عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے کرکٹر کی چیٹ لیک کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
قومی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے اپنے شوہر کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔
عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔
View this post on Instagramان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔
بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔
View this post on Instagramثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔
گزشتہ روز، ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔
مزید پڑھیںعماد اپنے بچوں سے دوبارہ ملیں گے تو کھلے دل سے قبول کروں گی، نائلہ راجہ
کرکٹر کی سابقہ اہلیہ نے عماد وسیم کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے متعلق متعدد اسکرین شارٹ شیئر کیے۔
View this post on Instagramجولائی 2025 کو ہونے والی واٹس ایپ چیٹ میں ثانیہ اشفاق کے دعوے کے مطابق میاں بیوی کے دوران بے وفائی اور اسقاط حمل جیسے الزامات عائد کیے گئے۔
مبینہ پیغامات میں کرکٹر نے خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ان (ثانیہ) سے یا اہلخانہ سے رابطہ کیا تو وہ قانونی کارروائی کریں گے۔
پوسٹ کے کیپشن میں ثانیہ اشفاق نے لکھا ’عماد وسیم کہتے ہیں کہ میں ان کے بچوں کو ان سے دور رکھتی ہوں لیکن جب میں حاملہ تھی تو اس دوران بھی ان سے میں نے ہی رابطہ کیا‘۔
انہوں نے مزید لکھا ’میں نے کچھ زیادہ نہیں مانگا تھا، صرف اتنا کہا کہ وہ آئیں اور اپنے ہونے والے بیٹے سے ملیں، وہاں موجود ہوں، خیال رکھیں، اور تھوڑی سی محبت دکھائیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ عماد وسیم نے میری فکر اور حمایت کے بجائے مجھے دھمکی دی اور نے کہا اگر میں نے دوبارہ ان سے رابطہ کیا تو وہ میرے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ثانیہ اشفاق نے
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2026ء ) گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق بجلی صارفین کے لیے ایک بار پھر قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ نیپرا میں اپریل کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کے دوران بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے حکام نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں خطے میں جاری جنگ کے اثرات بھی سامنے آئے تھے، جس کے باعث توانائی کے شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہا۔ سی پی پی اے کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدی ایل این جی بالکل دستیاب نہیں تھی، تاہم مئی میں ایل این جی کے کنٹریکٹ اور سپاٹ کارگوز موصول ہوئے، جس کے بعد ایل این جی پر چلنے والے پاور پلانٹس کو فعال کیا گیا۔(جاری ہے)
حکام نے نیپرا کو بتایا کہ صنعتی شعبے کے علاوہ تمام صارفین کی کیٹیگریز میں بجلی کی کھپت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ آئندہ 2 ماہ کے لیے ایل این جی کی یومیہ بنیادوں پر پلاننگ مکمل کر لی گئی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار اور ایندھن کی دستیابی کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ سی پی پی اے حکام کا کہنا تھا کہ مئی، جون اور جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں صارفین کو زیادہ بڑے جھٹکوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ ایندھن کی فراہمی اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے ضروری منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔