’ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کیوں کہا‘، بیوی نے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ٹی وی کی آواز کم کرنے کے معاملے پر ہونے والا گھریلو جھگڑا جان لیوا ثابت ہوا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگل گیری کے علاقے میں پیش آیا۔ مقتول کی شناخت 27 سالہ شیخ احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو پیشے کے لحاظ سے اے سی مکینک تھا۔ میاں بیوی منگل گیری کی ٹی آئی ڈی سی او ہاؤسنگ کالونی میں رہائش پذیر تھے۔
جھگڑا کیسے ہوا؟پولیس کے مطابق شیخ احمد نے اپنی اہلیہ سے ٹی وی کی آواز کم کرنے کو کہا، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوگئی۔ جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور مبینہ طور پر خاتون نے طیش میں آ کر شوہر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیے ’ہنی مون مرڈر‘ نئی دلہن نے شوہر کو اپنے سابق بوائے فرینڈ کی مدد سے قتل کردیا
مقامی افراد زخمی احمد کو فوری طور پر وجے واڑہ کے گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کر کے گئے، تاہم وہ دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
فروری میں بھی ایسا ہی افسوسناک واقعہاسی نوعیت کا ایک واقعہ رواں برس فروری میں بھارتی ریاست تیلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی سابقہ بیوی کو قتل کر دیا تھا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے طلاق کے بعد دوسری شادی کر لی تھی، جس پر اس نے گرین سٹی کالونی میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اسے چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ ایک پولیس افسر کے مطابق، ’ہمیں اطلاع ملی، ہم فوراً موقع پر پہنچے اور معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘
تلنگانہ میں خاتون وکیل کا قتلادھر اسی ماہ کے اوائل میں تلنگانہ کے علاقے معین آباد میں ایک خاتون وکیل کو مبینہ طور پر اس کے اپنے بھائی اور اس کے ساتھیوں نے جائیداد کے تنازع پر قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے ’پہلے گھر خرید کردو‘، محبوب نے شادی کے لیے کڑی شرط رکھنے پر محبوبہ کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق ایڈووکیٹ جی سواپنا، جو چیویلا کورٹ میں پریکٹس کر رہی تھیں، کو 4 فروری کو کیتھی ریڈی پلی گاؤں میں اس وقت قتل کیا گیا جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ آبائی زمین کی پیمائش کے لیے گئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سواپنا کے بڑے بھائی جی راجو اور 3 دیگر افراد نے مبینہ طور پر 4 ایکڑ متنازعہ زمین پر قبضہ کرنے کی نیت سے انہیں راستے سے ہٹانے کی سازش کی۔
واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق قتل کر دیا
پڑھیں:
نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
راولپنڈی:ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کی گائنی وارڈ کی نرسری میں زیرِ علاج 23 روزہ نومولود بچی کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا پراسرار طور پر کٹ جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جبکہ متاثرہ بچی کے والد نے واقعے پر پولیس کو درخواست دے دی ہے۔
متاثرہ بچی کے والد قیصر محمود نے بتایا کہ وہ ضلع اٹک کے رہائشی اور پیشے کے لحاظ سے کارپینٹر ہیں۔ ان کے مطابق ان کی بیٹی کی پیدائش ہولی فیملی ہسپتال میں ہوئی تھی اور پیدائش کے بعد سے بچی کو نرسری میں رکھا گیا ہے۔
والد کا کہنا ہے کہ جب وہ آج اپنی 23 روزہ بیٹی سے ملنے ہسپتال پہنچے تو دیکھا کہ اس کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا کٹا ہوا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر ڈاکٹروں سے اس بارے میں استفسار کیا۔
قیصر محمود کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ انگوٹھا نرس سے غلطی سے کٹ گیا۔ تاہم ان کے بقول ہسپتال انتظامیہ نے صرف انکوائری کی یقین دہانی کرائی نہ واقعے کی وجہ واضح کی گئی اور نہ ہی اب تک کسی ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی گئی۔
متاثرہ والد نے انصاف کے لیے پولیس کو درخواست دے دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ابتدائی چھان بین مکمل کر لی گئی ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اس سنگین واقعے پر ہولی فیملی ہسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔