سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے، نگران وزیر اعلیٰ کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز اورادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے ماہ رمضان کی آمد پر صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کا مہینہ ہے جو ہمیں صبر، تقویٰ، ایثار اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں معاشرے کے غریب، نادار اور مستحق افراد کا خیال رکھنے اور ان کی مدد کرنے کا عملی سبق دیتا ہے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع میں اشیائے خوردونوش کی وافر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ چیکنگ کی جائے۔ ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کیخلاف بلامتیاز کارروائی کی جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں سیکورٹی کے موثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز اورادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے موثر مانیٹرنگ نظام قائم کریں۔ نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، قانون کی پاسداری کریں اور صفائی ستھرائی و نظم و ضبط کا خاص خیال رکھیں تاکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں گزارا جاسکے۔ نگران وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بابرکت مہینے کی حقیقی روح کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی نصیب فرمائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نگران وزیر اعلی
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم