حکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی، رانا ثنا اللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ وزیراعظم نے تین بار آفر کی کہ آکر بات کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری طرف سے ڈیل کی آفر واضح اور اوپن ہے، آئیں اور میثاق استحکام پاکستان کریں، ہٹ دھرمی اور ضد کی جس درجے پر وہ فائز ہیں، وہ بات کرنے کو ہی تیار نہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی کی بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی واضح کہی تھی، سب سے پہلی بات یہ ہے کہ 9 مئی واقعات پر صدق دل سے معافی مانگیں، میرے بیان کے ایک فقرے کو نہیں پورے بیان کو دیکھیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شرط یہ ہے کہ وہ یہاں آئے جہاں ہم ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی بانی پی ٹی آئی سے نہ کوئی ڈیل ہوئی نہ ہوگی، 24 نومبر کو ایک بات ہوئی تھی لیکن اس پر بانی پی ٹی آئی رضامند نہیں ہوئے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملاقاتوں کو ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کیلئے استعمال نہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو یہ کہہ رہے ہیں کہ اچکزئی، راجہ ناصر عباس کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے یہ بے معنی بات ہے، اچکزئی سے کہا کہ آکر بات کریں تو کہا گیا کہ وہ پہلے وہاں سے اجازت لے کر ملاقات کریں گے۔ محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بہترین علاج ہو رہا ہے، ڈاکٹرز نے کہا تو شفا یا کسی بھی بہتر اسپتال میں علاج ہوسکتا ہے، اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کے علاج میں کوئی تاخیر نہیں کی گئی۔
رہنما مسلم لیگ ن نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے جس فورس کا اعلان کیا ہے اس سے کیا اثر پڑے گا؟ یہ فورس دھرنے اور پہیہ جام سے بھی زیادہ ناکام ثابت ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی رانا ثناء الل نے کہا کہ کا کہنا
پڑھیں:
سعودیہ کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت مشرقِ وسطیٰ میں تاریخی پیش رفت ہوگی، نیتن یاہو
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل ہو جاتا ہے تو یہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک "تاریخی جست" ثابت ہوگی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کی ابراہم معاہدوں میں شمولیت نہ صرف اسرائیل اور عرب دنیا کے تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گی بلکہ پورے خطے میں استحکام، تعاون اور امن کے امکانات بھی بڑھ جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کے مجوزہ سول جوہری معاہدے کو اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے سے مشروط کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا تھا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے کی حتمی منظوری اس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک سعودی عرب ابراہم معاہدوں میں شامل نہیں ہو جاتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ مجوزہ معاہدہ صرف پُرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا اور اس کے تحت سعودی عرب کو یورینیئم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل جب اس مجوزہ جوہری معاہدے کی ابتدائی منظوری کا اعلان کیا گیا تھا تو صدر ٹرمپ نے اسے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کی شرط سے منسلک نہیں کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے واضح کیا کہ دونوں معاملات ایک دوسرے سے وابستہ ہیں۔