسوس ہو...
    قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جوفرا آرچر جیسے بولرز پاکستان میں بہت ہیں۔ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ کافی کھلاڑی یہاں کھیل چکے ہیں لیکن میں کینڈی میں پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ کی اہمیت کا اندازہ ہے۔ اس حوالے سے بابر اعظم سے بات ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کینڈی میں رنز بنتے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کوچ اور کپتان کا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جس کا دن ہوتا ہے...
    جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ میں کیوں نہ وزیر اعظم کو طلب کروں کہ انہوں نے فیلڈ آفیسرز کے خلاف کارروائی نہیں کی، ہم توقع کرتے ہیں کہ قانون پر عمل کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری زینب زعیم کے لاپتہ خاوند کے کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے زینب زعیم کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے حوالےسے ان کیمرہ بریفنگ دینی ہے یا نہیں؟ فیلڈ آفیسر ملٹری انٹیلیجنس کا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب میں حالات کی بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔ مومنہ اقبال نے یہ بات حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ مریم نواز کراچی میں بھی آئیں۔ وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے۔ پروگرام کے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟ مریم نوازشریف کام کر رہی ہیں، خدمت کر رہی ہیں اپنی...
    ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حالیہ کارروائیاں اپنے عوام کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے بچانے کے بنیادی حق کی عکاسی کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو بخوبی علم ہے کہ شدت پسند کارروائیوں کی منصوبہ بندی کرنے والے، سہولت کار اور سرپرست کہاں موجود ہیں اور اگر پاکستان کے اندر خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر بچ نہیں پائیں گے۔ پی ٹی وی کے مطابق، صدر زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حالیہ کارروائیاں اپنے عوام کو سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی سے بچانے کے بنیادی حق کی عکاسی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان...
    ملک میں کم بارشیں اور فروری میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث شمالی علاقہ جات میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا۔ درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشئیر پگھلنے میں تیزی آنے لگی، شمالی پاکستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 ڈگری تک زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ شمالی پاکستان میں موسم سرما میں بارشیں اور برفباری معمول سے کم ہوئی، فروری کے پہلے 2عشروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ  گلگت، غذر ہنزہ، پونجی، چلاس اور استور میں گلیشئیر پگھلنے کا خطرہ زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات  نے فروری تا اپریل مزید گرمی کی پیشگوئی کی ہے،  گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے لگے ہیں۔  کم برفباری اور زیادہ درجہ حرارت، گلوف کا خطرہ بڑھ...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی عکاسی ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ مزید :
    صدر پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن بشارت ظہیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلیٹ فورس بلتستان ریجن کے اہلکار گزشتہ پانچ سالوں سے مسلسل گلگت میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے دیگر یونٹس کے اہلکاروں کے لیے باقاعدہ روٹیشن پالیسی موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان پیپلزپارٹی بلتستان ڈویژن بشارت ظہیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایلیٹ فورس بلتستان ریجن کے اہلکار گزشتہ پانچ سالوں سے مسلسل گلگت میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ گلگت بلتستان پولیس کے دیگر یونٹس کے اہلکاروں کے لیے باقاعدہ روٹیشن پالیسی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلیٹ فورس بلتستان ریجن کے جوانوں کی ایل پی سی بلتستان کے مختلف اضلاع میں ہونے...
    وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پہلا قدم ہے، ان شاء اللہ گرفتاری بھی ہو گی اور قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے کہا ہے کہ گستاخِ صحابہ و اہلِ بیت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج پہلا قدم ہے، ان شاء اللہ گرفتاری بھی ہو گی اور قانون کے مطابق سزا بھی دی جائے گی۔ کسی کو بھی گلگت بلتستان کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرے گا، چاہے اس...
    عبدالرشید مناس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت نے جنسی تشدد کے واقعات کو مسلسل نظر انداز کیا ہے اور ایسے گھناونے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے فورسز اہلکاروں کو آرمڈ فورسزا سپیشل پاورز ایکٹ کے تحت تحفظ فراہم کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور اس کی فورسز کشمیریوں کی تذلیل کرنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت استصواب رائے کے ان کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے جنسی تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن میں فریق بننے کی درخواست کو کمیشن نے مسترد کردیا۔ پیر کو جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، نسرین جلیل و دیگر بھی لیگل ٹیم کے ہمراہ پہنچ گئے، ڈاکٹر فاروق ستار نے کمیشن کے سربراہ سے استدعا کی کہ ہم اس کمیشن میں فریق بننا چاہتے ہیں۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ پ کے آنے کی خوشی ہے لیکن ابھی کمیشن کی کارروائی شروع ہوگئی ہے، آپ تشریف رکھیں۔ ہم فی الحال معذرت چاہتے ہیں ابھی کمیشن کی سماعت جاری ہے۔ جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ آپ اس حوالے سے صحیح طور پر درخواست دائر کریں،...
    نامور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔ پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کراچی کی بہتری کے لیے مریم نواز کے شہر قائد میں موجودگی کی خواہش ظاہر کررہی ہیں۔ وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے جس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟         View this post on Instagram        ...
    آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کا صبر اپنی حد کو پہنچ چکا ہے اور ملک اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تشدد کی منصوبہ بندی کرنے والے عناصر چاہے کہیں بھی ہوں، پاکستان کی دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی انتباہات کے باوجود دہشت گرد گروہوں کو مسلسل محفوظ پناہ گاہیں ملتی رہیں، جس کے باعث افغانستان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں زیادہ تشویشناک اور غیر یقینی ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے وعدوں کے برعکس دہشت گرد عناصر کو کارروائی کی کھلی...
    ---فائل فوٹو  وفاقی آئینی عدالت نے سابق سی ای او خیبر پختون خوا اکنامک زون کمپنی جاوید اقبال کی برطرفی کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کر دی۔وفاقی آئینی عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔عدالت میں سابق سی ای او کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کوئی بادشاہت نہیں، حکومت جب چاہے برطرف کر دے، اس پر جسٹس روزی خان نے کہا کہ جاوید اقبال کی دوبارہ تقرری بھی بادشاہت کے انداز میں ہوئی تھی۔ قواعد کی خلاف ورزی، خیبرپختونخوا کابینہ نے کے پی ایز مک کے CEO کو برطرف کردیاپشاور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی... کے پی اکنامک زون کمپنی کے سابق سی ای او کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کی کارکردگی پر...
    معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کی رمضان کی نشریات نے اس وقت سب کی توجہ حاصل کی جب ان کی ٹرانسمیشن میں ایک 60 سالہ شخص کی روزہ کشائی ہوئی۔ ٹرانسمیشن میں ایک 6 سالہ بچی کے ساتھ ان کے دادا کی بھی روزہ کشائی کی گئی جس پر میزبان جویریہ نے پوچھا کہ ’یہ مجھے بہت عجیب لگا کہ بچی نے 6 سال کی عمر میں روزہ رکھا لیکن آپ نے 60 سال کی عمر میں پہلا روزہ کیوں رکھا؟‘   View this post on Instagram   A post shared by VeryFilmi (@veryfilmi) اس شخص نے جواب دیا کہ بچپن میں سخت غربت تھی کبھی کھانے کو ملتا اور کبھی نہیں۔ جب حالات بہتر ہوئے تو کھانے...
    راجستھان کے ٹونک ساوائی مدھوپور سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمنٹ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سکھبیر سنگھ جونا پوریا کا ایک ویڈیو وائرل ہو گیا ہے، جس میں وہ کمبل تقسیم کے دوران مسلم خواتین کو نظر انداز کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں:راجستھان میں کار اور اونٹ کا خوفناک حادثہ، ویڈیو وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جونا پوریا کمبل تقسیم کے دوران خواتین سے ان کے نام پوچھتے ہیں۔ جب ایک مسلمان نام سن کر وہ اپنی ٹیم کو ہدایت دیتے ہیں کہ اس خاتون کو کمبل نہ دیا جائے اور کہتے ہیں: “جو لوگ وزیراعظم نریندر مودی کی توہین کرتے ہیں، ان کا کمبل لینے کا حق نہیں۔” بعد ازاں خواتین...
    کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے معروف اداکارہ سجل علی سے دوستی ختم ہونے پر خاموشی توڑ دی۔ حال ہی میں اداکارہ زارا نور عباس نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اشارتاً سجل علی سے تعلقات ختم ہونے پر بات چیت کی۔ میزبان نے سوال کیا ’’سجل کیسی ہے؟ اور آپ کی ان سے کتنے عرصے سے بات نہیں ہوئی؟‘‘ جواب میں زارا نور عباس نے مبہم مسکراتے ہوئے کہا ’’الحمداللہ وہ اچھی ہے اور ہم نے ابھی حال ہی میں بات کی ہے‘‘، جس پر احمد علی بٹ نے ہنستے ہوئے کہا ’’یہ جھوٹ ہے‘‘۔ زارا نور نے کہا ’مجھے نہیں معلوم لوگ ایسا کیوں سوچتے ہیں کہ اگر دو لوگوں نے...
    رہنما متحدہ قومی مومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے گل پلازا جوڈیشل کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح تحقیقات ہو رہی ہیں اس پر اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں۔کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما متحدہ قومی مومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم کورٹ کی معاونت کے لیے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دستاویزات جمع کرائی ہیں جو کہ واضح طور پر نشاندہی کر دیں گی کہ گل پلازا کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیاں ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف مقدمہ بھی بنا تھا، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان نے دہرے قتل کے 76 سالہ مجرم محمد ممتاز کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا۔سپریم کورٹ نے 76 سالہ مجرم کے ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی۔عدالت نے کہا کہ قتل کا واقعہ کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا، خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑے کی بنیاد بنی، استغاثہ کا دعویٰ تھا کہ ملزم نے بھینس چوری کے مقدمے کی رنجش میں قتل کا ارتکاب کیا۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ، عدالتی فیصلے پر عمل کرانے کیلئے شناختی کارڈ بلاک کرنا...
    —فائل فوٹو سانحۂ گل پلازا کی انکوائری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات جاری ہیں، ایس ایس پی سٹی نے کمیشن میں بیان ریکارڈ کروا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ماچس سے کھیلنے والے بچوں کے بیانات لے لیے ہیں، جنہوں نے کہا ہے کہ وہ ماچس سے کھیل رہے تھے۔ایس ایس پی سٹی نے کہا کہ آگ کے بارے میں بتایا گیا کہ آگ بہت تیزی سے پھیل رہی ہے، جب وہاں پہنچا تو دیکھا مین روڈ والی سائیڈ سے آگ بڑی شدت سے لگی ہوئی تھی، ڈی سی آفس والی سائیڈ سے آگ زیادہ نہیں تھی لوگ وہاں سے سامان نکال رہے تھے۔کمیشن نے سوال کیا کہ یہ کس وقت کی بات ہے؟ ایس ایس پی...
    پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں۔مومنہ اقبال نے دوران شو کہا کہ 'اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے'۔اداکارہ کی بات سُن کر میزبان فیصل قریشی بولے 'تو کراچی والوں کے لیے بھی آپ کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں'۔مومنہ اقبال نے میزبان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا 'میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں  زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی صورتحال دیکھ کر وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تعریف کی ہے۔ اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں وہ صوبہ پنجاب کو سراہ رہی ہیں، مومنہ نے کہا کہ اس وقت ماشاءاللہ پنجاب کی صورتحال کافی اچھی ہے۔ مومنہ سے فیصل قریشی نے کہا آپ تو کراچی والوں کے لیے بھی کوئی ایسی بات کہیں، حکمرانوں سے کوئی اپیل کریں، ہماری تو سُن نہیں رہے ہوسکتا ہے آپ کی سُن لیں۔ فیصل قریشی کی بات پر مومنہ اقبال نے کہا کہ میں نے تو کہا کہ کراچی والوں کا بھی کوئی ہے؟ بتادے ہمیں، کیونکہ اب میں زیادہ تر کراچی میں رہتی...
    سید منظور احمد شاہ کا رمضان المبارک کی آمد پر خصوصی پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2026 سب نیوز مظفرآباد : سینئر حریت رہنما سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا عظیم مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سید منظور شاہ نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے تزکیۂ نفس اور روحانی تربیت کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ اس مقدس مہینے میں ہمیں چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ عبادات، تلاوتِ قرآن پاک، ذکر و اذکار اور محتاج و مستحق افراد کی مدد کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ روزہ صرف بھوک اور...
    پاکستانی اداکار گوہر رشید نے اپنی اہلیہ کبریٰ خان سے متعلق ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد خواتین تبدیل ہوجاتی ہیں اور ان کا رویہ ویسا نہیں رہتا جیسے پہلے ہوتا ہے وہ اچانک سے بیوی بن جاتی ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے گزشتہ سال فروری 2025 میں مکہ مکرمہ میں نکاح کیا تھا جس میں ان کے قریبی اہلِ خانہ اور دوستوں نے شرکت کی۔ مکہ مرکمہ میں ہونے والے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جو کئی دنوں تک ٹرینڈ کرتی رہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Kübra Khan ???? (@kubra_khan_) بعد ازاں، شوبز شخصیات کی جانب...
    جنوبی افریقا کے سابق کپتان نے پاکستانی بیٹر بابراعظم کے بیٹنگ آرڈر میں تنزلی کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا فیصلہ حکمت عملی کے مطابق درست تھا۔ ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ ٹی20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز میں تیز رفتار اسٹرائیک ریٹ درکار ہوتا ہے، کلاسیک اسٹروک کھیلنے والے کھلاڑی جیسے بابراعظم کبھی کبھار اس رفتار کے تقاضوں سے پیچھے رہ جاتے ہیں۔ جنوبی افریقی اسٹار کا کہنا تھا کہ ہیسن نے بابراعظم کی مہارت کو مدنظر رکھتے ہوئے انھیں بہترین کردار دیا ہے، ان کی صلاحیت کو نظر انداز نہیں کیا۔ یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران بابراعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے...
    تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات سے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں تاہم ایران امریکی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کے مطابق حالیہ بات چیت میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا جس سے مثبت پیشرفت کے آثار ظاہر ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور امریکی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی...
    رپورٹ میں ضلع کپواڑہ سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ تابش احمد گنائی کے کیس کا حوالہ دیا گیا ہے جس پر بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے وکاس نگر میں ایک ہندو دکاندار نے لوہے کی سلاخ سے حملہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ کی طرف سے شائع کردہ ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں کشمیری شال فروشوں کو نشانہ بنانے کے لئے حملوں، ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے واقعات میں پریشان کن اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو روزگار کے حوالے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ذرائع کے مطابق الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ہزاروں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو صحافی نادر بلوچ کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے خلاف صحافی نادر بلوچ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نا ہونے پر درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ لاہور سے نوٹس ہوا ہے یہ اور لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار ہے، ہم یہاں سے نوٹس کریں گے وہ لاہور سے فائل لے کر یہاں آئیں گے۔ وکیل نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرتے وقت این سی سی آئی اے کو ہراساں کرنے سے روک دیا جائے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
     آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی جس کے بعد بھارتی عوام اور کرکٹ تجزیہ کاروں نے انڈین ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔ معروف بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھارتی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آج دکھا دیا کہ ہم اتنے اچھے نہیں تھے جتنے پچھلے ڈیڑھ سال سے دعویٰ کیا جا رہا تھا۔ Never seen an arrogant Nation and pundits crashing like this after just one loss? Sari Hawa Nikal Gai Sara Confidence shatter ho GiaBy the way Gupta talking sense here #T20WorldCup pic.twitter.com/NuxQesnYX4 — Faisal Ranjha (@ranjha001) February 22, 2026 گپتا نے مزید...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع پشین میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں جو قومی سلامتی کے لیے خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی ادارے متحد ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع پشین میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی واضح عکاسی ہے۔ انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات...
    —فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے پشین میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے خود کش حملہ آور سمیت فتنہ الخوارج کے5 دہشت گرد کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کا حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور سپاہی شہیددہشت گردوں کے ماہ رمضان کے تقدس کے پامال سے واضح ہے ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں: آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ملک بھر سے دہشت گردی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایرانی صدر نے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں حوصلہ افزا اشاروں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران خطے میں امن و استحکام کے لیے پُرعزم ہے اور امریکی اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حالیہ مذاکرات کے دوران عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور بات چیت میں مثبت پیش رفت کے آثار سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔اس سے قبل عباس عراقچی نے کہا تھا کہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے جنیوا میں جمعرات کو ملاقات متوقع ہے۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر...
    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں، جن کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے تیمور سلیم جھگڑا کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اسلام آباد اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑے واقعات ہوئے لہٰذا دہشت گردی کے سدباب کے لیے صفائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اور بی ایل اے دہشت گرد تنظیمیں ہیں جن کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے لیکن...
    یاد رہے کہ اسرائیل میں امریکا کے سفیر مائیک ہکابی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرق وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کے اشتعال انگیز بیان پر آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ ایک جاری بیان کے مطابق او آئی سی کا ہنگامی اجلاس 26 فروری کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس بلانے کا مقصد رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف پیش کرنا ہے، اجلاس میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ او آئی سی کی جانب سے...
    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی اور ڈیجیٹل نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے موٹر سائیکلوں کی باقاعدہ ڈیجیٹل ٹیگنگ شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگز لگانے کا سلسلہ 20 فروری سے شروع ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے ذریعے شہر میں چلنے والی تمام موٹر سائیکلوں کا مکمل ریکارڈ دستیاب ہوگا، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری شناخت اور ٹریکنگ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ موٹر سائیکل سوار اس سہولت سے مستفید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج سے متعلق بے بنیاد افواہیں پھیلائی جا رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ڈاکٹرز نے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش ہی نہیں کی تو انہیں کیسے منتقل کیا جا سکتا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ اگر ڈاکٹر مشورہ دیں تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایک ماہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ سمیت...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ بات چیت کے حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، امریکی اقدامات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے۔ حالیہ مذاکرات میں عملی تجاویز کا تبادلہ ہوا اور حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں۔ ایرانی صدر نے کہا کہ...
     کراچی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کل سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔ پیپلز پارٹی نے یہ قرارداد کسی خوف کے سائے میں منظور کی ہے۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ  ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے۔ ہم اب ایک اہم موڑ میں داخل ہوگئے ہیں، اب فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایاکہ یہ کیسا انصاف ہے کہ 170 سیٹ لینے والاجیل میں اور 80 سیٹ لینے والاحکومت میں ہے۔ ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نے سندھ پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر ) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہفتے کو سندھ اسمبلی میں آئین کے خلاف قرارداد پیش کی گئی، پیپلز پارٹی نے یہ قرارداد کسی خوف کے سائے میں منظور کی ہے۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اب ایک اہم موڑ میں داخل ہوگئے ہیں، اب فیصلہ کرناہے۔ انہوں نے سوال اٹھایاکہ یہ کیسا انصاف ہے کہ 170 سیٹ لینے والاجیل میں اور 80 سیٹ لینے والاحکومت میں ہے، ایک مصنوعی اکثریت رکھنے والی جماعت نیسندھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشوں کا جال بننے والوں کو ایک بار پھر واضح پیغام مل چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق طارق فضل چودھری نے ایکس پرپیغام جاری کیا جس میں کہا کہ یہ سرزمین کمزور نہیں، یہ شہداء کے لہو سے مضبوط ہوئی ہے۔ افغانستان میں بھارتی سرپرستی میں پلنے والے فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں پر پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی معصوم جانوں کا بدلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان معصوم جانوں کا بدلہ جو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دی گئیں، یہ صرف ایک آپریشن نہیں، یہ ہر اْس ماں کے آنسوؤں کا جواب تھا۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260223-08-18 لاہور(آن لائن) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر میں خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کہا ہے کہ وکلا ء کا موثر اور مضبوط کردار عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،بہت سے قوانین کو موجودہ حالات کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہیں جس کیلئے حکومت کو بارز کی معاونت حاصل کرنی چاہیے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات، نئے قوانین اور عدالتی اصلاحات کے ہر مرحلے پر بارز اور قانونی ماہرین سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ قانون سازی عوامی مفاد اور عدالتی شفافیت دونوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب بار کونسل کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسکاوٹ تحریک کردار سازی کا مؤثر ذریعہ ہے،اسکائوٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، دیانتداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے۔ عالمی یومِ اسکائوٹس کے موقع پر پیغام میںا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا کہ عالمی یومِ اسکائوٹس پر نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اسکائوٹ تحریک کردار سازی کا مؤثر ذریعہ ہے،اسکائوٹنگ نوجوانوں میں نظم و ضبط، دیانتداری اور خدمت خلق کے جذبے کو پروان چڑھاتی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی اسکائوٹس نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی خدمت کر کے مثالی کردار ادا کیا ہے، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا قومی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ قوم کو اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ افغانستان میںکارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور حقِ دفاع کے اصولوں کے تحت کی گئیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260223-01-23 لاہور( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ غربت، تاثر دیا جاتا ہے کہ صوبہ میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ جمہوریت کے دعوے دار خاندان سیاسی پارٹیاں چلاتے ہیں، مسلط حکمران مقامی حکومتوں کو بااختیار نہیں بناتے، انہیں عوام کی طاقت سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹاؤن میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کا اہتمام جماعت اسلامی لاہور کے رہنما ملک شاہد اسلم نے کیا تھا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاالدین انصاری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 260223-01-19 اسلام آباد(آن لائن)وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون مزید مضبوط کرنا ناگزیر ہے، امن و سلامتی اور مؤثر نتائج کے لیے قریبی رابطہ ضروری ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انقرہ کا 2 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا، وفد میں سیکرٹری داخلہ اور وزارتِ داخلہ کے سربراہان بھی شامل تھے۔ان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران ترکیہ کے نائب وزیرِ داخلہ کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں سینئر ترک حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔وزیرِ مملکت داخلہ نے مزید کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کا دورہ اور کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے افغانستان میں قائم دہشت گردوں کے سات ٹھکانے کامیابی سے تباہ کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینا پاکستان کا دفاعی ردعمل ہے اور قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ خودکش حملوں کے پس پردہ عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر صرف آئین کے آرٹیکلز کے حوالے دینا کافی نہیں بلکہ سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کو آئین پاکستان کے تحت حاصل بنیادی انسانی حقوق کی عملی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت شہریوں کو جان و مال کا تحفظ، مساوات، تعلیم، صحت اور باعزت زندگی کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح جمہوریت، جمہوری رویّے اور عوامی فلاح ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ اگر عوام کو بجلی، گیس، پانی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر نہ ہوں تو محض...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاری تحریک کی مرکزی کونسل کا اجلاس مرکزی صدر کامریڈ مصطفیٰ چانڈیو کی صدارت میں پلیجو ہاؤس، قاسم آباد حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہاریوں کے مسائل، ہاری کارڈ، دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے، کارپوریٹ فارمنگ، فصلوں کے مناسب نرخ نہ ملنے، جعلی کھاد، بیج اور زرعی ادویات کے معاملات پر غور و خوض کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہاریوں اور چھوٹے آبادگاروں کے مسائل اور ہاریوں کے حقوق کے لیے سندھ ہائی کورٹ کے دیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے پورے سندھ میں کانفرنسیں اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ ان کانفرنسوں اور سیمینارز میں ہاری رہنماؤں، زراعت کے شعبے سے وابستہ...
    وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات تیزی سے نئے شعبوں تک وسعت اختیار کر رہے ہیں، جن میں پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ وہ اسلام آباد میں چینی سفارتخانے میں چینی نئے سال کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وزیرِ پیٹرولیم نے چینی قیادت، حکومت اور عوام کو چینی نئے سال کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ’’سالِ اسپ‘‘ پاکستان اور چین کی دوستی کی مضبوطی، ثابت قدمی اور پائیدار نوعیت کی علامت ہے۔ علی پرویز ملک نے بتایا کہ معدنیات کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان متعدد مشترکہ منصوبوں پر...
    اسلام آباد: سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں سالانہ 60 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی ہے جس میں 30 ارب سوئی ناردرن اور 30 ارب سوئی سدرن سے چوری ہوتی ہے اوگرا کی حد تک نقصانات کا بوجھ صارفین پر منتقل کیا جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سید مصطفیٰ محمود کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس معنقد ہوا۔ اجلاس میں گیس کے معاملات پر بات ہوئی۔ سوئی گیس حکام نے انکشاف کیا کہ سوئی ناردرن کا گیس چوری اور نقصانات سے 30 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ ایم این اے گل اصغر خان نے کہا کہ گیس کی چوری کے نقصان کے 30...
    اسلام آباد: صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے لیے برداشت اپنی حد تک پہنچ چکی ہے اور پاکستان کی حالیہ کارروائیاں اپنے شہریوں کی دہشت گردی کے خلاف تحفظ کے لیے ہیں۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی حالیہ کارروائیاں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کے خلاف اپنے لوگوں کے تحفظ کے حق کی بنیاد پر کی گئی ہیں اور یہ کارروائیاں بارہا خبردار کرنے کے باوجود باز نہ آنے پر کی گئی ہیں۔ انہوں نے اپنے گزشتہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری کو خبردار کیا تھا کہ جب...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے واضح کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کی جانوں کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کے فطری حق کے تحت ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں دہشتگردوں کے کتنے ٹھکانے تباہ اور کون کون سے اہم کمانڈر مارے گئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے طویل عرصے تک تحمل کا مظاہرہ کیا اور کارروائیوں کو محدود علاقوں تک رکھا، تاہم سرحد پار دہشتگردی اب برداشت کی حد سے تجاوز کر چکی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تشدد کی منصوبہ...
    اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین  میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی بلوچستان کی ستائش کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے 5 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچا کر مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کے  کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔  انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے والے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سی ٹی ڈی بلوچستان فتنہ الخوارج  کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ۔  شہر میں 255 ٹریفک حادثات رپورٹ, 295 افراد زخمی
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود صدیقی نے صوبائی حکومت کے اقدامات کو آئین کی خلاف ورزی گردانتے ہوئے سوال کیا ہے کہ یہ کیسا انصاف ہے کہ 170 سیٹیں لینا والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک اہم موڈ پر ہم داخل ہوگئے ہیں، ہم نے بھی اب فیصلہ کرنا ہے، ایک اسمبلی میں پاکستان کے آئین کے خلاف قرداد منظور ہوئی، ایک صوبہ ایسا کرتا ہے جیسے وہ پاکستان کے آئین سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں میں عوام کی جانب سے تمام...
    پاکستان نے طویل عرصہ تحمل دکھایا اور کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں: صدر آصف زرداری - فوٹو: فائل صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، اس حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصہ تحمل دکھایا اور کارروائیاں محدود علاقوں تک رکھیں، تشدد کے منصوبہ ساز کہیں بھی ہوں، دسترس سے باہر نہیں رہیں گے۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن، استحکام اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتا ہے، امن صرف تب ممکن ہے جب دہشت گردی کے خلاف عملی اور سنجیدہ اقدامات ہوں۔ پاکستان کی افغانستان میں انٹیلیجنس بیس ایئراسٹرائیکس، خوارج کے 7...
    خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبے نے مختلف سرمایہ کاری میں 600 ارب سے زیادہ رقم محفوظ کی ہے، گزشتہ 18 ماہ میں 350 ارب روپے سے زائد سرپلس بجٹ دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سرمایہ کاری سے 25 ارب روپے سے زیادہ مالی آمدن حاصل کی، خیبر پختونخوا کا تعلیمی بجٹ 440  ارب روپے ہے جو کل بجٹ کا 22 فیصد ہے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سیکیورٹی بجٹ 180 ارب اور صحت کا 280 ارب روپے ہے۔ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو نیشنل ایشوز...
    سرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ،طالبان حکومت نے 9/11سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ طالبان حکومت نے 9/11 سے پہلے جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سرحد پار دہشت گردی پر برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے، پاکستان کے حالیہ اقدامات عوام کے دفاع کے فطری حق کے تحت کئے گئے ہیں۔انہوں نے8 فروری کو دیے گئے اپنے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بارہا دی گئی وارننگز کے نظرانداز کئے جانے...
    معروف نفسیات دان اور ٹی وی شخصیت ڈاکٹر نبیہ علی خان اور حارث کھوکھر کی حالیہ شادی میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ چند مہینے پہلے دھوم دھام سے ہوئی اس شادی کے بعد اب جوڑا خبروں میں منفی انداز میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نبیہہ کے شوہر دوسری شادی کے لیے تیار؟ حارث کھوکھر نے پرانے بیانات پر سوال اٹھادیا ڈاکٹر نبیہ علی خان نے فضا علی کے شو میں کہا کہ انہیں شوہر کے خاندان کی جانب سے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے اور حارث نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ اس پر حارث کھوکھر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نبیہ علی خان جھوٹ بول رہی ہیں، اور وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے...
    اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ساتھ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، کویت، عمان، ترکیہ، سعودی عرب، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور 13 دیگر ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو بائبل سے جوڑتے...
    سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بیماری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی گئیں۔ لکھو ڈیر لاہور میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر خطاب کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ اگر ڈاکٹر سفارش کرے گا تو ایک ماہ کے لیے بھی اسپتال منتقل کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں، لیکن جب ڈاکٹر ہی ایسی ہدایت نہیں دے رہا تو انہیں کیسے شفٹ کیا جا سکتا ہے؟ بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کو معائنہ کرنے کی اجازت دی گئی اور اس حوالے سے پھیلنے والی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔  شہر میں 255 ٹریفک حادثات...
    صومالی لینڈ کے وزیرِ صدارت خضر حسین عبدی نے ہفتے کے روز اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے معدنی وسائل تک خصوصی رسائی امریکا کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسی طرح ہم امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے کے لیے بھی آمادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صومالی لینڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت امریکا کو معدنی وسائل اور فوجی اڈوں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ علیحدہ ہونے والے اس خطے کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ صومالی لینڈ کے وزیرِ صدارت خضر حسین...
    کراچی : خالد مقبول صدیقی نے سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی حالیہ قرارداد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قرارداد کو خوف کے ماحول میں منظور کیا گیا۔ کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایسی روش اپنائی جا رہی ہے جیسے وہ خود کو ملکی آئین سے بالاتر سمجھتا ہو۔ انہوں نے سیاسی صورتحال کو ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے والے قید میں ہوں اور کم نشستیں لینے والے اقتدار میں بیٹھے ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ...
    سابق مشیر اطلاعات ایمان شاہ نے عمائدین ہنزہ کے ہمراہ گلگت مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ، نگر اور غذر کے عوام کو اینٹی اسٹیٹ قرار دینا نہ صرف ان اضلاع کے عوام بلکہ شہدائے گلگت بلتستان کی قربانیوں کی توہین ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمائدین ہنزہ نے سابق وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمن سے ان کے متنازعہ بیان پر معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ حفیظ الرحمن نے ایک گفتگو مین ہنزہ، غذر اور نگر میں ریاست مخالف عناصر کی بات کی تھی۔ سابق مشیر اطلاعات ایمان شاہ نے عمائدین ہنزہ کے ہمراہ گلگت مین پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہنزہ، نگر اور غذر کے عوام کو اینٹی اسٹیٹ قرار دینا نہ صرف ان اضلاع کے عوام بلکہ شہدائے گلگت...
    اداکارہ اور ٹی وی میزبان مشی خان نے سسرال اور شوہر کی جانب سے اذیت دینے کا انکشاف کرنے والی اداکارہ ڈاکٹر نبیہہ کے انکشافات کو پاگل پن قرار دیتے ہوئے میزبان کو بھی جھڑک دیا اور ایسے معاملات گھروں کے اندر حل کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹر نبیہہ نے گزشتہ روز مشہور اداکارہ فضاعلی کے پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی ٹھیک نہیں چل رہی ہے، اپنے سسرال کے ساتھ مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں مینٹل ٹارچر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حارث کھوکھر نے اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تنگ نظری میں مبتلا ہے اور شکی مزاج خاتون ہیں۔ مشی خان...
    ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاریز نے فائنل میں فرانس کے آرتھر فلز کو شاندار کھیل کے ساتھ 6-2، 6-1 سے شکست دے کر قطر اوپن ٹائٹل جیت لیا۔ دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی نے صرف 50 منٹ میں میچ جیت کر اپنی بہترین فارم کا مظاہرہ کیا۔ یہ الکاریز کے کیریئر کا 26واں ٹور لیول ٹائٹل ہے۔ الکاریز نے میچ کے بعد کہا کہ وہ اس سال مزید کامیابیوں کے لیے پرعزم ہیں اور ہر مقابلے سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے اہم ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر نئے اہداف مقرر کریں۔ مزید پڑھیں فرنچ اوپن ٹینس: اسپین کے الکاریز نے فائنل میں اٹلی کے...