آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے اور شکست کا سارا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں زمبابوے اور سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز میں بھی کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ سنا ہے کہ کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو اہمیت نہیں دیتے، ہم پچھلے کچھ عرصے سے بھرپور تیاری کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے 2021ء میں ورلڈ کپ جیتا اور اس کے بعد کامیاب نہ ہو سکے، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم سے توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں جو کہ درست ہے۔
آسٹریلوی ہیڈ کوچ نے کہا کہ پرفارمنس کا تعلق اس سے نہیں ہونا چاہیے کہ کچھ کھلاڑی ہماری ٹیم میں شامل نہیں تھے، ہمیں پرفارمنس کو دیکھنا چاہیے جس نے ہمیں مایوس کیا، ہمیں ان پرفارمنسز کو قبول کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے خلاف میچ میں ہمیں مزید رنز کرنے چاہیے تھے، تینوں شعبوں میں ہمیں بہتری کی ضرورت ہے، بہت سارے کھلاڑیوں نے ایک ساتھ پرفارم نہیں کیا، ابھی ہر چیز پر انگلی اٹھانے کا وقت نہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ واپس جا کر تمام چیزوں کا جائزہ لیں گے اور اس کے لیے تھوڑا وقت درکار ہو گا، اگلے ورلڈ کپ سے قبل اور بھی ٹورنامنٹس ہیں، ہمارے کھلاڑی بی بی ایل اور پی ایس ایل کھیلیں گے۔
اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سیریز کم ہیں مگر ہم اپنی تیاری کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ورلڈ کپ سے ہیڈ کوچ نے کہا
پڑھیں:
لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
فوٹو: آن لائنلاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔
تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔
منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔