جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ میں کیوں نہ وزیر اعظم کو طلب کروں کہ انہوں نے فیلڈ آفیسرز کے خلاف کارروائی نہیں کی، ہم توقع کرتے ہیں کہ قانون پر عمل کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری زینب زعیم کے لاپتہ خاوند کے کیس کے فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست پر سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے زینب زعیم کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے حوالےسے ان کیمرہ بریفنگ دینی ہے یا نہیں؟ فیلڈ آفیسر ملٹری انٹیلیجنس کا یا آئی ایس آئی کا ہوگا جو بریفنگ دے سکتا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ نے کہا کہ ان کا نمائندہ آکر آپ کو بریفنگ دے سکتا ہے۔ فیلڈ آفیسر آتے نہیں ہیں نا ہی ہمیں ان کے حوالے سے معلوم ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ یہ شہری2013 میں پہلی دفعہ لاپتہ ہوا تھا ابھی 2026 ہے ، ایک آدمی کی ان کیمرہ بریفنگ سمجھنا چاہ رہا ہوں، یہ عدالت قانون کے مطابق چلنا چاہ رہی ہے، اس عدالت نے بھی اور ڈویژن بنچ نے بھی کہا کہ یہ جبری گمشدگی کا کیس ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ ایک معذور شخص کے بارے میں اسٹیٹ بتانے کو تیار نہیں، اگر وہ دہشت گرد ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں ، حکومت پچاس لاکھ روپے اس کی فیملی کو دے چکی ہے۔

اگر یہ شخص دہشت گرد ہے تو پھر اس کے خلاف ٹرائل کریں ، لاپتہ افراد کا لارجر بنچ ٹوٹ گیا تو اس کے بعد وہ دوبارہ سے بنا ہی نہیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت کچھ وقت دے دے ہم آئندہ سماعت پر کیس میں معاونت کریں گے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ قابل احترام لوگ ہیں ملک کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

نمائندہ وزارت دفاع نے کہا کہ ہم نے کبھی تسلیم نہیں کیا کہ یہ شخص کسی ایجنسی کے پاس ہے ، یہ معاوضہ نہیں ہے بلکہ معاونت ہے جو وزیر اعظم نے پانچ سال سے زائد عرصہ سے لاپتہ ہونے کا گزرنے کے بعد منظوری دی تھی۔

نمائندہ وزارت دفاع نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ اس عدالت کے سامنے کیس کے اسکوپ سے باہر ہے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ میں کیوں نا وزیر اعظم کو طلب کروں کہ انہوں نے فیلڈ آفیسرز کے خلاف کارروائی نہیں کی، ہم توقع کرتے ہیں کہ قانون پر عمل کریں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت سے اس فیصلے کو معطل کرا لیں ، اس کا مطلب ہے وفاقی آئینی عدالت نے آپ کی بات نہیں مانی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 مارچ تک ملتوی کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے نے کہا کہ کے خلاف

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو