فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کیلئے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2026 GMT
اویس کیانی : وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی فورمز پر ایک منفرد مقام ملا ہے، پاکستانی قیادت کی دنیا بھر میں تعریف ہو رہی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے 60 سے 70 بار پاکستان کی تعریف کی، بین الاقوامی تقریب میں پاکستان کی تعریف ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور آرمی چیف کی صلاحیتوں کا اعتراف فخر کی بات ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سیاسی بصیرت کو سراہا گیا ہے۔
پنجاب: لگژری سرکاری گاڑیاں اور لامحدود پیٹرول، افسر شاہی کیلئے نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری
خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کی دوبارہ آباد کاری اور فلسطین کے لیے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں، مسلم ممالک کی جانب سے فلسطین کے لیے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے۔ انشاءاللہ غزہ اور فلسطین پھر سے آباد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خاتمے کے لیے پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا برکتوں والا مہینہ ہے، دعا ہے کہ مسلمانوں کی مشکلات حل ہوں ۔
ستھرا پنجاب،دنیا کا سب سے بڑا صفائی کا نظام
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔
مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔
ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔