قوانین کو موجودہ حالات کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہے،پنجاب بار کونسل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260223-08-18
لاہور(آن لائن) پنجاب بار کونسل کے وائس چیئر میں خواجہ قیصر بٹ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فخر حیات اعوان نے کہا ہے کہ وکلا ء کا موثر اور مضبوط کردار عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے،بہت سے قوانین کو موجودہ حالات کے مطابق ترتیب دینے کی ضرورت ہیں جس کیلئے حکومت کو بارز کی معاونت حاصل کرنی چاہیے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قانونی اصلاحات، نئے قوانین اور عدالتی اصلاحات کے ہر مرحلے پر بارز اور قانونی ماہرین سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے تاکہ قانون سازی عوامی مفاد اور عدالتی شفافیت دونوں کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب بار کونسل کا ادارہ نہ صرف وکلا ء کے حقوق و مفادات کے محافظ کے طور پر کام کر رہا ہے بلکہ عدالتی نظام میں انصاف کے بہتر نفاذمیں بھی اس کے کلیدی کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بار کونسل میں رجسٹریشن سمیت دیگر امور کو ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ پنجاب بار کونسل میں احتساب کا کڑا نظام ہے ، وکلاء کے خلاف آنے والی شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کئے جاتے ہیں اور اس اقدام سے حقیقی وکلاء اور عوام کا ادارے پر اعتماد بڑھتا ہے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پنجاب بار کونسل
پڑھیں:
سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن
فائل فوٹو
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کا سفری الاؤنس بڑھا دیا گیا ہے۔
سندھ کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں چھ ماہ کی توسیع کی ہے، معیشت، سرمایہ کاری، مالیات، آبی وسائل سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں، موسمیاتی تبدیلی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے متعلق مختلف ٹاسک فورسز تشکیل دی ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کابینہ نے گٹکا اور مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی منظوری دی ہے، گٹکا ماوا کیخلاف کارروائی نارکوٹکس کنٹرول کا محکمہ کرے گا، قانون سازی کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ملازمین عملی کام کے بجائے یونٹ، سیکٹر دفاتر میں بیٹھے رہتے تھے، صحافی ولی خان بابر نے ایسے معاملات کی رپورٹنگ کی تھی بعد میں انھیں قتل کر دیا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زراعت کے شعبے کو نقصان نہ ہو، قانون میں گندم کی ترسیل روکنے کی ممانعت ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل روکی ہوئی ہے، پنجاب نے گندم کی ترسیل کیلئے بارڈر سیل کیے ہیں، ہم مذمت کرتے ہیں، گندم کی فصل بہت اچھی ہوئی، سندھ میں کچھ لوگوں نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کر رکھی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت پانچ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کرے گی، پاسکو سے بھی گندم خریدی جائے گی، ان اقدامات سے گندم ذخیرہ کرنے والوں کو بہت نقصان ہوگا، ناردرن بائی پاس پر 4 سو ایکڑ پر ٹرک اسٹینڈ بنانے جارہے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ افسوس کی بات ہےان دونوں رہنماؤں نے آئین اور قانون کا سنجیدہ مطالعہ نہیں کیا، مطالعہ کرتے تو اس نوعیت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے گریز کرتے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مون سون کے موقع پر تمام اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، کے پی کے اور پنجاب میں بارشوں سے اموات ہوئی ہیں، حیرت کی بات ہے ہمارے میڈیا نے پر اس پر خاموشی رکھی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کر بارش سے پنجاب کے دیہی اور شہری علاقوں کے حالات خراب ہیں، ملک بھر میں بارشوں سے بہت تباہی ہوئی ہے، پنجاب میں بارشوں سے 17 افراد جاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 20 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ کشمیر میں انتخابات چل رہے ہیں، کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے۔