Jasarat News:
2026-07-23@23:30:33 GMT

صرف آئین کے آرٹیکلز کے حوالے دینا کافی نہیں‘شاہی سید

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

صرف آئین کے آرٹیکلز کے حوالے دینا کافی نہیں‘شاہی سید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے اندر اور باہر صرف آئین کے آرٹیکلز کے حوالے دینا کافی نہیں بلکہ سندھ بالخصوص کراچی کے عوام کو آئین پاکستان کے تحت حاصل بنیادی انسانی حقوق کی عملی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت شہریوں کو جان و مال کا تحفظ، مساوات، تعلیم، صحت اور باعزت زندگی کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح جمہوریت، جمہوری رویّے اور عوامی فلاح ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ اگر عوام کو بجلی، گیس، پانی، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات میسر نہ ہوں تو محض آئینی دفعات کا حوالہ دینا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ شاہی سید نے کہا کہ آئین کا سہارا لے کر عوام کو آپس میں لڑانے، نفرتیں پھیلانے اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی روش صوبے اور شہر کراچی کے مفاد میں نہیں۔ ایسے بیانات سے مسائل حل نہیں بلکہ نفرتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برسر اقتدار جماعتیں کراچی اور سندھ کے عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہیں اور اب سیاسی ساکھ بچانے کے لیے آئینی بحث کو ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی صدر نے مطالبہ کیا کہ آئینی و جمہوری طریقہ کار کے مطابق بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے اور کراچی کے لئے ایک ڈویلپمنٹ پلان کو ازسر نو تشکیل دے کر موثر انداز میں نافذ کیا جائے، تاکہ شہر میں ترقی کا سفر شروع ہو اور عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوام کو

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار