حج 2026: مثالی انتظامات یقینی بنائے جائیں، عازمین کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں آئندہ حج کے انتظامی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی سیکرiٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو اور حج ونگ کے افسران نے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور نے ہدایت کی کہ حجاج کرام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ حجاج کرام اور خدام الحجاج اپنے مثبت طرزِ عمل سے ملکی وقار میں اضافہ کریں اور خدمتِ حجاج میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔
مزید پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کے لیے بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن دیدی
اجلاس کو بتایا گیا کہ عازمینِ حج اور خدام الحجاج کی لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ ملک کے 107 شہروں میں 183 تربیتی ورکشاپس کے ذریعے عازمین کو مناسکِ حج اور انتظامی امور سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی زیر صدارت حج انتظامات کا جائزہ اجلاس
وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، حج ونگ افسران کی بریفنگ
حجاج کرام کے لیے پاکستان اور سعودی عرب میں مثالی انتظامات کیے جائیں: سردار محمد یوسف@AmirSaeedAbbasi pic.
— Media Talk (@mediatalk922) February 19, 2026
وفاقی سیکرiٹری مذہبی امور نے بتایا کہ ایک روزہ حج تربیت کا دوسرا مرحلہ عیدالفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا۔ امسال عازمینِ حج کو ویکسین کی فراہمی، فضائی ٹکٹوں اور ویزوں کے اجرا کا عمل بھی جلد شروع کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عازمین حج کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، خدام الحجاج میں سرٹیفکیٹس تقسیم
بریفنگ میں بتایا گیا کہ عازمین حج کی رہائش گاہوں، ٹرانسپورٹ، منیٰ کے خیموں اور خوراک کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائش گاہیں گزشتہ سال کی نسبت بہتر حاصل کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ منیٰ، عرفات کے مکاتب اور مشاعر کے انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور حجاج کرام کو قدم بہ قدم سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
محسن نقوی کی مستونگ کے قریب سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مستونگ کے قریب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری پر فائرنگ کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیشن جج عبدالحکیم اور گن مین کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مرحومین کی بلندی درجات کیلئے دعا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی جوڈیشل مجسٹریٹ طارق لاشاری اور دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
محسن نقوی نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔