ڈاکٹر نبیہ علی خان اور حارس کھوکھر کی شادی میں تنازع، شوہر نے جوابی بیان دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
معروف نفسیات دان اور ٹی وی شخصیت ڈاکٹر نبیہ علی خان اور حارث کھوکھر کی حالیہ شادی میں اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ چند مہینے پہلے دھوم دھام سے ہوئی اس شادی کے بعد اب جوڑا خبروں میں منفی انداز میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر نبیہہ کے شوہر دوسری شادی کے لیے تیار؟ حارث کھوکھر نے پرانے بیانات پر سوال اٹھادیا
ڈاکٹر نبیہ علی خان نے فضا علی کے شو میں کہا کہ انہیں شوہر کے خاندان کی جانب سے ذہنی اذیت دی جا رہی ہے اور حارث نے انہیں گھر سے نکال دیا۔ اس پر حارث کھوکھر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نبیہ علی خان جھوٹ بول رہی ہیں، اور وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں ہر وقت نبیہ کا خیال رکھا گیا، انہیں کھانے بستر پر بھی دیے گئے، اور وہ خود گھر چھوڑ کر گئیں۔ حارث نے یہ بھی کہا کہ نبیہ ان پر شک کر رہی ہیں اور انہیں اپنے نئے کاروبار میں ساتھ چاہتی ہیں، جبکہ انہیں بعض اوقات خیالات میں فرق محسوس ہوتا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس معاملے پر مختلف ردعمل سامنے آیا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ شادی کے بعد مسائل کو نجی طور پر حل کرنا چاہیے، جبکہ دیگر نے ڈاکٹر نبیہ پر طنز کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حارث کھوکھر ڈاکٹر نبیہ علی خان سوشل میڈیا فضا علی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حارث کھوکھر ڈاکٹر نبیہ علی خان سوشل میڈیا فضا علی ڈاکٹر نبیہ علی خان حارث کھوکھر کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔