اسرائیلی توسیعی منصوبہ، امریکی سفیر کے بیان پر پاکستان سمیت 14 ممالک کا سخت ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ساتھ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، کویت، عمان، ترکیہ، سعودی عرب، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور 13 دیگر ممالک نے اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفیر کے بیان کو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیک ہکابی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کے وسیع علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل کی سرحدوں کو بائبل سے جوڑتے ہوئے یہ رائے دی۔ اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیے میں پاکستان کے ساتھ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، کویت، عمان، ترکیہ، سعودی عرب، بحرین، لبنان، شام اور فلسطین کے وزرائے خارجہ نے گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ اس نوعیت کے بیانات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ مشترکہ بیان میں Organisation of Islamic Cooperation، League of Arab States اور Gulf Cooperation Council کی بھی تائید شامل تھی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یا دیگر عرب خطوں پر کوئی خودمختاری حاصل نہیں۔ ممالک نے مغربی کنارے کے الحاق یا غزہ سے علیحدگی کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ 4 جون 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی خطے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس قسم کے اشتعال انگیز بیانات کشیدگی میں اضافہ کرتے ہیں اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ممالک نے ایسے بیانات کا سلسلہ فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعلامیے میں کہا گیا کہ میں کہا
پڑھیں:
اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
انور عباس:پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا ہے کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
پاکستان میں اطالوی سفارت خانے کے زیر انتظام 80 ویں اٹلی ڈے ہر عشائیے کا انتظام کیا گیا جس میں متعدد سفارتی، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں عشائیے کا آغاز اٹلی اور پاکستان کے قومی ترانوں سے ہوا عشائیے سے خطاب میں پاکستان میں اطالوی سفیر ماریلینا آرمیلین نے کہا کہ اٹلی امریکہ ایران تنازع میں پاکستان کے ثالثی کے کردار کی بھرپور حمایت کرتا ہے، پاکستان دوستی، کشادہ دلی اور احترام سے بھرپور ایک خوبصورت ملک ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
ماریلینا آرمیلین کا کہنا تھا کہ آئندہ تین برس میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت اٹلی میں روزگار کے مواقع ملیں گے، سال 2025-2026 کے لئے 3200 پاکستانی طلباء کو اطالوی جامعات میں تعلیم کے لئے وظائف فراہم کئے، قونصلر رسائی اور دیگر سفارتی عوامل میں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اطالوی سفیر نے کہا کہ یورپی یونین مین سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی اٹلی میں مقیم ہے، اپنی مدت ذمہ داری کے دوران پاک اٹلی تعلقات میں بہتری کے لئے بہت محنت کی ہے۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
مہمان خصوصی وزیر مملکت علی پرویز ملک نے اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی مشترکہ اہداف رکھتے ہیں دونوں کے باہمی تعلقات نے 78 برس مکمل کر لئے ہیں، پاک یورپی تزویراتی مذاکرات کے بعد امید ہے کہ اطالوی کمپنیاں پاکستان آئیں گی۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مل کر کیک بھی کاٹا۔