پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب میں حالات کی بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔

مومنہ اقبال نے یہ بات حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس موقع پر اداکارہ نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ مریم نواز کراچی میں بھی آئیں۔

وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے۔ پروگرام کے میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟

مریم نوازشریف کام کر رہی ہیں، خدمت کر رہی ہیں اپنی محنت اور خدمت سے کارکردگی سے پنجاب کو سنوار رہی ہیں
میں تو کہتی ہوں ایک مریم نواز کراچی بھی آجائیں تاکہ ہمارے حالات بھی بہتر ہو جائیں
معروف ایکٹریس مومنہ اقبال کی فیصل قریشی کے پروگرام میں خواہش@MaryamNSharif pic.

twitter.com/Clwrvlz6Jh

— TAHIRMKHAN (@Huseeb59) February 23, 2026

اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں نے تو اس حوالے سے لکھا ہے کہ کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں کیونکہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا کہ ان کو بھی سمجھائیں ہماری تو کوئی سن نہیں رہا، شاید آپ کی کوئی سن لے۔ اس پر مومنہ اقبال نے کہا بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اگر کوئی چھیڑتا تو خود دیکھ لیتی ‘ اداکارہ مومنہ اقبال کی کرکٹرز کے میسجز سے متعلق بیان کی وضاحت

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سونیا حسین نے لاہور میں بسنت کے انتظامات پر کھل کر تعریف کی تھی اور لاہور کی سڑکوں کا موازنہ کراچی کی سڑکوں سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

احسن اقبال بسنت پنجاب سونیا حسین کراچی لاہور مراد علی شاہ مریم نواز مومنہ اقبال

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: احسن اقبال سونیا حسین کراچی لاہور مراد علی شاہ مریم نواز مومنہ اقبال مریم نواز کراچی مومنہ اقبال نے کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا