رمضان میں سکیورٹی سخت، مریم نواز شریف کا صوبے بھر میں فول پروف اقدامات کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی کے اقدامات سخت کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی خصوصی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے بازاروں، مارکیٹوں اور عوامی مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کرنے، رمضان کے دوران سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس اور سرچ لائٹس کی تنصیب کو یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔حساس مقامات پر نمازِ جمعہ اور تراویح کے اجتماعات کے لیے بیریئرز اور خاردار تاروں کے ساتھ تین لیئرز سکیورٹی پلان نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے عبادت گاہوں کے گردونواح میں پولیس گشت، سنیپ چیکنگ اور سرچ آپریشنز میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کے جان و مال کی حفاظت ہر حال میں یقینی بنائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ