اناڑی کھلاڑیوں نے قومی ترقی کو بحیرہ عرب میں ڈبو دیا: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
نارووال:( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آج وہی شخص جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے جس نے میں مجھے بند کرایا تھا۔
اپنے آبائی علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا ترقی کا سفر ٹوٹ گیا جب ایک اناڑی کو حکومت دی گئی، چار سال لوگوں کو گالی گلوچ سکھانے اور چور ڈاکو کہنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ ہم پر جھوٹے مقدمے بنا کر جیلوں میں ڈال دیا، آج اسی جیل کے اندر بیٹھ کر چیخیں مار رہا ہے جس میں مجھے بند کیا تھا، جیل میں اسے بہترین علاج مل رہا ہے، رشتے دار ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ بڑا اچھا علاج ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ظلم یہ تھا کہ مجھے گرفتار کیا گیا جب میرے بازو کا تین دن پہلے آپریشن ہوا تھا اور فزیوتھراپی نہیں ہونے دی گئی، جو شخص سزا پا رہا ہے، اسے اللہ سے معافی مانگنی چاہیے کہ اس نے دوسروں کے ساتھ ظلم کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔