رہنما متحدہ قومی مومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے گل پلازا جوڈیشل کمیشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح تحقیقات ہو رہی ہیں اس پر اپنی رائے محفوظ رکھتا ہوں۔

کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما متحدہ قومی مومنٹ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہم کورٹ کی معاونت کے لیے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دستاویزات جمع کرائی ہیں جو کہ واضح طور پر نشاندہی کر دیں گی کہ گل پلازا کی عمارت کی تعمیر میں بے ضابطگیاں ہیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے خلاف مقدمہ بھی بنا تھا، غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف درج مقدمے کا کیا ہوا؟

گل پلازا انکوائری کمیشن 8 ہفتوں میں تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرے گا: ضیاء الحسن لنجار

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گل پلازا انکوائری کمیشن کو غفلت کے مُرتکب افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمے داری فکس کرنے کی ہدایت کر دی۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم معاونت کے لیے آئے تھے، 19 فروری کو ای میل کر کے تفصیلات جمع کرا دی ہیں، ہمیں کہا گیا کہ درخواست ضرورت کے مطابق نہیں ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کمیشن سے مطالبہ ہے کہ 1 گھنٹہ ہمارے وکیل کو اور آدھا گھنٹہ مجھے سنا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے کرپٹ ترین حکومت ہے، ہمارے پاس ثبوت ہیں، ایم کیو ایم بطور پارٹی فریق بن سکتی ہے اور ہم نے واضح طور پر درخواست دی مگر ہمیں سنا نہیں گیا۔

فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ سب سے پہلے ایم کیو ایم نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، پارٹی اس بارے میں تفصیلی پریس کانفرنس بھی کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فاروق ستار نے ایم کیو ایم گل پلازا

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار

فوٹو: آئی ایس پی آر 

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار  کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن