2025-12-05@10:19:31 GMT
تلاش کی گنتی: 46191
«نے کہا»:
(نئی خبر)
شیخ وقاص اکرم—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج لگانے کی باتیں نئی نہیں۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے جانے سے پہلے بھی گورنر راج کی باتیں ہوتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ کئی بارگورنر نے خود کہا، وفاقی وزیر بھی کہتے رہے ہیں، یہ کوئی نئی بات نہیں، یہ ایک وزیرِ اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج دوبارہ کسی ایجنڈے کے تحت یہ معاملہ اٹھایا گیا ہے، اگر وزیرِ اعلیٰ کے خلاف منشیات یا دیگر الزامات متعلق ثبوت ہیں تو ثابت...
پشاور: خیبرپختون حکومت نے منگل کو وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ اگر منگل کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو اڈیالہ جیل کے سامنے دھرنا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ منگل کو تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہائی کورٹ جائیں گے، منگل کو عمران خان کی فیملی کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے، عمران خان کی بہنوں سے ملاقات نہ کرائی گئی تو دھرنا اور احتجاج ہوگا، عمران خان کی 4 نومبر سے فیملی کے ساتھ ملاقات نہیں ہورہی صحت سے متعلق تشویش موجود ہے۔ ان...
اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نو فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے ساتھ ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس نیٹ بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوچکا، معیشت درست سمت میں گامزن ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کو تنقید کے طور پر نہیں اصلاحات کے لیے رہنمائی تصور کیا جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مسئلہ ملازمین کا نہیں بلکہ سبسڈی کی رقم میں ہونے والی کرپشن کا ہے، کوئی ایسی گرانٹ منظور ہو ہی نہیں سکتی جس کی پارلیمنٹ منظوری نہ دے، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوچکا ہے، یو ایس ایگزم بینک بھی ریکوڈک...
پشاور: باجوڑ میں سالارزئی قوم کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس نے حکومت کے سامنے آٹھ مطالبات رکھ دئیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گرینڈ جرگے میں کہا گیا ہے کہ سالارزئی قوم نے ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا لہذا سالارزئی قوم کو ٹارگٹ نہ کیا جائے، ایم پی اے انور زیب خان پر ڈرون حملہ پورے سالار زئی قوم پر حملہ ہے، ڈرون حملے کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ جرگے کا کہنا تھا کہ باجوڑ قومی مشران جو ریاست کے وفادار ہیں ان کو وفاداری کی سزا نہ دی جائے، سالارزئی قوم سے لیا گیا اسلحہ واپس کیا جائے، جو دہشت گرد قوم نے پکڑے تھے اور ریاستی اداروں کے حوالے کیے تھے ان سے کی گئی تحقیقات سے قوم کو آگاہ کیا...
انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی صاحب اڈیالہ جیل کے باہر نعرے لگانے تو آتے ہیں، جوتیوں کا ناپ دینا تو اُن کو آتا ہے لیکن پراسکیوشن کی ہجے بھی ان کو نہیں آتی۔ ان سے ذرا پراسیکیوشن کی اسپیلنگ تو پوچھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں کو ابھی تک صرف اسلیے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا کہیں یہ رونا نہ روئیں کہ میری بہنوں کو اندر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوان ہمارے افسر اُن خُلا کو بھی پُر کررہے ہیں جو صوبائی حکومتوں کی کوتاہیوں کیوجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا...
انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ اسطرح کے کام کے دباؤ سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ بہت ذمہ دار، پیچیدہ اور حساس کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے بہانے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایس آئی آر مہم کے دوران ڈیوٹی کے دوران برین ہیمرج سے ہلاک ہونے والے بی ایل او افسر کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے بعد ایس پی...
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہماری افغان پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی، 78 سال میں ہم افغانستان کو اپنا دوست نہیں بنا سکے۔مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرِ ثانی کرنا ہو گی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے، ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، پاکستان وہ نہیں،جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، حکومت عوام کو ان کے حقوق دے۔جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا...
ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق معاملہ زیر غور ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور سرحد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے گورنر راج لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال سب کے سامنے ہے، خیبر پختونخوا میں ایسا انتظامی ڈھانچہ ہو جو کچھ فائدہ تو دے،کب تک کے صوبے کے شہریوں کو بےیار ومددگار چھوڑیں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ گورنر راج شدید ضرورت کی صورت میں لگایا جاتا ہے، صوبے...
کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے۔مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف، ٹرمپ کو امن کا نوبل دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، حکومت عوام کو...
وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورننس اور دہشتگردی کے واقعات بڑھ چکے ہیں، صوبائی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے، صوبے میں 2 ماہ کے لیے گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وزیرمملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل سے سوال کیا گیا کہ کیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگایا جارہا ہے؟ جواب میں بیرسٹر عقیل نے کہا کہ صوبے کے حالات دیکھیں تو مشکل صورتحال سے صوبہ گزر رہا ہے، صوبے میں دہشتگردی ہے، گورننس کے معاملات ٹھیک نہیں، ان چیزوں کو نہایت سنجیدگی سے دیکھا جارہا ہے۔ بیرسٹر عقیل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کی ٹیم بری طرح ناکام ہے، صوبائی حکومت وفاق سے...
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، لیکن اب موجودہ حکومت مغرب کے اصل ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے ملکی معیشت کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ ملک نہیں رہا جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ان کے حقوق دے، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے...
سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
اپنے بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ افغانستان طالبان حکومت کے پاس ٹی ٹی پی کو تحفظ دینے کا کوئی جواز نہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر نہ کرنا غیر جمہوری اور غیر پارلیمانی اقدام ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ آئی ایم ایف مسلسل معاشی خرابیوں کی نشاندہی کر رہا ہے اور حکومت معاشی اصلاحات کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے سری لنکا میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفان سے ہونے والے...
جمعیت علماء ہند کے سربراہ نے کہا تھا کہ بابری مسجد، تین طلاق اور دیگر فیصلوں کے بعد یہ تاثر گہرا ہوا ہے کہ عدلیہ حکومتی دباؤ میں کام کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء ہند (جے یو ایچ) کے سربراہ مولانا محمود مدنی کے اس بیان پر سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کی عدالتیں حکومتی دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے سپریم کورٹ آف انڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس بیان کا از خود نوٹس لے۔ بھونیشور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سمبت پاترا نے کہا کہ ایک عام شہری کی حیثیت سے میں سپریم کورٹ سے گزارش کرتا ہوں...
—تصویر بشکریہ پی پی سینٹرل پنجاب سوشل میڈیا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی کو پنجاب سے متعلق اپنی کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کا جلسہ بلاول پارک رائیونڈ روڈ پر منعقدہ ہوا، جس میں اعتزاز احسن اور امتیاز صفدر وڑائچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی طرف پورا دھیان نہیں دیا، اس معاملے میں کوتاہی کو تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو مخلص جیالوں پر مشتمل خود احتسابی کمیٹی بنائیں، سندھ کے ارکانِ اسمبلی کو کہتا رہتا ہوں کہ پنجاب کی طرف بھی دھیان دیں۔اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ بنیادوں پر بہتری دیکھی جا...
پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی،...
مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین ایم آئی ٹی نے کہا کہ آئی ایم ٹی پچھلے 20 سال سے صوبوں کے قیام کیلئے نہ صرف سندھ بلکہ ملک بھر میں آواز اٹھارہی ہے اس کیلئے ملک کے دیگر وہ تنظیمیں جو انتظامی یونٹ کیلئے سرگرم ہیں ان کے ساتھ مشترکہ طورپر جدوجہد بھی کی ہے اور ہماری یہ جدوجہد جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد سے جلد نئے انتظامی یونٹ قائم کئے جائیں تاکہ ملک میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکے، بدقسمتی سے سیاسی طورپر بلوغت کا مظاہرہ نہ کئے جانے کی وجہ سے آج عوام مشکل اور مصائب کا شکار ہے، ملک...
مہاجر عمائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ شہری سندھ، خصوصا کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر نے ہمیشہ ملک کی معیشت، ٹیکس ریونیو، اور قومی ترقی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا، مگر اس کے باوجود ان علاقوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا، نوکریوں اور سرکاری اداروں میں کوٹہ سسٹم کے ذریعے پیچھے دھکیل دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں نے دہائیوں سے جس محرومی، تعصب، وسائل کی لوٹ مار اور مسلسل انتظامی ناکامی کا سامنا کیا ہے، اس کا واحد، پائیدار اور منصفانہ حل سندھ کے شہری علاقوں پر مشتمل نئے صوبے کا قیام ہے۔ اپنی رہائش گاہ...
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی نے کہا کہ ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں، مگر یہ واضح نہیں کہ انہیں کون لے گیا، کہاں لے جایا گیا اور انکا انجام کیا ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور جے یو آئی رہنماء نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال محض آپریشن سے ٹھیک نہیں ہوگی۔ حکمران ہمیشہ دعویٰ کرتے ہیں کہ دہشت گردی ختم کریں گے۔ سب کچھ قابو میں ہوگا، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل نوجوان سپاہیوں کے لیے بھی دکھتا ہے، جو ڈیوٹی پر اپنی جانیں دیتے ہیں، مگر اس سے بڑھ کر...
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت میں نفرت کا یہ کھیل نہ روکا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے میں فرقہ واریت، مذہبی کشیدگی اور بدامنی کی صورت میں سامنے آئیں گے، جس کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارتی قیادت اور انتہا پسند سوچ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے بھارت میں پاکستان کے خلاف جنگ اور کرکٹ میچ کے بعد مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے تعصب، نفرت انگیزی اور انتقامی کارروائیوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا ایک مخصوص طبقہ جنگ اور کھیل کا غصہ مسلمانوں پر نکال کر دنیا کے سامنے اپنے اصل چہرے کو ننگا کر رہا ہے، کھیل ایک...
اپنے بیان میں جے یو آئی نظریاتی کے رہنماؤں نے کہا کہ فوجی، بیوروکریٹ اور پولیس افسران کی غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، عام عوام کیخلاف کارروائی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے غیر قانونی سرگرمیوں اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کو عوام کی معیشت کو نقصان پہنچانے سے جوڑتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور ایران سے اسمگل ہونے والی تیل کے خلاف کارروائی اور چمن پاک افغان بارڈر سے آمدورفت کے لئے پاسپورٹ کو لازمی قرار دیکر عوام سے روزگار چھین رہی ہے۔ ان کارروائیوں سے معیشت متاثر ہوگی۔ اپنے جاری کردہ بیان میں اپنے بیان میں جمعیت...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے آئندہ برس سال ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل کہ آلراؤنڈر شاداب خان کے لیے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے۔ شاداب نے آخری مرتبہ بنگلادیش کے خلاف جون میں ٹی 20 سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، جس کے بعد وہ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔ ہفتے کے روز پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز جیت لی، میچ میں محمد نواز کی 3 وکٹوں نے میزبان ٹیم کے حق میں میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔ محمد نواز کے علاوہ اوپنر صائم ایوب نے بھی پاکستان کے بااثر...
وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں سیلاب زدگان کو 21 لاکھ گھر بناکر دینا ایک بہت بڑی عوامی خدمت ہے۔لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے جلسے میں مراد علی شاہ ، پی پی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کےا رکان اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے یومِ تاسیس کا کیک کاٹا اور جلسے سے خطاب میں کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد صدر زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو ریلیف دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کارکنوں کو اپنے لیڈروں کی سپورٹ کرنی ہے تاکہ عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیا...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے خلاف سازش کرنے والوں سے وہی سلوک کریں گے جو بھارت کے ساتھ کیا۔نارووال میں اسپیشل افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ جب بھی ملک میں ترقی کا دور شروع ہوتا ہے، شرارتیں شروع ہو جاتی ہیں، 4 سال اس ملک کے اوپر حکومت کے نام پر ایک عذاب گزرا ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان 4 سال میں سوائے گالی گلوچ اور ذہنوں میں نفرت بھرنے کے کوئی کام نہیں ہوا، انہوں نے لنگر خانوں پر بھی قوم سے فراڈ کیا، ان کے لنگر خانے بھی ایک این جی او کے پیسوں سے چلتے تھے۔انہوں نے...
بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں—فیس بک ویڈیو گریب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے سازشی طریقے اپنا رہا ہے، دشمن آج بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے تاکہ پاکستان...
جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ بابری مسجد کے فیصلے اور اسطرح کے کئی دیگر فیصلوں کے بعد یہ تاثر بڑھ رہا ہے کہ عدالتیں حکومتوں کے دباؤ میں کام کررہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار کے گورنر عارف محمد خان نے جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے جہاد سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے دار العلوم دیوبند کو نشانہ بنایا۔ عارف محمد خان نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کے بیان سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا اور قرآن بھی وہی کہہ رہا ہے جو مولانا محمود مدنی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا لیکن انہیں کے یہاں دار العلوم دیوبند میں ان کے بیان کے برعکس جہاد کی کچھ اور تعلیم...
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ہے، این ایف سی ایوارڈ سے متعلق اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس، وزیرخزانہ شرکت کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، مجموعی برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ترسیلاتِ زر بھی بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے اور حکومت نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جب تک صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت ایک پیج پر نہیں ہوں گی، صوبے میں امن لانا مشکل ہے، صوبے میں امن اور خوشحالی کے لیے صوبے کو وفاق کے ساتھ مل کرکام کرنا پڑے گا، آئندہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ صوبے کے مسائل حل ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت لوگوں کو نوکریاں دیتی ہے، جب جاتی ہے تو نئی حکومت جو آتی ہے وہ سیاسی انتقام لیتی ہے اور لوگوں کو...
سید عباس عراقچی کیساتھ اپنی ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تُرک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جوہری معاملے پر انقرہ ہمیشہ تہران کے ساتھ کھڑا ہوا اور رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے فریم ورک میں ایران کے جوہری معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "حكان فیدان" اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حكام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں اپنے ہم منصب "سید عباس عراقچی" سے ملاقات كے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر حکان فیدان نے تہران میں اپنی موجودگی پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ میں کئی بار...
مردان:(نیوزڈیسک) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے بابوزئی میں تکمیل حفظ القرآن کریم الجامعہ الاسلامیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی اُمیدوں والا ملک ہونا چاہیے تھا، ہم نے ایسا ملک چاہا تھا جہاں آزادی کے ساتھ دینی اعمال کی ادائیگی ممکن ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ ملک امن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت ہونا چاہیے تھا، حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو ان کے حقوق دیں، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے، عوام کی خواہشات کے...
لاڑکانہ: (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت اور 1973 کے آئین کی بنیاد رکھی۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ پاکستان کے ماضی اور مستقبل سے جڑی ہوئی ہے، ہمارا فلسفہ ہے کہ ہم نے ملک کے متوسط اور پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا فلسفہ ہے کہ ہم نے ملک کے متوسط اور پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرتے ہوئے انہیں معاشی...
مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العاطی رسمی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اتوار کو اسلام آباد آمد پر انہوں نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر بدر نے کہا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور غزہ میں امن و استحکام کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور مصر کے دیرینہ دوستانہ تعلقات، بھائی چارے اور مشترکہ اہداف پر بات کی۔ہفتے کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان غزہ میں قیام امن کے لیے مجوزہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس (آئی ایس ایف) میں شامل ہونے...
سہیل آفریدی— فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا سے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے، وہاں دو منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائی کورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے...
ہمایوں اختر—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ کیا۔ان کا اس موقع پر کہنا ہے کہ حلقے میں انڈسٹریل زون کے قیام کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ انھوں نے کہا انڈسٹریل زون کے قیام کے مطالبے سے دستبردار نہیں ہوئے، عوامی خدمت کیلیے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔ اسکے لیے نیک نیتی اور عزم ہونا چاہیئے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا علاقے کی حالت زار بدلنے کیلیے میری کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، کسانوں کے لیے تسلسل کے ساتھ آواز بلند کرتا رہا ہوں۔
پی ڈی پی کے لیڈر نے کہا کہ لوگوں کو بے گھر کرنا کوئی انتظامی فیصلہ نہیں بلکہ انسانیت کا بحران ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے جنرل سیکرٹری امتیاز شان نے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائیوں پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت کی بے حسی نے درجنوں خاندانوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا ہے، جب کہ وادی سمیت پورے خطے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا چکا ہے۔ امتیاز شان کا اشارہ جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کی گئی اُس کارروائی کی طرف تھا جس میں صحافی ارفاز احمد ڈینگ کے گھر کو منہدم کر دیا گیا۔ میڈیا سے...
اپنے ایک جاری بیان میں ماجد الانصاری کا کہنا تھا کہ فلسطینی فریق، صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے، اس لئے تل ابیب کے پاس معاہدے سے فرار کا کوئی عذر باقی نہیں بچتا۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ماجد الانصاری" نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین حل نہ ہوا تو وہ اسرائیل کے ساتھ ابراہیم اکارڈ جیسے کسی بھی معاہدے کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ماجد الانصاری نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے مراحل میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرنی چاہئیں۔ فلسطینی فریق، صیہونی قیدیوں کی لاشوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کر...
ویب ڈیسک : وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی چیئرمین کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان سے بہنوں اور ذاتی معالج کی ملاقات بھی نہیں کروائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلے ٹوئٹر پر سخت پوسٹ کرنا چھوڑو، پھر ملاقات، عمران خان کی صحت سے متعلق فیک نیوز، سہیل آفریدی بھی ناکام وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی نے پشاور میں اسپیکر بابر سلیم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بار بار درخواست کی گئی کہ بانی پی ٹی سے بہنوں یا پارٹی کے کسی رہنما سے ملاقات کروائی جائے لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔ منگل کے روز تمام اراکین اسمبلی دوبارہ اڈیالہ گئے لیکن ملاقات...
کراچی (نیوزڈیسک) ہم تمام مسالک کی نمائندگی کرتے ہیں کسی ایک مسلک کے نمائندہ نہیں ہیں، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر کہتے ہو کہ ہماری کرسی بہت مضبوط ہے۔ لیکن یاد رکھو کرسی صرف آیت الکرسی والے کی مضبوط ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ حکمراں اگر دینی اداروں کی اتنی ہی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مساجد کے بل معاف کردیں۔ اقتدار میں آکر کہتے ہو کہ ہماری کرسی بہت مضبوط ہے۔ لیکن یاد رکھو کرسی صرف آیت الکرسی والے کی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں تھا اس کی حکومت کی پالیسیوں سے جھگڑا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ...
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر کہتے ہو کہ ہماری کرسی بہت مضبوط ہے۔ لیکن یاد رکھو کرسی صرف آیت الکرسی والے کی مضبوط ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ حکمراں اگر دینی اداروں کی اتنی ہی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مساجد کے بل معاف کردیں۔ اقتدار میں آکر کہتے ہو کہ ہماری کرسی بہت مضبوط ہے۔ لیکن یاد رکھو کرسی صرف آیت الکرسی والے کی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں تھا اس کی حکومت کی پالیسیوں سے جھگڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران گرم زمین پر پاؤں نہ رکھیں ورنہ پاؤں جل جائیں گے۔ زنانہ پاؤں گرم زمین...
وزیراعظم وطن پہنچ رہے ہیں، نوٹیفکیشن کے اجرا کے لیے پراسیس کا آغاز کیا جا چکا، خواجہ آصف وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کردیا جائے گا، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن سے متعلق غیر ضروری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن سے متعلق پراسیس کا آغاز کیا جا چکا ہے، نوٹی فکیشن اپنے مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے...
آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا،جلد بورد منظوری دے گا: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیرِخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے۔وفاقی داراحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، پچھلے 4 سے6 ہفتے میں کیا ڈویلپمنٹ ہوئی اس پر بات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول ایگریمنٹ ہوچکا ہے، کلائمیٹ فنانسنگ بہت ضروری ہے، اصلاحات کے عمل میں پیشرفت جاری ہے،حکومت ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے، ہمیں گروتھ میں تسلسل برقراررکھنا ہے، ایکسپورٹس میں 5فیصد اضافہ ہوا ہے۔وفاقی وزیرِ خزانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی بہنوں اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھارتی اور افغان میڈیا پر جا کر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرتی ہیں، ایسے رویے پر انہیں چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے تھے لیکن عدالت میں پیش ہو کر ان الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے، بانی پی ٹی آئی نے مختلف فورمز پر ایک ہی طرح کے جھوٹ دوہرائے اور ملکی سیاست میں انتشار پھیلایا۔انہوں نے کہا...
فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی اور سیاست کا گٹھ جوڑ موجود ہے، منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہورہا ہے، دہشت گردی کی مذمت کے بجائے آج بھی افغان طالبان کی حمایت میں بیان دیے جا رہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عطا اللّٰہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ کے پی واحد صوبہ ہے جس میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں چلانے کی اجازت ہے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف صوبائی حکومت نے کارروائی کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اور افغانستان کے چینلز پر جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں انٹرویوز دیتی ہیں، بھارتی چینلز پر جاکر یہ لوگ...
— فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں پر بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔فیصل ممتاز راٹھور نے لوات، دواریاں، دودھنیال میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر وزراء کے ساتھ نیلم میں موجود ہوں، پیپلز پارٹی کی حکومت محرومیوں کا خاتمہ کرے گی، ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ تعلیم، صحت، انفرااسٹرکچر کے مسائل حل کرنے کے لیے کابینہ اجلاس بلایا ہے، نیلم کے مسائل موسٹ سینئر وزیر کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی سرپرستی...
پاکستان اور مصر میں سیاسی، معاشی، دفاع، ثقافتی اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات میں بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان 500 بزنس ہاؤسز کی فہرست مصر کو فراہم کرے گا، ان بزنسز کو دوطرفہ تجارت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولیات دی جائیں گی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ویزا شکایات کے خاتمے کے لیے دونوں ملکوں نے نئی سہولت کاری کا نظام وضع کیا ہے، پاکستان اور...
سٹی 42 : وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نومبر کے دوران سکیورٹی بڑا چیلنج رہی، سانحے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے شاندار کام کیا۔ محسن نقوی نے راولپنڈی پولیس، اسلام آباد پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے ہر روز ڈیوٹی دے کر مہمان ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔ محسن نقوی نے پاکستان کا نام بلند رکھنے پر سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا اور جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیموں اور بورڈز کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا، انہوں نے کہا کہ مہمان ممالک نے پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معاشی صورتحال اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مقامی معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جو معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی جانب مثبت اشارہ ہے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ ملکی معیشت درست سمت گامزن ہے گزشتہ چار ماہ کے دوران مختلف معاشی شعبوں میں قابل ذکر بہتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 9 فیصد اضافہ ہوا، آٹو سیکٹر میں 4 فیصد بہتری آئی، جبکہ موبائل فونز کی پروڈکشن اور سیلز میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اعداد و شمار کا مجموعی اثر لارج اسکیل...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردوں کو پروموٹ کر رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کی زیرنگرانی منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے جس کا پیسہ دہشت گردی کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کرسامنے آرہا ہے، کے پی صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردیہاں آتے ہیں۔ آسٹریلیا میں دوران پرواز 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے، ایک پائلٹ ہلاک ...
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو فوری طور پر پشاور اور خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کا اعلان کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ کے لوگ وزیر اعلیٰ کے وعدوں کے منتظر ہیں۔ مریم اورنگزیب نے صوبے کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے کھنڈر اسپتال، اسکول، ٹوٹی ہوئی سڑکیں اور پرانی بسیں وزیراعلیٰ کے انتظار میں ہیں۔ ان کے بقول، صوبے کے طالب علم سکالرشپ پروگرام اور لیپ ٹاپ کے وعدوں کے لیے بے چین ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا، مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گلیوں، بازاروں...
لاہور: جے یو آئی نے پنجاب میں عوامی آگاہی کے بغیر نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ کو ظالمانہ قرار دے دیا۔ ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفر عزیز کا کہنا ہے کہ حکمران عوامی آگاہی اور سماجی طبقات کو اعتماد میں لئے بغیر قانون سازی سے معاشرے میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ ترقی یافتہ دنیا کے قوانین ترقی پذیر ممالک میں نافذ کرنے سے معاشرہ انتشار کا شکار ہوتا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ پنجاب کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور معاشرتی یکجہتی کو توڑنے سے گریز کریں۔ نئے قوانین بیوروکریسی کے ظلم و جبر اور رشوت ستانی میں شدید اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے...
ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے 250 کاروباری اداروں کی فہرست مصر کے ساتھ شیئر کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران دیا، جب کہ ان کے ہمراہ مصری وزیر اعظم بدر عبد العاطی بھی موجود تھے، جو 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے گزشتہ رات اسلام آباد پہنچے، دورے کے دوران بدر عبد العاطی کئی اہم امور پر بات چیت کریں گے، جن میں غزہ اور سوڈان کے تنازعات، ایرانی جوہری پروگرام پر اختلافات، اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے طریقے شامل ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ بدر عبد العاطی کا دورہ پاکستان...
فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتوار کو غزہ میں امن کے لیے اسرائیل کی وابستگی پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ امن معاہدے کی حمایت کرنے والے مسلم ممالک کو ’اپنی پوزیشن پر دوبارہ غور کرنے‘ کی ضرورت پڑ سکتی ہے، کیوں کہ علاقے میں نازک جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں۔ اگرچہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 9 اکتوبر کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اسرائیل نے علاقے پر بمباری جاری رکھی ہے، اور امن کے لیے طویل مدتی منصوبے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ وزیر دفاع نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ جنگ بندی کے معاہدے پر ایک طرفہ ہونے کا...
بھارتی چینلز پر جاکرپاکستان کیخلاف انٹرویوز دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملک دشمن عناصر سے روابط اور گٹھ جوڑ پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں۔ پریس کانفرس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ریاستی اداروں کو کمزور کرنا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے صحافیوں کو سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔ ان کے مطابق افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے فوج بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم خیبر پختونخوا حکومت کی کمزور کارکردگی کے باعث سرحد پار سے دراندازی میں اضافہ ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دھرنوں سے بلیک میل نہیں ہونگے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) — وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں ایک منظم سازش کا حصہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کا کردار اس سازش میں واضح طور پر سامنے آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر سے گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے جبکہ اداروں اور ریاست کو کمزور کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر انتہائی اہم بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے پاک فوج مسلسل مؤثر کارروائیاں کر رہی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور مصر کے درمیان سیاسی، دفاعی اور معاشی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد العاطی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مصری وزیر خارجہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، دونوں ممالک میں سیاسی ڈائیلاگ اور معاشی شراکت داری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، اس کے علاوہ...
پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارت کی بندش کا مسئلہ ہماری سیکیورٹی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے جڑا ہے ،خونریزی اور تجارت اکٹھے نہیں چل سکتے ،بھارتی آرمی چیف کا آپریشن سندور کو ٹریلر کہنا خود فریبی ہے خیبرپختونخوا میں سرحد پر موجودہ صورتحال میں آمد و رفت کنٹرول کرنا چیلنج ہے ، دنیا میں بارڈر مینجمنٹ دونوں اطراف کے ممالک مل کر کرتے ہیں، طالبان حکام دہشت گردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ طالبان رجیم کا یہ دعویٰ کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے لوگ ہجرت کرکے...
سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرزاجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ منگل کے دن ہر ضلع، گاؤں ، یونین کونسل سے وکررز کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے اگلے ہفتے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا، احتجاج میں آگے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پارٹی ورکرز کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں منگل کے دن اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کے روز بھی بانی سے ملاقات کے لیے نہ چھوڑا گیا تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ منگل کے دن ہر...
جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھیں گے، ابھی اس پر کیا ردعمل دیں گورنر کی تقرری کا اختیار وزیراعظم اور صدر کا ہے ، ان کے علاوہ کسی کا کردار نہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کی افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ جب 28ویں ترمیم سامنے آئے گی تو دیکھا جائے گا، جو چیز ہمارے سامنے آئی نہیں اس پر ردعمل کیا دیں۔انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ پاکستان اور سندھ کے مفاد کے خلاف کچھ بھی پیپلز پارٹی قبول نہیں کرے گی۔اُن کا کہنا...
یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا، اب کراچی میں کچرا اٹھایا جا رہا ہے ایک وقت میں کراچی دبئی سے آگے تھا ، پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، سینئر وزیر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی دبئی سے آگے تھا اور پاکستان بننے سے پہلے یہاں ٹرام چلتی تھی، لیکن بعد میں شہر کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین نامی شخص کے حوالے کر دیا گیا جس سے یہاں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاشوں کا دور آیا۔کراچی میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی...
فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تاسیس جمہوریت اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔ پیپلز پارٹی غریبوں، محروم طبقات، کسانوں، مزدوروں، خواتین اور اقلیتوں کی آواز بنتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ قائد عوام سے شہید بینظر بھٹو تک پیپلز پارٹی نے تاریخی جدوجہد اور بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس، رہنماؤں کا بانی چیئرمین اور شہید محترمہ کو خراج عقیدتصدر آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے،...
فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کو 58 برس مکمل ہوگئے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس پر بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ جمہوری نظام کو مستحکم کرنے، اتحاد کو فروغ دینے اور سیاسی عمل کو درست راستے پر رکھنے کے لیے کام کیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر عوام، جیالوں اور قیادت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے، ہمیشہ آمریت...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ محمد احمد بدر عبدالعاطی نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی، معاشی، دفاعی اور ثقافتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم اور غزہ، کشمیر، افغانستان اور علاقائی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مصری وزیرِ خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تاریخی، مذہبی اور دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے اور نئے تعاون کے شعبوں پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ تجارت کا حجم 300 ملین ڈالر ہے، جسے بڑھانے کے لیے پاکستان مصر کو 250 بزنس ہاؤسز کی فہرست فراہم کرے گا جو 6 ماہ میں 500 تک...
تحریک بیداری کے سربراہ نے کہا کہ دو ارب مسلمانوں کی موجودگی کے باوجود امت نے قرآن کے تقاضوں کے مطابق کردار ادا نہیں کیا۔ اگر فکری و تعلیمی ادارے قرآن کو اپنے نظام کا مرکز بناتے تو آج امت ذلت و اضطراب کا شکار نہ ہوتی۔ انہوں نے غزہ کے بچوں، خواتین اور عوام کی استقامت کو ایمان کی زندہ تفسیر قرار دیا۔ انہوں نے حماس، حزب اللہ، یمن کے مجاہدین اور ایران کی قیادت کو عملی مزاحمت اور ایمانی غیرت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی قوتیں اسلام کی حرارت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰﷺ کے زیرِاہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس بعنوان “غزہ کے میدان میں اُمت کا امتحان” منعقد ہوئی...
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پاکستان میں 27ویں آئینی ترمیم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں وولکر ترک نے ترامیم سے پاکستانی عوام کی جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں منظور کی گئیں آئینی ترامیم عدالتی آزادی اور ملک میں اختیارات کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہیں، فوجی احتساب اور قانون کی حکمرانی پر بھی شدید خدشات کو جنم دیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم بھی گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی طرح قانونی برادری اور سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کیے بغیر منظور کی گئی۔...
پاکستانی اور مصری وزرائے خارجہ کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہمیشہ سے بردرانہ تعلقات رہے ہیں۔ مصر اور پاکستان کی دوستی عالمی سطح پر جانی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دونوں اپنے سفارتی، معاشی، تجارت، کاروبار، سکیورٹی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔ اس موقع پر مصری وزیر خارجہ بدر احمد محمد نے پاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں اسلام آباد اور پشاور میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ہلاک اور زخمی...
— فائل فوٹو وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ اگلے 300 دن سیلاب سے متاثرہ ڈھانچے کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ کراچی کی نجی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 300 روزہ منصوبہ پر عمل پیرا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فیز 2 میں طویل المدتی موافقت اور لچک بڑھانے کی حکمتِ عملی شامل ہے۔ پاکستان کی نئی موسمیاتی ترجیحات فکس، گرو اینڈ بِلڈ ہے۔ تاہم وفاق اور صوبوں کی مشترکہ کوششوں کے بغیر موسمیاتی لچک ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا کاربن اخراج 1 فیصد سے کم ہے، مگر دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ...
آئی ایس ایس آئی کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کے بعد سے تنازعہ کشمیر کی بدلتی ہوئی جہتوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔”انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد“ (آئی ایس ایس آئی) کے انڈیا اسٹڈی سینٹر نے ”تنازعہ کشمیر اور بدلتی ہوئی دنیا“ کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں بی جے پی کی بھارتی حکومت کیطرف سے 05 اگست 2019ء کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور...
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر جلد غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اور پاکستان سے نہ صرف مالی مدد بلکہ نجی شعبے، تکنیکی معاونت اور طبی خدمات کی فراہمی میں بھی زیادہ کردار کی توقع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کے تحفظ تک محدود ہونا چاہیئے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی میں مزید نمایاں کردار ادا کرے۔ نجی نیوز ویب سائٹ سے...
ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ بھارت میں امتیازی سلوک کے بڑھتے واقعات نے مسلمانوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔ پریس ٹی وی کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کو جان بوجھ کر تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مہاراشٹرا میں 3 مسلم طلبہ کو کلاس روم میں نماز پڑھنے پر مورتی کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا گیا۔ پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تاج محل کے قریب مسلم ٹیکسی ڈرائیور کو 2 نوجوانوں نے’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا۔ ایرانی میڈیا نے کہا کہ دائیں بازو کے گروہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریریں اور تشدد کی دھمکیاں دیتے ہیں، بریلی شہر میں مسلمان کی دو منزلہ مارکیٹ کو غیرقانونی...
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس آتشزدگی اور لوٹ مار کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات کے ایک کیس میں عدالت نے 5سال کی قیدو بند کے بعد 6 مسلمان نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نوجوانوں کے گھروں میں برسوں بعد راحت اور خوشی دیکھنے کو ملی، تاہم یہ سوال کھڑا ہو گیا کہ بے قصور نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے والے پولیس افسران کی ذمہ داری کون طے کریگا؟ جن نوجوانوں کو بری کیا گیا ہے ان میں گلزار، شہزاد، واجد، ساجد، شہباز اور سلیم شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس...
ویب ڈیسک: پاکستانیوں کے لیے ویزوں کی بندش کی خبروں سے متعلق اماراتی قونصل جنرل کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے۔ اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات مستحکم بنیادوں پر قائم ہیں، ویزوں کی بندش سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے اماراتی ویزے بلاتعطل جاری کیے جا رہے ہیں، سازشی عناصر یو اے ای کے ویزے کی بندش سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں قائم ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹر...
سکھر(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سینئر رہنما خورشید احمد شاہ نے تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی ایک عظیم داستان ہے جس نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، آئین سازی، ملکی دفاع اور پاک چین دوستی کے فروغ کے لیے تاریخی جدوجہد کی، جس کے اثرات آج بھی ملکی سیاست میں نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہر دور میں عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنایا اور اسی بنیاد پر شاندار...
— فائل فوٹو کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ پنجاب بھر سے منشیات فروشوں کے کوائف اکٹھے کیے جا چکے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سے منشیات فروشی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ترجمان سی سی ڈی نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
فائل فوٹو مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد آمد پر مصری وزیر خارجہ نے غزہ کی تعمیرِ نو، نجی شعبے کی شمولیت، طبی امداد اور تکنیکی تعاون میں پاکستانی حصہ داری کی توقع ظاہر کی۔ غزہ فوج بھیجنے کیلئے تیار، حماس کو غیرمسلح کرنے کے مخالف، پاکستاناسلام آباد پاکستان غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادگی... عبدالعاطی نے کہا کہ مصر اور پاکستان فلسطین میں دو ریاستی حل، خطے میں سیاسی کشیدگی پر قابو اور امن کے لیے مشترکہ مؤقف رکھتے ہیں۔پاکستان آمد پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن فورس کا کردار جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کو محفوظ بنانا چاہیے۔ترجمان...
پاکستان نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن پر ان کی غیر متزلزل سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی عوام نسلوں سے جارحیت، محرومی اور بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی مظالم نے انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، یہ بربریت برداشت نہیں کی جاسکتی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دو ریاستی حل اور غزہ امن منصوبہ پائیدار امن کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں، فوری اور مستقل جنگ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ غزہ کی فوری...
قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر 2026 یادگار بنائیں گے۔سری لنکا کو سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے بہترین سیریز تھی، کم بیک کے بعد سے محمد نواز الگ ہی لیول کا پرفارم کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم دو ماہ سے بہترین کرکٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے گا، شاداب خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ٹی 20 ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء سے پہلے 15 لڑکوں کو تیار کرنا...
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر پارٹی کے بانی رہنماؤں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے جمہوریت، سماجی انصاف اور عوامی بااختیاری کے عزم کو ایک بار پھر دہرایا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جن کے وژن، جرات اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 35 پیسے تک کمی کا امکان صدر زرداری نے پارٹی...
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالے رعایت کے مستحق نہیں، انہیں شخصی ضمانت پر رہا نہ کیا جائے: آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں گرفتار کر کے حوالات میں بند کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے ملزمان کو حوالات میں رکھاجائے اور کسی کو بھی شخصی ضمانت پررہا نہ کیا جائے، حوالات میں بند افراد عدالت سے ضمانت کے بعد ہی رہا ہوں گے۔ٹریفک ریکارڈ کے مطابق ٹریفک قوانین توڑنے والے 1390 افراد گرفتار ہیں۔خیال رہے کہ دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی پنجاب میں ٹریفک پولیس والوں کوایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے کہا تھا اگر ٹریفک سسٹم میں بہتری نہ آئی تو پھر ٹریفک پولیس کا متبادل محکمہ لانا...
پاکستان کے دفترِ خارجہ (ایف او) نے اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک کے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ جمعے کو جنیوا میں جاری کیے گئے اپنے بیان میں انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا تھا کہ حالیہ آئینی ترمیم، جس طرح گزشتہ سال کی 26ویں ترمیم کی گئی تھی، وکلا برادری اور وسیع تر سول سوسائٹی سے مشاورت اور بحث کے بغیر منظور کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد بازی میں منظور شدہ ترمیمیں عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچاتی ہیں اور فوجی احتساب کے حوالے سے تشویش پیدا کرتی ہیں، پاکستان اس بے بنیاد بیان کو مسترد کرتا ہے۔...
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے بےبنیاد بیان کو مسترد کر دیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی منظور کردہ 27ویں آئینی ترمیم پر اقوام متحدہ کی بےجا تشویش ناقابل فہم ہے، آئینی ترامیم عوام کے منتخب نمائندوں کا مکمل اختیار ہے، جمہوری طریقہ کار کا احترام ہونا چاہیے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی حقوق، انسانی وقار، بنیادی آزادیوں، قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم پر قائم ہے، افسوس ہے پاکستان کا مؤقف اور زمینی حقائق اقوام متحدہ کے بیان میں شامل نہیں کیے گئے۔ ترجمان نے کہا کہ ہائی کمشنر خودمختار فیصلوں کا احترام کریں اور سیاسی تعصب...
عید الجلاء کی مناسبت سے اپنے ایک جاری بیان میں سید عبدالمالک الحوثی کا کہنا تھا کہ برطانیہ نے اپنے 128 سالہ قیام کے دوران قتل، قحط اور بیماریوں کے پھیلاؤ سمیت وسیع پیمانے پر مظالم ڈھائے۔ اسلام ٹائمز۔ رواں شب یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ یمنی قوم، صیہونی جارحیت کے مقابلے میں کبھی بھی فلسطین، لبنان اور امت مسلمہ کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وعدہ الہی پر ایمان کی بنیاد پر صیہونی رژیم کے زوال پر محکم یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یمن کے یوم آزادی "عید الجلاء" کے موقع پر ایک جاری بیان میں کیا۔ عید الجلاء، "عدن" سے آخری...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ’میں نے کابل میں واضح کر دیا کہ افغانستان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے اور ٹی ٹی پی ارکان کو ہمارے حوالے کر دے یا کہیں دور لے جائے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دورہ روس میں وزارت خارجہ نے روسی انتظامیہ سے ملاقاتوں کا خط پہلے ہی بھیج دیا تھا، اس وجہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی، نائب وزیر اعظم الیکسی اوور چک سے علیحدہ علیحدہ باہمی ملاقاتیں ہوئیں، روسی نائب وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں مختلف روسی وزراء بھی موجود تھے۔ کئی برس کے بعد...
اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی +سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے کی تقسیم کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے متعلق افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف شمن رہپوٹو سے ان کے بھتیجے‘ سینئر صحافی آدم مینگل سے انکی بہن کے انتقال پر تعزیت کی۔ بھان سعید آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام اور سندھ کی تقسیم کے متعلق افواہوں پر پریشان ہونا چھوڑ دیں۔ نئے صوبوں کی بات ایک کان سے سنو اور اسی سے نکال دو۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کے اس ایشو پر آپ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے شوہر کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی سے بچانے کے لئے چند دن رہ گئے۔ انہیں کسی قسم کی دوائی نہیںدی جا رہی۔ حریت رہنما یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں گا۔ یاسین ملک کی زندگی جیل میں بھی خطرے میں ہے۔ تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ لاہور سے شروع ہونے والی ہر تحریک فتح سے ہمکنار ہوئی پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی دہشتگردی سب کے سامنے ہے۔ مودی پاگل اور دہشتگرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ بھارت کلبھوشن یادیو کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر سخت تنقید کی ہے اور ہری پور کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر بھی اعتراضات اٹھا دیئے۔ پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ دوسرا بڑا عہدہ ہے وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔ ہری پور میں 25 ہزار کی لیڈ لی تھی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ تمام آئینی اور قانونی راستے اپنا چکے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی۔ اب ہمارے پاس احتجاج...
اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کے خلاف فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تشدد، غیر انسانی و توہین آمیز سلوک اور ذاتی وقار کی پامالی کسی صورت جائز نہیں۔جسٹس جمال خان مندوخیل نے پولیس کی حراست میں موجود ملزمان پر تشدد اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں قرار دیا گیا ہے کہ بعض اوقات پولیس کی جانب سے تشدد ماورائے عدالت قتل کا باعث بنتا ہے، کیوں کہ وہ استثنی کے مفروضے کے تحت ملزم کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے یہ طریقہ اختیار کرتے ہیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ججوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کو قانون کی حکمرانی کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو فیصلے قانون کے مطابق کرنے چاہیے نہ کہ ذاتی مفادات کو دیکھتے ہوئے۔ ججوں کو کسی دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرنے چاہئیں، ججز کو دلیر ہونا چاہیے۔ججوں کو ہمیشہ صرف آئین کو ہی بالادست قرار دینا چاہیے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ججوں کو اپنی تمام توانائیاں سائلین کو انصاف کی فراہمی کے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کہا کہ جج کو سٹریس لینا نہیں سٹریس دینا چاہیے۔ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی فیصلوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے سب سے مشکل کیس کیے، مجھے کبھی سٹریس نہیں ہوا اور بہت سے سیاسی کیس بھی آئے مگر کبھی سٹریس نہیں ہوا۔ جسٹس جواد نے کہا کہ جج کو کورٹ ہینڈلنگ اور اس کے فیصلوں سے پرکھا جاتا ہے لہٰذا تمام کورسز نئے آنے والے ججز کے لیے بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں 60 فیصد کیسز غلط آتے ہیں، ہم نے وہ کورسز کرنے ہیں جو دنیا میں...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سہ ملکی کرکٹ سیریز کے شاندار اختتام اور فائنل میں پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی ٹی20 سیریز، محمد نواز مین آف دی میچ و پلیئر آف دی سیریز قرار اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ PCB Chairman Mohsin Naqvi meets Pakistan and Sri Lanka players, team management, and the Rawalpindi Cricket Stadium groundstaff after the tri-series final.#PAKvSL | #CricketKiJeet pic.twitter.com/nz0pjTQIOY — PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 29, 2025 صدرِ مملکت نے سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کی عمدہ کارکردگی کو...
مودی پاگل اور دہشت گرد ہے جو کشمیر کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں لے کر گیا، کیا وجہ ہے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا رہا؟۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ سے بچانے کیلئے چند دن رہ گئے، تحریک چلانے میں عوام میرا ساتھ دیں اور دست و بازو بنیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو کسی قسم کی دوائی نہیں دی جا رہی، یاسین ملک نے کہا میں اپنا کیس خود لڑوں...