پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے خلاف ثانیہ اشفاق نےکہا ہے کہ عماد وسیم مسلسل الزام عائد کرتے رہے کہ وہ اپنے بچوں سے انہیں دور رکھتی ہیں جبکہ حقیقت میں دوران حمل انہوں نے ہی عماد سے رابطہ کیا تھا۔

ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025ء کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں انہوں نے لکھا کہ انہیں اسپتال میں مقررہ وقت سے پہلے داخل کر کے زچگی کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ ذہنی دباؤ بچے پر اثر انداز ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ذاتی اختلافات ایک طرف رکھے جائیں۔ چار زندگیاں خطرے میں ہیں لہذا معاملہ ختم کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @sannia_ashfaq2

ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بچے کی پیدائش کے وقت عماد وسیم اسپتال میں موجود ہوں تاکہ سب سے پہلے اپنے بیٹے کو گود میں لے سکیں، جو نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ بطور باپ ان کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معصوم بچے کا کوئی قصور نہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر آپ آنے کا فیصلہ کریں تو براہِ کرم مجھے آگاہ کر دیں۔ میرے ساتھ صرف ایک ہی شخص کو اجازت ہوگی اور وہ آپ ہوں گے کوئی اور نہیں۔ اگر نہیں تو میں اسپتال میں بالکل اکیلی جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم کی شادی کے بعد ثانیہ اشفاق پہلی بار منظر عام پر، اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا

اس حوالے سے عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے یا ان کے اہلِ خانہ سے دوبارہ رابطہ کیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق نے گزشتہ روز ایک ویڈیو پیغام میں عماد وسیم پر دسمبر 2023ء میں اسقاطِ حمل پر مجبور کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا اور انہیں قاتل قرار دیا ساتھ ہی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس اپنے الزامات کے ثبوت موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ثانیہ اشفاق عماد وسیم عماد وسیم دوسری شادی نائلہ راجہ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ثانیہ اشفاق نائلہ راجہ ثانیہ اشفاق نے انہوں نے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان