کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں کا حال بھی اچھا ہوجائے، مومنہ اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
نامور پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حالات بہت اچھے ہوگئے ہیں، کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے۔
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کا کراچی سے متعلق ایک کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں وہ کراچی کی بہتری کے لیے مریم نواز کے شہر قائد میں موجودگی کی خواہش ظاہر کررہی ہیں۔
وائرل کلپ میں مومنہ اقبال نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت بہت اچھا کام ہورہا ہے اور وہاں کی صورتحال بہت بہتر ہے جس پر میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کراچی والوں کے لیے بھی کچھ کہہ دیں؟
View this post on Instagramادکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے تو اس حوالے سے باقاعدہ لکھ پوچھا ہے کہ ’کراچی والوں کا کوئی ہے تو ہمیں بتادیں‘، کیوں کہ میں زیادہ تر کراچی میں رہتی ہوں تو کراچی بھی میرا ہی ہوا، اس لیے مجھے یہاں پر تھوڑے سے مسائل ہوجاتے ہیں۔
فیصل قریشی نے کہا ’ان کو بھی بولیں کہ سمجھائیں کسی کو، ہماری تو کوئی سن نہیں رہا شاید آپ کی کوئی سن لیں‘۔
مومنہ اقبال نے جواب دیا ’بس پھر ایک مریم نواز ادھر بھی آجائیں تو شاید کراچی کا حال اچھا ہوجائے‘۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں تاجروں سے ملاقات کے دوران کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے کہا تھا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔
کراچی کے تاجروں کی جانب سے یہ مطالبہ سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوتا تھا اور صارفین نے پیپلپزپارٹی اور مراد علی شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مومنہ اقبال مریم نواز
پڑھیں:
نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
راو دلشاد: محمد نواز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے لیے روانہ ہو گئے، جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے گلگت بلتستان روانہ ہوئے۔ اس موقع پر خواجہ محمد آصف اور رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
دورے کے دوران نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈرز اور مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سربراہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف عوامی جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات