پاک گلوبل فورم کے زیرِ اہتمام دمام میں تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی/ دمام (کامرس رپورٹر) پاک گلوبل فورم کے زیرِ اہتمام سعودی عرب کے شہر دمام میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے رمضان المبارک کی آمد کے سلسلے میں ’’استقبالِ رمضان‘‘ کے عنوان سے ایک پروقار اور روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت اجتماع میں کمیونٹی کی ممتاز سماجی، مذہبی اور کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور رمضان المبارک کی تیاری، اس کی فضیلت اور اجتماعی ذمہ داریوں پر اظہارِ خیال کیا۔تقریب کی صدارت پاک گلوبل فورم کے صدر پروفیسر احسان اللہ بھٹی نے کی جبکہ سرپرستی چیئرمین رانا جاوید اسلم نے انجام دی۔ اپنے افتتاحی کلمات میں مقررین نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک عبادات کے ساتھ ساتھ خود احتسابی، صبر، برداشت، ایثار اور باہمی ہمدردی کا عملی درس دیتا ہے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سابق ترجمان سپریم کورٹ سعودی عرب الشیخ منیر احمد قمر تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں رمضان المبارک کی روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہینہ اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کرنے، اپنی اصلاح کرنے اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے تقویٰ کے حصول، روزے کی اصل روح کو سمجھنے اور قرآنِ مجید سے تعلق مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔صدارتی خطاب میں پروفیسر احسان اللہ بھٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی کو اجتماعی افطار پروگرامز کے انعقاد اور نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک گلوبل فورم ہمیشہ کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم رہا ہے اور آئندہ بھی ایسے روحانی و سماجی پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔تقریب سے معروف سماجی و کاروباری شخصیات عبدالصبور قریشی، رانا محمد اشرف، ڈاکٹر اسد محمود، ندیم اختر چوہدھری، غلام مصطفیٰ، ڈاکٹر منشاء طاہر، یعقوب سیفی، سید مزمل شاہ اور اشتیاق عباسی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور رمضان المبارک کی برکات، صدقہ و خیرات کی اہمیت، صلہ رحمی اور کمیونٹی سپورٹ پر روشنی ڈالی۔تقریب کے اختتام پر گرین گلوبل ہال میں شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا، جہاں شرکاء نے باہمی ملاقات کی اور رمضان المبارک کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رمضان المبارک کی پاک گلوبل فورم
پڑھیں:
موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے موبائل کمپنیوں کو غیرمعیاری سروس اور کوریج پر خامیاں دور کرنے کے لیے 30دن کی مہلت دے دی اور بتایا کہ مذکورہ کمپنیوں کو گزشتہ چار برس میں 3 ارب 41 کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں موبائل سروس کے معیار اور کوریج میں بہتری کے لیے ریگولیٹری کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔
پی ٹی اے نے سروس میں خامیوں پر موبائل آپریٹرز کو 30 روز میں ضروری اقدامات کرنے اور خرابیوں کی وجوہات کا تعین کرکے اصلاحی پلان جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔
موبائل کمپنیوں کو خبردار کرتے ہوئے پی ٹی اے نے کہا ہے کہ خامیاں دور نہ کرنے والے آپریٹرز کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چار برس کے دوران موبائل کمپنیوں کو 3 ارب 41کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے ہیں اور کوالٹی آف سروس اور کوریج کی خلاف ورزیوں پر 20وارننگ لیٹرز اور 86 شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جاچکے ہیں۔