data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو کی زیر صدارت بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورسز بورڈ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین تمیز الدین کھیڑو، سیکریٹری منور علی مٹھانی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.

صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے بتایا کہ 2008 سے اب تک 5 لاکھ 40 ہزار 758 نوجوان بورڈ میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جن میں سے 4 لاکھ 22 ہزار 701 تربیت مکمل کرچکے جبکہ 1 لاکھ 72 ہزار 44 نوجوان باقاعدہ روزگار سے منسلک ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے سے تربیت حاصل کرنے والے 41 فیصد نوجوان مختلف اداروں میں ملازمت کر رہے ہیں۔محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورسز بورڈ 2008 سے فعال ہے اور 2013 میں سندھ اسمبلی کے بل کے ذریعے اسے باقاعدہ بورڈ کا درجہ دیا گیا، ادارہ دیہی اور شہری علاقوں کے نوجوانوں کو فنی اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ انہیں باعزت روزگار کے قابل بنایا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ 18 سے 35 سال عمر کے نوجوانوں کو داخلہ دے کر جدید تقاضوں کے مطابق ہنر سکھایا جا رہا ہے، جبکہ ہر ضلع کے لیے علیحدہ کوٹہ مقرر ہے تاکہ مساوی مواقع یقینی بنائے جا سکیں۔محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 5 ہزار مستحق خواتین کے بچوں کو مختلف اداروں میں مفت تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔وزیر جامعات کے مطابق ہر تربیت یافتہ نوجوان کو 2,500 روپے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ تربیت حاصل کرنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے کا مقصد صوبے میں بے روزگاری میں کمی لانا، صنعتوں کی ضروریات کیمطابق افرادی قوت تیار کرنا اور نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار بنا کر ملکی ترقی میں شامل کرنا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسماعیل راہو نے کہا کہ

پڑھیں:

25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر

سٹی 42:  25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل  ہوگیا ۔

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر  نے  میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں  ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران  صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا  کیک کاٹیں گے۔

25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو