آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے، جس میں مجھے بند کیا تھا، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
احسن اقبال : فائل فوٹو
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈالا گیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کے چیخیں مار رہا ہے، جس میں مجھے بند کیا تھا۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج جیل میں کہتے ہیں کہ مجھے علاج کی سہولت نہیں، حالانکہ انہیں بہترین علاج مل رہا ہے، ان کے اپنے لوگ کہتے ہیں ہم مطمئن ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشتگردی کے ایسے واقعات کے آگے تو امریکا روس جیسے ممالک بھی بے بس ہوتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ بانی کو تو جیل کے اندر دنیا کی ہر سہولت میسر ہے، ہم نے جیلیں کاٹی ہیں، کبھی چیخیں نہیں ماری تھیں، یہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں مار رہے ہیں۔ کبھی امریکا کبھی برطانیہ کو، یہ کہتے ہیں ہم پر بہت ظلم ہو رہا ہے، اس شخص نے جیل میں میرے بازو کی فزیو تھراپی تک نہیں ہونے دی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، چار سال لوگوں کو گالم گلوچ سکھانے، چور ڈاکو کہنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔