صومالی لینڈ کے وزیرِ صدارت خضر حسین عبدی نے ہفتے کے روز اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے معدنی وسائل تک خصوصی رسائی امریکا کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسی طرح ہم امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے کے لیے بھی آمادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صومالی لینڈ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ملک کی قیادت امریکا کو معدنی وسائل اور فوجی اڈوں تک رسائی دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ علیحدہ ہونے والے اس خطے کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جائے۔ صومالی لینڈ کے وزیرِ صدارت خضر حسین عبدی نے ہفتے کے روز اے ایف پی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ہم اپنے معدنی وسائل تک خصوصی رسائی امریکا کو دینے کے لیے تیار ہیں۔ اسی طرح ہم امریکا کو فوجی اڈے فراہم کرنے کے لیے بھی آمادہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ کسی نہ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس وقت دینا میں واحد صیہونی حکومت نے اس علاقے کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

صومالی لینڈ کے صدر نے بھی کہا ہے کہ وہ اسرائیلی حکومت کو اس کی منظوری کے بدلے معدنی وسائل تک خصوصی رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔ تاہم عالمی برادری کی اکثریت اب بھی اسے صومالیہ سے الگ ہونے والا ایک خطہ سمجھتی ہے، جو ملک کے شمال مغربی حصے پر مشتمل ہے اور ماضی میں برطانوی زیرِ سرپرستی علاقہ رہا تھا۔ صومالی لینڈ، جس نے 1991ء میں صومالیہ سے علیحدگی کا اعلان کرنے کے بعد سے آزادی کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، ایک اسٹریٹجک محلِ وقوع رکھتا ہے۔ یہ دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک کے قریب واقع ہے ایسا علاقہ جو پہلے ہی افریقہ اور مغربی ایشیا میں جاری تنازعات کے باعث حساس صورتحال سے دوچار ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دینے کے لیے تیار صومالی لینڈ کے امریکا کو ہم امریکا کہا کہ ہم

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار