کراچی، مرتضیٰ وہاب کا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، عید سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2026 GMT
کراچی:
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے اور معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
میئر کراچی نے اولڈ سٹی ایریا، جہانگیر روڈ اور ہدایت اللہ روڈ پر جاری کارپیٹنگ کے کام کا جائزہ لیا اور منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق موقع پر بریفنگ حاصل کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اولڈ سٹی ایریا میں جاری ترقیاتی کاموں کے مثبت اثرات پورے شہر پر پڑیں گے اور ٹریفک کی روانی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔
بعدازاں میئر کراچی نے شاہراہ فیصل پر جاری بیوٹیفکیشن منصوبے کا معائنہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ رمضان المبارک کے پیش نظر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور عیدالفطر سے قبل کام مکمل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ انہیں مزید بریفنگ کی ضرورت نہیں بلکہ عملی نتائج درکار ہیں، اس لیے کام مقررہ مدت میں مکمل کرکے شہریوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔
مزید پڑھیںگل پلازہ آتشزدگی، ریسکیو آپریشن، میئر کراچی کی موقع پر نگرانی
میئر کراچی نے واٹر ٹینکر سروس بند کرنے کا بیان واپس لے لیا، وضاحت جاری
میئر کراچی سے تند و تیز سوالات کیوں کیے، تابش ہاشمی نے وضاحت کردی
انہوں نے واضح کیا کہ جہانگیر روڈ شہر کی اہم شاہراہوں کو آپس میں ملاتی ہے، اس لیے اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا اور مکمل انسپیکشن کے بعد ہی ٹھیکیدار کو ادائیگی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی وسائل شفاف انداز میں خرچ کیے جائیں گے اور تمام تفصیلات عوام کے سامنے رکھی جائیں گی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عید سے قبل جہانگیر روڈ کی کم از کم ایک ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔
میئر کراچی نے شہریوں کو یقین دلایا کہ کچھ انتظار کے بعد شہر میں بہتر انفراسٹرکچر اور سہولیات میسر آئیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میئر کراچی نے انہوں نے
پڑھیں:
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم