data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (صباح نیوز) کیپیٹل اسپتال میں موٹاپے کے جدید سرجری اور علاج معالجے سے متعلق 2 روزہ بین الاقوامی سیمینار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں ملک بھر سے 160 سے زائد بین الاقوامی و قومی طبی ماہرین اور کیپیٹل اسپتال کے دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود گوندل کی ہدایت کی روشنی میں منعقدہ سیمینار کا مقصد عالمی تعاون اور عملی تربیت کے ذریعے موٹاپے (اویبسٹی) کے علاج کو فروغ دینا تھا۔ سیمینار میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے موٹاپے کے علاج کے تیزی سے ترقی پذیر شعبے پر تبادلہ خیال کیا۔ سیمینار میں جدید بیری ایٹرک اور میٹابولک سرجری کے طریقہ کار، نئی نسل کی اینٹی اوبیسٹی دوائیوں اور طویل المدتی کثیر الشعبہ نگہداشت کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ سیمینار کی نمایاں ترین خصوصیت انٹرنیشنل فیڈریشن فار دی سرجری آف اوبیسٹی (IFSO) کے صدر پروفیسر خالد گائودت کی جانب سے مریضوں کی لائیو سرجریز کی گئیں۔

خبر ایجنسی سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق