شام اور عراق کی مشترکہ کارروائی ‘منشیات کی عالمی اسمگلنگ ناکام
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے حمص میں عراق کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے انسداد منشیات کے تعاون سے کی گئی مشترکہ کارروائی کے دوران ملک سے باہر منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے2 افراد کو گرفتار کر لیاگیا۔شام کی زارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ انسداد منشیات یونٹس نے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جو سرحد پار سرگرم ایک بین الاقوامی سمگلنگ نیٹ ورک چلانے میں ملوث ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی کے نتیجے میں لگ بھگ 4 لاکھ کیپٹاگون گولیاں برآمد ہوئیں جن کا وزن تقریباً 65 کلوگرام ہے اور انہیں شام سے باہر اسمگل کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔