مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق تھی، پارلیمانی نظام میں قرارداد ایوان کی رائے کی عکاس ہوتی ہے اور ایوان میں اجتماعی رائے کا اظہار ہر رکن کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے وفاقی وزرا کے حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بعض وفاقی وزرا انتشار اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں جو انتہائی غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کراچی سندھ کا شہر ہے اور ہمیشہ سندھ کا حصہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کی باتیں کرنے والے جان بوجھ کر ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں اور ایسے بیانات سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد آئین اور اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے عین مطابق تھی، پارلیمانی نظام میں قرارداد ایوان کی رائے کی عکاس ہوتی ہے اور ایوان میں اجتماعی رائے کا اظہار ہر رکن کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وفاقی وزرا کو آئین اور پارلیمانی قواعد کا بنیادی علم ہونا چاہیئے اور ان سے ذمہ داری اور آئینی پاسداری کی توقع کی جاتی ہے، نہ کہ اشتعال انگیزی کی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات قومی ہم آہنگی اور استحکام کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ وزرا کے رویے پر اپنا مؤقف واضح کرے، کیونکہ خاموشی انتشار پھیلانے والے عناصر کو تقویت دے گی۔ شازیہ مری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی کابینہ میں شامل وزرا کے بیانات کا فوری نوٹس لیں اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شازیہ مری نے وفاقی وزرا نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن