دہشت گردی کے خاتمے کیلیے فیصلہ کن اقدامات ناگزیرہیں‘ڈاکٹرراغب نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (آن لائن) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے افغانستان میں دہشت گرد عناصر کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔ قوم کو اپنی بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے ۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی اور خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ افغانستان میںکارروائیاں بین الاقوامی قوانین اور حقِ دفاع کے اصولوں کے تحت کی گئیں۔ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دی ہے، مگر قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پاکستان کو اپنی سرحدوں اور شہریوں کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے، اگر کسی بھی ملک کی سر زمین پاکستان میں بد امنی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہی ہو تو اس کے تدارک کے لیے کارروائی ریاست کی آئینی اور اخلاقی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی ناسور ہے جس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے افواجِ پاکستان اور سیکورٹی اداروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر فورسز پر فخر ہے جو ہر محاذ پر ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔