جس نے مجھ بند کرایا آج اسی جیل میں بیٹھا وہی شخص چیخ رہا ہے‘احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260223-08-20
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وہی شخص جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے جس نے میں مجھے بند کرایا تھا۔ اپنے آبائی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، 4 سال لوگوں کو گالی گلوچ سکھانے اور چور ڈاکو کہنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ اْنہوں نے کہا ہے کہ ہم پر جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈال دیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے جس میں مجھے بند کیا تھا، جیل میں اسے بہترین علاج مل رہا ہے، رشتے دار ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ بڑا اچھا علاج ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ظلم یہ تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا جب میرے بازو کا تین دن پہلے آپریشن ہوا تھا اور فزیوتھراپی نہیں ہونے دی گئی، جو شخص سزا پا رہا ہے، اسے اللہ سے معافی مانگنی چاہیے کہ اس نے دوسروں کے ساتھ ظلم کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہا ہے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی